Episode 9

528 51 4
                                    

جانِ_بہاراں
#اُز_قلم_اُمیمہ_سایانی
#قسط_نمبر_9
#Umema_Sayani_Novels💕
#Episode_ 9
Do not copy without my name and permission

                   💕💕💕💕💕💕💕

"تم کہاں رہ گی تھی اور یہ پلیٹس کیوں نکال رہی ہو میں نے سب ٹیبل پر رکھ دیا ہے افطار کا ٹاٸم ہونے والا ہے تم جاٶ اور دعا آرہی ہوگی وہ چلاٶ۔"مایا اسکی باتوں کو اگنور کرتے ہوۓ وجدان کے لیے افطار کی پلیٹ بنا رہی تھی طیبہ کباب تلنے میں مشغول تھی 

مایا نے سموسے کباب دہی بھلے اور چاکلیٹ ٹراٸفل کو ٹرے میں رکھا اور جانے لگی۔۔۔جب طیبہ نے اسے آواز دے کر روکا

"یہ سب لے کر کہاں جارہی ہو تم۔۔۔"طیبہ نے مایا کو خاموشی سے ٹرے ہاتھ میں لے کر جاتے دیکھا تو سوال کیا۔۔۔

"روزےدار کو کھانا دینے جارہی ہوں۔۔۔"مایا اسے دیکھے بنا بولی

"کون سا روزےدار۔۔۔کہاں ہے۔۔"طیبہ نے پھر سوال کیا

"طبی روزےدار روزےدار ہوتا ہے۔۔اللہ پاک کا بندہ ہوتا ہے کون کیا نہیں ہوتا۔۔۔"وہ بولتی ہوٸی نیچے اتر گی اور وجدان کے گھر میں گھس گی

طیبہ کو اسکی باتیں عجیب لگی۔۔۔فاطمہ بیگم بھی آواز دے رہی تھی افطار کے لیے

                              *********

" یہ لیں بھیا ٕ آج کی افطار میری طرف سے تحفہ سمجھیں ویسے میں نے اس میں سے کچھ نہیں بنایا ہے سب اپکی اس لیلہ نےبنایا ہے۔۔۔"مایا نے کہتے ہوٸے ٹرے وجدان کو دی

" تم  کبھی نہیں سدھرو گی نا۔۔۔"وجدان کھانے کی ٹرے میں رکھے لوازمات کو ایک نظر دیکھ کر مایا کی طرف متوجہ  ہوا..

"بلکل بھی نہیں میں نے تو ایسے ہی  رہوں گی  ہمیشہ "مایا آنکھیں مٹکا مٹکا کر کہہ رہی تھی

" ایسے ہی رہنا ہمیشہ ہنستی مسکراتی اچھی  لگتی ہے میری گڑیا۔۔اب جاٶ ورنہ تمھاری  ہٹلر بہن آجاۓ گی۔۔"وجدان کی بات پر دونوں ہنسنے لگے

"میں آپ دونوں کے لیے اسپیشل والی دعا کرونگی جلدی سے سب ٹھیک  ہوجاۓ اور میں آپکے نکاح کے چھواڑے  کھا سکوں۔۔"مایا کہہ کر ہنستی ہوٸی نکل گی

”پاگل ہے پوری“ وجدان سامان اٹھا کر ٹیبل پر رکھنے لگا۔

                             ********

طیبہ سارا سامان رکھ کر پھر سڑھیوں کی طرف بڑھی۔۔۔تو مایا کو خالہ کے گھر سے نکلتے دیکھ کر اسے افسوس ہوا

”کیا کر رہی تھی تم خالہ کے گھر “طیبہ نے سخت لہجے میں پوچھا

وجدان بھاٸی کو افطار دینے گی تھی۔۔مایا بنا ڈرے بولی وجدان سے بات کرکے اسکا دل ہلکا ہوگیا تھا

”تم نے روزے میں مجھ سے جھوٹ بولا مایا“طیبہ اسے اسکی غلطی یاد دلا رہی تھی

”جی نہیں میں نے کہا میں روزےدار کو افطار دینے جارہی ہوں۔۔۔اور وجدان بھاٸی روزےدار ہی ہیں۔۔“وہ کہہ کر فورا ٹیبل پر چلی گی کیونکہ ساٸرن بجنے لگا تھا

جانِ بہاراں❤(completed)✅Donde viven las historias. Descúbrelo ahora