#جانِ_بہاراں
#اُز_قلم_اُمیمہ_سایانی
#قسط_نمبر_12
#Umema_Sayani_Novels💕
#Episode_12
#Last_Episode (last part )
#Mere Pyare Readers ki Eidi
Do not copy without my name and permission💕💕💕💕💕💕
"وجدان تم نے سچ میں مجھے ڈرا دیا تھا۔۔۔"طیبہ کمرے میں داخل ہوتے ہی بولی
"طبی آج تم اپنے سارے ڈر ختم کردو میں تمھارے ساتھ ہوں ہمیشہ.... بھول جاٶ گزرے بٸیس دنوں کو جیسے وہ کبھی ہماری زندگی میں آۓ ہی نہیں۔۔"وجدان اسکا ہاتھ تھام کر کہنے لگا
"وجدان بری یادیں دل و دماغ سے کبھی نہیں جاتی۔۔۔۔ہمیشہ ہم پر سوار رہتی ہے اور ہر بار ایک نٸے انداز میں اذیت دیتی ہے"طیبہ کا لہجہ ایک دم تلخ ہونے لگا
"طبی۔۔ماضی سے نکلنا بہت ضروری ہے ورنہ انسان نا حال کا رہتا ہے نہ مستقبل کا۔۔ ماضی سبق سیکھنے کے لیے ہوتا ہے ہمیں اس سبق سے اپنے حال کو اچھا بنانا چاہیے ناکے ماضی کے چھنگل میں پھنس کر اپنا حال خراب کرنا چاہیے "وجدان نے بھی اسے پیار سے سمجھایا
"وجدان تم باتوں میں لگا کر کہی میری منہ دیکھاٸی تو نہیں کھانا چاہتے۔۔"طیبہ سیریس ماحول ہوتا دیکھ کر بولی
"ہاہاہا۔۔۔کونسی منہ دیکھاٸی"وجدان بھی مذاق کے موڈ میں واپس آگیا تھا
وجدان تم م۶ری منہ دیکھاٸی کھا جاٶ گے"طیبہ منہ بنب کر بولی
"نہیں جی منہ دیکھاٸی تو آپ کا حق ہے آپ کا حق مار کر میں نے زندگی بھر کٹ تھوری کھانی ہے"وجدان نے کہتے ہوۓ طیبہ کی ناک دباٸی
"چلو پھر نکالو۔۔۔"طیبہ نے ہاتھ وجدان کے سامنے کر کےپھر مانگا
یہ لو۔۔۔وجدان نے ساٸڈ ڈرور سے ایک لفافہ نکال کر اسکی طرف بڑھایا
وجدان لوگ منہ دیکھاٸی پر سونے کی جیولری دیتے ہیں تم لفافہ دوگے مجھے "۔۔۔مجھے نہیں چاہیے وہ لفافہ وجدان کی گود میں رکھ کر بولی
"میرے لیے تم سونا چاندی سے بڑھ کر ہو طبی۔۔۔۔تم کھول کر تو دیکھو۔۔۔"وجدان کی بات پر طیبہ شرما کر لفافہ کھولنے لگی
طیبہ کے لفافہ کھولتے ہی اسکے ایکسپریشن دیکھنے والے تھے وہ خوش تھی یا دکھی وہ خود نہیں سمجھ پارہی تھی
"وجدان۔۔۔۔"وہ وجدان کو پر اسرار آنکھوں سے دیکھتے ہوۓ پکارا اسکی آنکھیں شکوہ کررہی تھی جو وجددن باخوبی سمجھ گیا تھا
"یہ محبت کا حسین لمحہ ہوتا ہے جب اپکا ہمسفر بنا بولے ہی اپکی ہر بات سمجھ جاۓ۔۔۔"
"تم ایسا کیسے کر سکتے ہو وجدان "طیبہ کی آنکھ سے ایک آنسو نکلا
"تمھیں اچھا نہیں لگا طبی "وجدان اسکی آنکھ سےنکلتے آنسو کو پونچتے ہوۓ بولا
"تم نے سوچا بھی کیسے میں تمھیں اور خالہ کو چھوڑ کر پڑھنے جاٶنگی"طیبہ نے غصے میں اس کے ہاتھ کو جھٹکا
YOU ARE READING
جانِ بہاراں❤(completed)✅
Fantasyیہ اسٹوری ہے دو پیار کرنے والوں کی۔۔۔یہ کہانی ہے ایک حساس لڑکی کی جو رشتوں کو سب کچھ سمجھتی ہے اسکے لیے رشتے سب سے زیادہ ضروری ہیں۔۔۔یہ کہانی اس نوجوان کی جو اپنی جانِ بہاراں سے بہت پیار کرتا ہے مگر حالات انھیں ایک ہونے نہیں دیتے۔۔۔یہ کہانی ہے وج...