Episode 7❤

548 48 8
                                    

#جانِ_بہاراں
#اُز_قلم_اُمیمہ_سایانی
#قسط_نمبر_7
#Umema_Sayani_Novels💕
#Episode_7
Do not copy without my name and permission

💕💕💕💕💕💕💕

"اچھا جی اب میں گندی ہوگی۔۔۔۔صحیح ہے جی میں تو سوچ رہی تھی آج تمھارے لیے چاکلیٹ کیک بناٶں پر اب کیا کرسکتے ہیں میں تو گندی ہوں"۔۔۔۔طیبہ اسکے ہاتھ سے فون لے کر بھاگنے لگی

"طبی میری گیم میں جیتنے والی تھی یار طبی۔۔۔"وہ دونوں بیڈ پر ہی اچھل کود کر رہی تھیں آخر مایا نے طبی کے ہاتھ سے موباٸل لے لیا۔۔

"اب بولو کون اچھا۔۔۔"طیبہ مایا کو ابرو اچکا کر پوچھنے لگی

"مایا جمال۔۔۔"مایا نے ایک ادا سے اپنے بالوں کو پیچھے کرتے ہوۓ کہا۔

"میری پیاری بہنا"طیبہ اسے دیکھ کر ہنسنے لگی

"ہاں بس رہنے دو کبھی کہتی ہو چپ رہو کبھی پیاری بہنا۔۔۔ہہہم ڈیپلومیٹک باتیں نہیں کرو"۔۔۔۔مایا ہاتھوں کو بازوں پر بانڈھ کر کہنے لگی

"سوری مایو۔۔۔میں ڈیسٹرب تھی بس اسی لیے بول دیا۔۔۔ورنہ میری مایا چڑیا تو ہنستے ہوۓ ہی اچھی لگتی ہے۔"طیبہ اس کے پر پیار کرتے ہوۓ کہنے لگی

"جاٶ معاف کیا۔۔۔کیا یاد کرو گی کتنی اچھی بہن ملی ہے۔۔اب میری بھی الماری سیٹ کردینا۔۔۔"مایا کبھی گیم کو تو کبھی طیبہ کو دیکھتی۔۔۔طیبہ اسے گھورنے لگی

"ویسے طبی تمھیں کیسی لگی شماٸلہ آنٹی کی فیملی۔۔۔"مایا سیدھا لڑکے کے بارے میں نہیں پوچھ سکی اسلیے گھوما کر پوچھا

"ہہہہہممم۔۔۔صحیح تھے۔۔۔۔مایا موڈ اچھا ہوا ہے کیوں خراب کر رہی ہو کچھ اچھی اچھی باتیں کرو نا"۔۔طیبہ الماری سیٹ کرتے کرتے کہنے لگی

مجھے لگا تمھیں جنید صاحب سے پہلی نظر والی محبت ہوگی ہے۔طیبہ اسے گھورنے لگی پھر چند سیکند بعد کہنے لگی

”میں پہلی نظر کی محبت کو نہیں مانتی مجھے لگتا ہے محبت وہ پھل ہے جسکے لیےانسان کو شروع دن سے محنت کرنی پرتی ہے اسے سب سے پہلے اعتبار کا بیچ ڈال کر اس میں بھروسے کی کھاد ڈالنی پڑتی ہے پھر روز محبت کا پانی دینا پڑتا ہے اور پھر آہستہ آہستہ جڑیں مضبوط ہوتی ہیں اور ایک توانا درخت بن جاتا ہے اور جب جڑیں مضبوط ہوجاٸیں تو ہوا کا جھونکا اسے گرا نہیں سکتا۔۔۔اور جب اس درخت پر پھل آتا ہے وہ اس انسان کے لیے بہت اہمیت رکھتا جس نے اسے اتنی محبت سے بڑھایا۔۔اسی طرح محبت بھی جب آزماٸشوں کے بعد ملتی ہے تو اسکی قدر اور بڑھ جاتی ہے۔۔“وہ سنجیدگی میں بول رہی تھی  جب مایا کی طرف سے کوٸی جواب نہیں آیا تو اسنے ٹوپک چینج کردیا۔۔

”اچھا تم یہ چھوڑو جیک کا بتاٶ کیا بات ہوٸی تم دونوں کی۔۔“

”طبی تم تو پیچھے پڑ گی ہو اس انگور کم لنگور کے۔۔“مایا کی بات پر طیبہ ہنسنے لگی

جانِ بہاراں❤(completed)✅Where stories live. Discover now