جانِ_بہاراں
#اُز_قلم_اُمیمہ_سایانی
#قسط_نمبر_10
#Umema_Sayani_Novels💕
#Episode_ 10
Do not copy without my name and permission💕💕💕💕💕💕💕
وجدان اپنے پورشن کے ساتھ جو چھت کا دروازہ تھا وہاں کھڑا فون پر کسی سے بات کر رہا تھا۔۔۔مایا کو دوسری ساٸڈ پر کھڑا دیکھ کر وہ فون بند کرکے اسکی طرف آیا۔۔۔۔
”کیا ہوا مایا۔۔“وجدان اسے سوچ میں محو دیکھ کر پوچھنے لگا
”کچھ نہیں بھیا۶۔۔۔۔ویسے بہت مبارک ہو آپکو شادی کی مٹھاٸی بانٹ رہے ہیں“مایا نے تلخی سے بولا
”مایا تم بھی طبی کی طرح مجھے غلط سمجھ رہی ہو۔۔۔“وجدان کو سمجھ نا آیا کیا بولے مان ٹوٹ رہا تھا بھروسہ ختم ہورہا تھا
”اس میں غلط کیا ہے بھیا۶ سب صاف صاف نظر آرہا ہے۔۔۔آنکھوں دیکھا جھٹلایا نہیں جاتا“ مایا کا لہجہ سخت تھا مگر آواز دھیمی رکھ کر بات کی
”مگر ہمیشہ وہ سچ بھی نہیں ہوتا جو دکھتا ہے مایا طیبہ نے اس دن جو کچھ کیا اور مجھے کہا وہ میرے لیے بہت تکلیف دہ تھا۔۔۔مگر پتہ ہے مایا اکثر ہم بہت سی باتیں اس لیے بھی برداشت کر لیتے ہیں کیونکہ بولنے والا شخص ہماری زندگی میں بہت خاص مقام رکھتا ہے “ وجدان نے بھی آج اپنے درد کی وجہ بتا دی
”میں طبی کی باتوں کا برا نہیں مان رہا مگر اسے مجھ پر بھروسہ ہی نہیں ہے“اسکے لہجے کی سختی کو مایا نے بخوبی سمجھا
ّ”بھروسہ ہے تبھی تو آپکے ملنے کے لیے نفل پڑھتی ہے دعاٸیں کرتی ہے “مایا نے ناجانے کیوں یہ بات کی
”دیکھیں اپکی ساری چیزوں کو چھت پر چھوڑ گی ہے۔۔جب سے آپکی شادی کی بات سنی تب سے عجیب چرچراپن اسکے مزاج میں آگیا ۔مایا چارپاٸی کی طرف اشارہ کرکے کہنے لگی
”وہ ٹوٹ رہی ہے بھیا۶ اور اسے سنبھالنے والا ہی اسے مجھے ابھی بھی یقین نہیں ہے کہ آپکا پچس کو نکاح ہے۔۔۔“وجدان چلتا ہوا چارپاٸی پر پری چیزوں کو دیکھنے لگا یہ سب چیزیں اسی کی دلاٸی ہوٸی تھی وہ سفید جوڑے کو ہاتھ میں پکڑے گزرے لمحے یاد کررہا تھا
”طبی تم یہی پہنو گی میں دو گھنٹے ڈھونڈنے کے بعد کچھ پسنڈ کرکے لایا ہوں۔۔۔“وجدان کب سے واٸٹ کلر کا خوبصورت جوڑا ہاتھ میں پکرے کھڑا تھا
”وجدان تم واٸٹ کلر کیوں لاۓ ہو باہر کتنی گندگی ہے اگر میں یہ پہن کرگی تو سارا خون لگ جاۓ گا اور اتنا پیارا سفید جوڑا سرخ ہوجاۓ گا“طیبہ ڈریس خراب ہونے کے ڈر سے کب سے منع کر رہی تھی
”ٹھیک ہے نہیں پہنو میری بات کی احساسات کی جذبات کی تو کوٸی اہمیت نہیں ہے تمھاری نظر میں۔۔۔ کتنا گھوما ہوں میں تمھارے لیے جب جاکر یہ پسند آیا ہے“وجدانمنہ پھیر کر کھڑا ہوگیا
”وجدان اب تم مجھے اموشنل بلیک میل کر رہے ہو۔۔۔دو میں پہن کر آتی ہوں مگر اس پر ایک بھی داغ لگا تم صاف کرو گے “طیبہ ڈریس لے کر جانے لگی
YOU ARE READING
جانِ بہاراں❤(completed)✅
Fantasyیہ اسٹوری ہے دو پیار کرنے والوں کی۔۔۔یہ کہانی ہے ایک حساس لڑکی کی جو رشتوں کو سب کچھ سمجھتی ہے اسکے لیے رشتے سب سے زیادہ ضروری ہیں۔۔۔یہ کہانی اس نوجوان کی جو اپنی جانِ بہاراں سے بہت پیار کرتا ہے مگر حالات انھیں ایک ہونے نہیں دیتے۔۔۔یہ کہانی ہے وج...