#Gangster_based_rude_hero
جانِ دلبرا
تحریر : حیانور
قسط _ نمبر _ 5
اس ناول کے تمام جملہ حقوق #اردو_ناولز_مینیا ویب کے پاس محفوظ ہیں کسی بھی طرح کاپی کرنے سے گریز کیا جاۓ ورنہ ادراہ اردو ناولز مانیا اور رائٹر ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔عابیر بیٹا جاؤ دروازہ کھولو اللہ خیر کرے صبح صبح پتا نہیں کون آگیا ہے مسلسل دروازہ بجنے پر راشدہ بیگم عابیر کو آواز لگاتی ہے جی مما دیکھتی ہوں عابیر کہتے ہوئے دروازے کی طرف بڑھتی ہے وہ جیسے ہی دروازہ کھولتی ہے ارحم کو سامنے کھڑا دیکھ حیران ہوتی ہے ارحم بھائ آپ صبح صبح سب خیریت ہے نہ ارحم جو انشرح کی وجہ سے پریشان تھا کہ وہ صبح صبح کہاں جاسکتی ہے اس لیے ڈیوٹی پر جانے سے پہلے اسے عابیر کے گھر ڈھونڈنے آیا تھا کہ کیا پتا وہ حفصہ سے جھوٹ بول کر عابیر کے پاس آئ ہو ۔۔۔۔۔۔ عابیر انشرح کو بلاؤ مجھے اس سے بات کرنی ہے لیکن بھائ انشو تو گھر ہوگی نہ یہاں تھوڑی نہ عابیر حیرانی سے بولتی ہے دیکھو عابیر میں مزاق کے موڈ میں نہیں ہوں وہ گھر سے اسکول کا بول کر نکلی ہے جبکہ تم اور میں دونوں جانتے ہیں کہ اسکول بند ہے ہاں بھائی اسکول تو بند ہے اور انشرح سچ میں میرے گھر میں نہیں ہے میں آپ سے جھوٹ کیوں بولوں گی عابیر اسے دیکھتے ہوئے کہتی ہے نہیں ہے تو کہاں گئ ارحم پریشانی سے پوچھتا ہے دفعتاً عابیر کے دماغ میں انشرح کی کل رات والی باتیں گونجتی ہے مجھے ڈی کے سے ملنا ہے چاہیے وہ کیسا بھی ہو کہیں وہ سچ میں اس سے ملنے نہیں ایسا کیسے ہوسکتا ہے عابیر ارحم کے پکارنے پر وہ چونک کر اس کی طرف دیکھتی ہے کیا ہوا کوئ ایسی بات ہے کیا جو تم مجھ سے چھپا رہی ہو انشرح کے حوالے سے ارحم مشکوک نظروں سے اس کی طرف دیکھتا ہے نہی۔۔نہیں مجھے سچ میں نہیں پتا وہ گھبراتے ہوئے بولی پکی بات ہے ارے عابیر کون دروازے پر راشدہ بیگم اندر سے آواز لگاتی ہے ٹھیک ہے آنٹی کو مت بتانا کہ میں آیا تھا اور انشرح کا پوچھ رہا تھا اب چلوں گا لیکن ایک بات کان کھول کر سن لو اگر مجھے پتا چلا کہ تم نے مجھ سے جھوٹ بولا ہے کہ تمھیں نہیں پتا انشرح کہاں ہے یا کوئی ایسی بات جو انشرح سے مطلق چھپائی ہے تو پھر مجھ سے برا ارحم کی بات موبائل بجنے کی آواز سے بیچ میں ہی رہ جاتی ہے ہاں بولو اذان ارحم موبائل سے لگاتے ہوئے بولا اوکے میں آرہا ہوں دوسری طرف سے پتا نہیں کیا کہا جاتا ہے جس پر ارحم تیزی سے اپنی جیپ کی طرف بڑھتا ہے اور اس میں بیٹھتا ہوا اسے زن سے اڑا لے جاتا ہے ارحم کے جانے پر عابیر سکون کا سانس لیتی ہے انشو تم نے تو مجھے آج مروا دینا تھا اس ہٹلر سے اف کہاں ہو تم انشو کون تھا دروازے پر راشدہ بیگم باہر آکر پوچھتی ہے کوئ نہیں امی بھکاری تھا بھیک مانگنے آیا تھا عابیر کہتے ہوئے اندر چلی جاتی ہے راشدہ بیگم بھی اس کی بات سمجھتے ہوئے ادھر ادھر دیکھتے ہوئے دروازہ بند کردیتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍
اس سے پہلے کہ فہام اسے اٹھاتا وہ خود ہی زمین سے اٹھتی ہے اور بغیر یہاں وہاں دیکھے وہ تیزی سے بھاگتی ہے اور سیدھا بار سے باہر نکل کر لمبی لمبی سانسیں لیتی ہے اللہ یہ کیا تھا اگر میں کچھ دیر وہاں اور روکتی تو یقیناً میں مرجاتی کوئ اتنا ڈراؤنا کیسے ہوسکتا ہے وہ واقعی مونسٹر تھا میری توبہ جو میں نے آج کے بعد ایسا کوئی ایڈونچر کرنے کا سوچا بھی انشرح اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر لمبی لمبی سانسیں لیتی ہے پانی کے لیے وہ جیسے ہی کندھے پر ہاتھ مارتی ہے جو خالی ہوتا ہے میرا بیگ کہاں گیا کندھے پر بیگ نہ پاکر وہ پریشانی سے ادھر ادھر بیگ ڈھونڈنے لگتی ہے او اللہ کہیں اندر تو نہیں رہ گیا اب کیا کروں میں اندر جاؤں نہیں نہیں میں اندر نہیں جاؤں گی لیکن آپی سے کیا کہوں گی کہ بیگ کہاں گیا اف اللہ میں کیا کروں ابھی وہ سوچ رہی تھی کہ اسے پولیس کے سائرنز بجنے کی آوازیں آتی ہیں وہ جلدی سے پیچھے مڑ کر دیکھتی ہے جہاں پولیس کی بہت ساری گاڑیاں تھیں اور سب سے آگے ارحم کی جیپ تھی ارحم کو دیکھ کر انشرح کے اوسان خطا ہونے لگتے ہیں وہ جلدی سے بھاگ کر ایک گاڑی کے پیچھے چپ جاتی ہے ارحم یہاں کہیں ڈی کے کو پکڑنے تو نہیں آئے لیکن میرا بیگ وہ اندر ہے اگر ارحم نے دیکھ لیا تو مجھے جان سے ماردینگے اللہ میں کہاں پھنس گئی میری ایک غلطی کی وجہ سے سب کچھ غلط ہورہا ہے یااللہ مجھے بچالیں انشرح اوپر دیکھتے ہوئے اللہ سے دعا مانگتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤
چاروں طرف سے بار کو گھیر لو آج ڈی کے بچنا نہیں چاہیئے ارحم اپنی گن نکالتے ہوئے سب کو وارن کرتا ہے ارحم جو انشرح کو عابیر کے گھر ڈھونڈنے گیا تھا تبھی وہاں اسے اذان کی کال آتی ہے کہ داؤد ڈی کے بار میں ہے ارحم فوراً سے پہلے اسے حکم دیتا ہے کہ ٹیم کو تیار کرو آج ہر حال میں وہ داؤد خان کو پکڑنا چاہتا تھا اس لیے وہ اذان سے انشرح کو ڈھونڈنے کا کہہ کر خود یہاں ڈی کے کو پکڑنے آیا تھا ارے کیا کرتے ہو ایس پی ارحم صاحب تمھیں کیا لگتا ہے ڈی کے کو پکڑنا اتنا آسان ہے نہیں نہیں تم ابھی بچے ہو اس کے سامنے روحا ارحم کے سامنے آتے ہوئے بولی ارحم اس چھٹانک بھر کی لڑکی کو دیکھتا ہے جس نے بلیک کلر کی جینز پر گرے کلر کی شرٹ اور بلیک ہی جیکٹ پہنی ہوئی تھی سر پر پی کیپ کا سایہ کیے وہ ارحم کے سامنے بالکل بچی لگ رہی تھی او تو داؤد خان اتنا ڈرپوک ہے کہ خود کو بچانے کے لیے ایک لڑکی کا سہارا لے رہا ہے بڑے افسوس کی بات ہے یہ تو ارحم اس کی طرف مسکراہٹ اچھالتے ہوئے بولا دیکھ ایس اپی اپنی حد میں رہے تجھ جیسے بہت پولیس والے آئے اور گئے ڈی کے کا نام ہی کافی ہے اور ویسے بھی وہ یہاں نہیں ہے ورنہ تمھیں بتاتا ڈرپوک کون ہے روحا ایک ایک لفظ پر زور دے کر بولی یہ تو وقت بتائے گا ابھی کے لیے جارہا ہوں لیکن جلد ہی تمھارے داؤد کو پکڑنے آؤں گا وہ بھی ثبوت کے ساتھ چلو یہ بھی کرلو ویسے اگر تم چاہو تو مجھے پکڑ لو میں تیار ہوں تمھارے ساتھ چلنے کے لیے روحا آنکھ مارتے ہوئے بولی جس پر ارحم سلگ کر رہ جاتا ہے دیکھ لوں گا سب کو کہتے ہوئے وہ جیسے مڑتا ہے اچانک اسکے پاؤں سے کوئی چیز ٹکراتی جس پر وہ نظریں جھکا کر نیچھے کی طرف دیکھتا ہے جو چیز اس کے پاؤں سے ٹکرائی تھی اس کو پہچاننے میں ارحم کو ایک سیکنڈ بھی نہیں لگا تھا وہ جلدی سے جھک کر بیگ اٹھاتا ہے یہ وہی ڈوریمون والا اسکول بیگ تھا جو اس نے انشرح کو اس کے برتھڈے میں گفت دیا تھا اچانک سے اسے کچھ غلط ہونے کے احساس ہوتا ہے وہ تیزی سے مڑتا اس بار کا کونا کونا چھان مارو کہیں کوئ لڑکی تو نہیں یہاں وہ سب کو الرٹ کرتا ہے جس پر سب کے سب سر ہلاتے ہوئے چاروں طرف پھیل جاتے ہیں کیا ہوا ایس اپی کوئ قیمتی شے بھول گئے ہوکیا یہاں انشرح کہاں ہے وہ سرخ آنکھوں سے روحا کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھتا ہے ایک منٹ کے لیے روحا بھی سہم جاتی ہے اس کی آنکھیں دیکھ کر کیونکہ اس کی آنکھوں میں جنون صاف ظاہر تھا کون انشرح میں کسی انشرح کو نہیں جانتی اپنی بکواس بند کرو بتاؤ مجھے وہ کہاں اور یہ اس کا اسکول بیگ یہاں کیا کررہا ہے وہ روحا کا بازو بےدردی سے دبوچتا ہے سر یہاں کوئ نہیں ہے ہم نے چاروں طرف دیکھ لیا ہے ٹھیک ہے تم لوگ باہر دیکھو میں آتا ہوں وہ سب کو باہر جانے کا کہتا ہے جس پر سب باہر کی طرف بڑھ جاتے ہیں کہہ دینا اپنے داؤد خان سے اگر میری انشرح کو کچھ ہوا نہ تو آگ لگا دوں گا اسے اور اس کے اس بار کو وہ دھمکی دیتے ہوئے وہاں سے چلاجاتا ہے جبکہ روحا اس کی بات پر سر جھٹکتی ہے عجیب آدمی ہے آیا بڑا آگ لگانے والا وہ بڑبڑاتے ہوئے اپنی کیپ ٹھیک کرتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
💛💛💛💛💛💛💛💛💛💛💛💛
کیا ہوا پریشان لگ رہے ہو یاور داؤد جو کچھ منٹ پہلے ہی وہاں سے اپنی گاڑی میں نکلا تھا یاور کو مسلسل موبائل میں دیکھتا اس سے پوچھتا ہے یہ دیکھو ڈی کے ایس اپی ارحم چھپا مارنے آیا تھا ہمارے بار میں اور تو اور تمھیں پکڑنے کی دھمکی بھی یہ دیکھو وہ موبائل اس کیطرف بڑھاتا ہے جیسے داؤد فوراً تھام لیتا ہے یہ روحا یہاں کیا کررہی ہے اسکرین پر روحا کو ارحم سے بات کرتا دیکھ داؤد غصے سے کہتا ہے میں خود حیران ہوں کہ روحا کو کیسے پتا چلا لگتا ہے آج کل ایس اپی کا پیچھا کررہی ہے یاور اپنی مسکراہٹ ضبط کرتے ہوئے بولا بکواس بند کرو اور اسے فوراً سے پہلے ائیر پورٹ کی طرف روانہ کرو ورنہ آج اس کا سر ہوگا میری گن داؤد غصے سے موبائل یاور کو دیتا ہے ایک منٹ داؤد یہ دیکھو وہ اسے موبائل کی طرف متوجہ کرواتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
💓💓💓💓💓💓💓💓💓💓💓
کہاں ہو تم انشو میں تمھیں کہاں ڈھونڈو ارحم بیگ پکڑتے ہوئے باہر نکلتا ہے آس پاس نظریں دوڑاتا ہے لیکن وہ کہیں نہیں تھی سر چلیں تم لوگ نکلو میں آتا ہوں ارحم کی بات پر حوالدار سلیوٹ مارتا ہوا وہاں سے چلاجاتا ہے یااللہ میں کیا کروں کیسے گھر جاؤں ارحم بھی اندر ہیں ہاں میں ارحم کے پاس جاتی ہوں اگر انہوں نے کچھ پوچھا تو کوئی بہانہ بنا دوں گی انشرح ہمت کرکے گاڑی کے پیچھے سے اٹھتی ہے اور جیسے ہی سامنے کی طرف نظریں اٹھاتی ہے ارحم کو کھڑا دیکھ تیزی سے اس کی طرف بھاگتی ہے ارحم جو دل ہی دل میں اللہ سے انشرح کی حفاظت کے لیے دعا کررہا تھا تبھی اس کی نظر وائٹ کلر کے اسکول یونیفارم میں بھاگتی ہوئی لڑکی کی طرف پڑتی ہے جو اس کی طرف ہی آرہی تھی ارحم کے ہونٹوں پر جنبش ہوتی ہے انشو ہاں وہی تو تھی اس کی زندگی اس کا سب کچھ ارحم تیزی سے اس کی طرف بھاگتا ہے اور انشرح کا ہاتھ پکڑ تے ہوئے اسے کھینچ کر اپنے سینے سے لگاتا ہے انشرح بھی مضبوطی سے اسکی شرٹ کو پکڑلیتی ہے انشو میری جان کہاں تھی تم میں کب سے تمھیں پاگلوں کی طرح ڈھونڈ رہا ہوں ارحم اس کے گرد اپنے بازوؤں کا مضبوط حصار بنائے پوچھ رہا تھا جبکہ موبائل پر چلتا منظر دیکھ داؤد کے چہرے پر عجیب پراسرار سی مسکراہٹ چھا جاتی ہے او تو یہ ہے کہانی میں ٹوئسٹ یہ لڑکی اس ایس اپی کی بھیجی ہوئی تھی اور میں سمجھ رہا تھا یہ کوئ معمولی سی بےوقوف لڑکی ہے لیکن یہ تو بہت چالاک نکلی یاور اس کی ڈیٹلز نکالو اور یہ بھی پتا لگاؤ کہ اس کا اس ایس اپی سے کیا تعلق ہے داؤد کی بات پر یاور اثبات میں سر ہلاتا ہے اب آئے گا نہ مزہ اس کھیل میں وہ انشرح اور ارحم کو ایک دوسرے کے گلے سے لگا دیکھ قہقہہ لگاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جاری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Assalam o Alaikum dear readers kesy hain ap sab yeh rahi ep 5 apna acha acha response dein aur bataiye ky ep kaisa laga Bht shukriya 😊😊