#Gangster_based_ rude_hero
جانِ دلبرا
تحریر : حیانور
قسط_نمبر_ 26
اس ناول کے تمام جملہ حقوق #اردو_ناولز_مینیا ویب کے پاس محفوظ ہیں کسی بھی طرح کاپی کرنے سے گریز کیا جاۓ ورنہ ادراہ اردو ناولز مانیا اور رائٹر ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔سر مجھے لگتا ہے اس ٹائم گھر میں کوئی بھی نہیں ہوگا ہم انشرح کو آرام سے یہاں سے لے کر جاسکتے ہیں اذان ارحم کو چلتے چلتے بتاتا ہے آریو شیور اذان کہ کوئ بھی نہیں ہوگا ڈی کے بھی نہیں ارحم روک کر اس سے پوچھتا ہے ۔۔۔۔۔۔
سر اسکا کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن میری سورس کے مطابق ڈی کے کے سارے آدمی مال کی ڈیلیوری کرنے گئے ہوئے ہیں کیونکہ مال بہت بڑی تعداد میں تھا اس لیے اسکی حفاظت کے لیے ڈی کے نے اپنے سارے آدمیوں کو بھیج دیا ہے تاکہ مال صحیح سلامت اپنی مقررہ منزل تک پہنچ سکے اذان تفصیل سے بتاتا ہے او آئی سی اوکے لیٹس گو ۔۔۔۔کیوں کیوں یہ کردیا میں نے میں کیسے اسے اتنا سب کچھ کہہ سکتی ہوں وہ تو کبھی بھی میرے قریب نہیں آیا نہ تب جب میں اسکی دسترس سے دور تھی اور نہ اب جب میں اسکی بیوی بن گئ ہوں میں نے کبھی بھی اسکی آنکھوں میں اپنے لیے کوئ حوس نہیں دیکھی وہ آنکھیں تو اتنی پیاری ہے کہ انہیں دیکھ کر صرف پیار ہی ہوسکتا ہے لیکن میں نے آج ان آنکھوں میں درد دیکھا صرف میری وجہ سے کیوں کیا میں نے ایسا کیوں انشرح روتے ہوئے خود سے بول رہی تھی اسے اپنے کہے ہوئے الفاظوں پر شرمندگی ہورہی تھی وہ خود نہیں سمجھ پارہی تھی کہ اس نے داؤد کو اتنا سب کچھ کیسے کہہ دیا
انشو میری جان انشرح جو گھٹنوں میں سر دئیے رو رہی تھی جانی پہچانی آواز پر سر اٹھاتی ہے اور ارحم کو دیکھتے ہی تیزی سے اٹھتی ہوئ اسکے سینے سے جاکر لگتی ہے ارحم بھی اپنی متاع جان کو اپنی پناہوں میں پاتا ہوا مضبوطی سے اسکے گرد حصار باندھ دیتا ہے ارحم مج۔۔مجھے ۔۔۔۔یہاں سے لے جاؤ وہ سسکتے ہوئے بولی ہاں میری جان میں تمھیں لینے آیا ہوں اور اب میں تمھیں یہاں ایک پل کے لیے بھی چھوڑ کر نہیں جاؤں تم بس چپ ہو جاؤ ارحم حافی مجھے حافی سے ملنا ہے وہ جلدی سے اس سے دور ہوتے ہوئے بتابی سے بولی ارحم جانتا تھا کہ وہ حفصہ سے کتنی محبت کرتی تھی اس لیے مسکراتا ہوئے اسکے قریب ہوتا ہے تم ٹینشن نہ لو انشو ابھی ہم بس فوراً ہی حفصہ کے پاس جائیں گے پھر تم اس سے مل لینا نہیں تم اسے جانتے نہیں وہ مجھے نہیں جانے دیگا تمھارے ساتھ وہ تمھیں بھی مار دیگا تم پلیز یہاں سے چلے جاؤ انشرح اسے خود سے دور کرتی ہوئ پریشانی سے بولی ریلکس انشو وہ میرا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا تم ریلکس ہو جاؤ بس لیکن ارحم وہ جیسے کچھ کہنا چاہ رہی ہو لیکن ارحم اسے چپ کروادیتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️
اسے میں ایسا لگتا ہوں وہ کیسے میری محبت کو حوس کا نام دے سکتی ہے میں نے اسے جب بھی دیکھا ہے ہمیشہ محبت اور احترام سے ہاں میں جانتا ہوں میں نے اسے اپنے ساتھ زبردستی رہنے پر مجبور کیا ہے لیکن مجھے اس سے جواب لینا ہوگا وہ ایک جھٹکے اٹھتا ہے اور اپنے اور انشرح کے مشترکہ کمرے کی طرف بڑھ جاتا ہے