Episode : 21

43 6 5
                                    

#Gangster_based_rude_hero
جانِ دلبرا
تحریر : حیانور
قسط_نمبر_ 21
اس ناول کے تمام جملہ حقوق #اردو_ناولز_مینیا ویب کے پاس محفوظ ہیں کسی بھی طرح کاپی کرنے سے گریز کیا جاۓ ورنہ ادراہ اردو ناولز مانیا اور رائٹر ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

آپ کہاں چلے گئے تھے آپ کو پتا ہے میں نے آپ کو کتنا مس کیا ان تین سالوں میں مجھے لگا آپ مرگئے ہیں لیکن آپ ایک منٹ وہ اس سے دور ہوتے ہوئے بولی آپ زندہ تھے اور میں سمجھی کہ آپ اس بم دھماکے مطلب اتنے سال آپ مجھے بے وقوف بناتے رہے انشرح بے یقینی سے کہتی ہے ماہی میری بات تو سنو وہ اسکے قریب آتا ہوا بولا بس دور رہیں مجھ سے میرے قریب مت آئیے گا سنا آپ نے دھوکے باز ہیں آپ دوسروں کی فیلنگز کے ساتھ کھیلنے میں مزہ آتا ہے نہ آپکو مسٹر ڈی کے اور دیکھئیے آج آپ پھر وہی سب دوہرا رہے ہیں جو اپنے تین سال پہلے دوہرایا تھا مجھے کڈنپ کرکے نہیں ماہی میں تو صرف تمھاری حفاظت کررہا تھا آپ اور حفاظت ہاہاہاہا کبھی نہیں آپ محافظ تو نہیں ہیں آپ تو قاتل ہیں ڈرانے والے مجھے  نہیں رہنا ہے آپ کے ساتھ وہ کہتے ہوئے دروازے کی طرف بھاگتی ہے اور زور زور سے دروازہ بجاتی ہے کوئ نہیں سنے گا کیونکہ کمرہ ساؤنڈ پروف ہے وہ پیچھے سے بولا تھا انشرح موڑ کر اسکی طرف دیکھتی ہے پلیز مجھے چھوڑدو مجھے گھر جانا پلیز ایسے تو مت کرو ماہی مجھے تکلیف ہوتی ہے کیا چاہتے ہو تم ؟؟؟ وہ آخر پوچھ بیٹھی تمھیں چاہتا ہوں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے تمھارے ساتھ رہنا چاہتا ہوں تمھیں محسوس کرنا چاہتا ہوں تمھیں محسوس کرکے خود کو بھول جانا چاہتا ہوں وہ بول رہا تھا اور انشرح سن  رہی تھی لیکن میں نہیں رہنا چاہتی آپ کے ساتھ مجھے گھر
جانا ہے پلیز میں آپ کے آگے ہاتھ جوڑتی ہوں مجھے گھر جانے دیں ٹھیک ہے میں تمھیں گھر چھوڑ دوں گا لیکن تمھیں پہلے مجھ سے نکاح کرنا ہوگا وہ انشرح کے سر پر بم پھوڑتا ہے کیا کہہ رہے ہیں آپ  میں آپ سے نکاح نہیں کرسکتی مجھے گھن محسوس ہوتی ہے آپ سے آپ کے وجود سے داؤد خان تم ایک قاتل ہو اور میں ایک قاتل سے کبھی شادی نہیں کروں گی سنا تم نے کبھی نہیں اچھا تو پھر تم اس ایس پی سے کروگی نہ شادی اس سے کرتی ہو نہ محبت اس نے جس انداز سے کہا تھا اس پر انشرح نے نظریں اٹھا کر اسے دیکھا تھا بولو محبت کرتی ہوں نہ اس سے انشرح کا دل زور سے دھڑکا تھا عجیب سی حالت ہوئ تھی دل چینخ چینخ کر کہہ رہا تھا کہ کہہ دو انشرح کہ میں ارحم سے نہیں بلکہ تم سے پیار کرتی ہوں لیکن وہ اپنے دل کی آواز کو نظر انداز کیے بڑے ضبط سے بولی ہاں میں ارحم سے محبت کرتی ابھی سے نہیں بچپن سے میں نے ہمیشہ ارحم کو چاہا ہے اگر کسی کو میں نے اپنا لائف پارٹنر سوچا ہے تو وہ ارحم ریاض ہے نہ کہ داؤد خان وہ کس اذیت سے کہہ رہی تھی وہ تو صرف وہ اور اس کا اللہ جانتا تھا ٹھیک ہے میں تمھیں تھوڑی دیر بعد گھر چھوڑ دوں گا وہ کہہ کر روکا نہیں تھا بلکہ تیزی سے کمرے سے باہر چلاگیا تھا پیچھے انشرح حیرت سے اسکے ردعمل کو دیکھ رہی تھی اس نے سوچا تھا کہ وہ چیخے گا غصہ کرے گا مارے گا لیکن وہ تو اس کے برعکس چپ چاپ چلاگیا تھا بغیر کچھ کہے یہی بات انشرح کو سوچنے پر مجبور کر رہی تھی ۔۔۔۔۔۔۔
💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞
حفصہ تم سوئ نہیں ابھی تک اس وقت رات کے گیارہ بج رہے تھے جب ارحم گھر کے اندر داخل ہوتا ہے لیکن حفصہ کو بے چینی سے ادھر ادھر ٹہلتا دیکھ اس کی طرف آتا ہے ارحم بھائ انشو کا کچھ پتا نہیں چل رہا ہے عابیر نے مجھے بتایا کہ اس نے اسے گھر کی طرف چھوڑا تھا لیکن وہ گھر نہیں پہنچی ابھی تک پتا نہیں کہاں چلی گئ ہے میری گڑیا مجھے بہت ٹینشن ہورہی ہے یہ کیا کہہ رہی ہو تم حفصہ تم جانتی بھی ہو اس وقت رات کے گیارہ بج رہے ہیں اور تم مجھے اب بتا رہی ہو کہ وہ گھر پر نہیں ہے ارحم غصے سے بولا میں کیا کرتی ارحم بھائ تائ امی نے منع کیا تھا آپ کو بتانے سے کہہ رہی تھی ارحم پریشان ہوجائے گا وہ تو میں اب بھی ہورہا ہوں نہ ٹھیک تم پریشان نہ ہو میں دیکھتا ہوں وہ حفصہ تسلی دیتا ہوا موبائل جیب سے نکلتا ہیلو اذان میں تمھیں انشرح کی تصویر بھیج رہا ہوں سارے شہر کی ناکہ بندی کرواؤ جگہ جگہ چیکنگ کرواؤ مجھے وہ ہر حال میں صحیح سلامت چائیے کہتا ہوا ارحم کال کٹ کرتے ہوئے جیسے آیا تھا ویسے ہی چلاگیا پیچھے حفصہ روتے ہوئے انشرح کی حفاظت کے لیے اپنے رب سے دعا کرتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
🧡🧡🧡🧡🧡🧡🧡🧡🧡🧡🧡🧡
انشرح ویسے ہی بیٹھی سوچ رہی تھی کی ایک دفعہ پھر سے دروازہ کھولنے کی آواز پر سر اٹھاکر آنے والے کو دیکھتی ہے لیکن یہ کیا وہ تو سمائرہ تھی لیکن وہ یہاں کیا کررہی تھی وہ ایک جھٹکے سے اٹھ کر سمائرہ کے سینے سے لگتی ہے اچھا ہوا تھا آگئ سمائرہ پلیز مجھے یہاں سے لے چلو وہ روتے ہوئے بولی وہی تو کرنے آئ ہوں سمائرہ بے تاثر چہرے سے بولی کیا مطلب انشرح اس سے دور ہوتے ہوئے بولی تم نے کہا تھا نہ کہ تمھیں گھر جانا ہے تو
آجاؤ میں تمھیں گھر چھوڑ دوں وہ سنجیدگی سے بولی میں سمجھ نہیں رہی تم کیا کہہ رہی ہو میں سمائرہ نہیں روحا ہوں روحا خان داؤد خان کی بہن وہی داؤد خان جو تمھاری نظر میں ایک قاتل ایک
ظالم انسان ہے لیکن تمھیں پتا ہے کیا انشرح میں نے اسے ہمیشہ تمھارے معاملے میں بے بس پایا ہے وہ تمھارے ساتھ کبھی بھی تلخ نہیں ہوپاتا تم پاس ہوتی ہو تو وہ مسکراتا ہے تم نے اسے کبھی مسکراتے دیکھا یقیناً نہیں دیکھا ہوگا میں نے بھی اسے بہت سالوں سے مسکراتا نہیں دیکھا لیکن تمھارا نام تمھارا احساس اسے مسکرانے پر مجبور کردیتا ہے لیکن تم نہیں سمجھوگی اس کی محبت کو تمھیں تو صرف وہ ایک مجرم لگتا ہے اور کچھ نہیں یونو واٹ انشرح تم میرا بھائ ڈریسو ہی نہیں کرتی تم وہ ایس پی ارحم ریاض ہی ڈریسو کرتی ہے اس لیے جاؤ اور دفعہ  ہو  یہاں اس سے پہلے میں تمھارے ساتھ کچھ کر بیٹھوں وہ چلاتی ہے جس سے انشرح خوف کے مارے کپکپانے لگتی ہے یہ کیا کررہی ہو تم روحا داؤد کی دھاڑ پر دونوں دروازے کی طرف دیکھتی ہیں تم میری ماہی کو ڈرارہی ہو تمھاری ہمت کیسے ہوئی وہ دونوں کے بیچ میں کھڑا ہوتا ہوا روحا کو سخت نظروں سے گھور کر بولا دیکھا تم نے انشرح یہ ہے داؤد خان جو تمھارے لیے اپنی بہن کو ڈانٹ رہا ہے صرف تمھاری وجہ سے کیوں آئ ہو تم ہماری زندگی میں کیوں وہ چلائ تھی انشرح ڈر کے مارے داؤد کی شرٹ کو مضبوطی سے پکڑ لیتی ہے بس روحا بس بہت ہوا تم جانتی ہو نہ لوگوں کو جینے کے لیے سانسوں کی ضرورت پڑتی ہے لیکن داؤد خان کو انشرح کی ضرورت ہے انشرح ہے تو داؤد خان ہے ورنہ نہیں اس لیے میں برداشت نہیں کروں گا کہ تمھاری وجہ سے اسے کچھ ہو ٹھیک ہے بھائ کچھ نہیں کہتی میں اسے صرف آپکی خاطر میں باہر گاڑی میں اس کا ویٹ کررہی ہوں آپ بھیج دیجیئے گا اسے وہ کہتے ہوئے چلی جاتی ہے وہ انشرح کی طرف مڑتا ہے جو خوف سے کانپ رہی تھی جاؤ انشرح آج سے میں داؤد خان تمھیں تمھاری خاطر چھوڑتا ہوں چلی جاؤ یہاں سے اس سے پہلے میرا ارادہ بدلے میں تمھاری نظروں میں مزید گرنا نہیں چاہتا اور میں ان مردوں میں سے بلکل نہیں جو زبردستی کرکے رشتہ بناتے ہیں اس لیے جاؤ وہ کہتا ہوا بیڈ پر بیٹھ جاتا ہے کسی ہارے ہوئے جواری کی طرح انشرح اس کی طرف دیکھتی ہے جو بےبسی کی مورت بنا بیٹھا ہوا تھا اچانک سے انشرح کی نظر داؤد کی جینز پر پڑتی ہے 
ہے جو کہ وائٹ ہونے کے باعث لال لال ہورہی تھی خون نکل رہا ہے وہ تیزی سے اسکی طرف بڑھتی ہے اور گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اس کی جینز چیک کرنے لگتی ہے ہٹو اور جاؤ یہاں سے وہ اپنی جینز سے اسکا ہاتھ ہٹاتا ہے نہیں آپ کی ٹانگ سے خون نکل رہا ہے وہ روتے ہوئے بولتی ہے تمھیں کیا فرق پڑتا ہے تم جاؤ اپنےگھر اپنے اس ایس پی کے پاس اب کہ وہ بیڈ سے اٹھتاضرور ہے لیکن پھر لڑکھڑاتا ہوا وہیں بیٹھ جاتا ہے انشرح جلدی سے فرسٹ ایڈ باکس کے لیے ادھر ادھر نظریں دوڑاتی ہے بیچ والی الماری میں رکھا ہے داؤد کے کہنے پر وہ جلدی سے الماری کھول کر اس میں سے فرسٹ ایڈ باکس نکالتی ہے  اور آکر داؤد کے پاس گھٹنوں کے بل بیٹھتے ہوئے اس کی طرف دیکھتی ہے داؤد اسکی آنکھوں کا مفہوم سمجھتے ہوئے اپنی جینز اوپر کرتا ہے انشرح گھبراتے ہوئے زخم کا معائنہ کرتی ہے کیا ہوا زخم کافی گہرا تھا گولی لگی تھی ٹانگ میں اسکا جواب سنتے ہوئے وہ اپنے کام میں مشغول ہوجاتی ہے پھر احتیاط سے اسکی پٹی کرکے واشروم کی طرف بڑھتی ہے داؤد اس دوران اس کی حرکتیں نوٹ کررہا تھا دومنٹ بعد وہ واشروم سے باہر آتی ہے اور آکر اس کے سامنے کھڑی ہوجاتی ہے آپ چاہتے ہیں نہ کہ میں آپ سے نکاح کرلوں ٹھیک میں تیار ہوں انشرح کی بات پر وہ بےیقینی سے اسکی طرف دیکھتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️
کیا ہوا پتا چلا  انشرح کا ارحم اذان کے پاس آتا ہوا پوچھتا ہے نہیں سر ہر جگہ انشرح کی تصویر کو سرچ کے لیے میں نے بھیجوادیاہے لیکن فلحال کچھ پتا نہیں چل رہا ہے اذان وقت گزرتا جارہا ہے ہمھیں انشرح کو ڈھونڈنا ہوگا میں نہیں جانتا کہ وہ کہاں گئ لیکن اگر اس کے ساتھ کچھ غلط ہوا تو میں اس پوری دنیا کوآگ لگادوں گا اذان ارحم غصے اور پریشانی کے ملے جلے تاثرات لیے بولا سر آپ فکر نہ کریں وہ ٹھیک ہوں گی انشاء اللہ سر مریان چوہدری کے آدمیوں کو آپ کے گھر کے باہر دیکھا گیا ہے ایک پولیس آفیسر بھاگتا ہوا آکر بتاتا ہے کہیں مریان چوہدری اور اسکے آدمی تو انشرح کو نہیں لےگئے اذان پریشانی سے بولتا ہے آئ سوئیر اذان اگر ایسا ہوا تو آج مریان چوہدری کی موت میرے ہاتھوں پکی ہے وہ کہہ کر جیپ کی طرف بڑھتا ہے اذان بھی اس کے پیچھے بھاگتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جاری ہے...........

جانِ دلبرا Where stories live. Discover now