Gangster_based_ rude_hero
جانِ دلبرا
تحریر : حیانور
قسط_نمبر_ 19
اس ناول کے تمام جملہ حقوق #اردو_ناولز_مینیا ویب کے پاس محفوظ ہیں کسی بھی طرح کاپی کرنے سے گریز کیا جاۓ ورنہ ادراہ اردو ناولز مانیا اور رائٹر ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
ویسے یہ راستہ تو ہمارے گھر کا نہیں ہے سمائرہ پھر ہم کہاں جارہے ہیں سمائرہ کو گاڑی دوسرے راستہ پر ڈالتا دیکھ انشرح بولی جو اس کے ساتھ ہی فرنٹ سیٹ پر بیٹھی ہوئ تھی جبکہ عابیر پیچھے ہاں وہ میں سوچ رہی تھی کیوں تم دونوں کو اپنا گھر دیکھادوں ویسے تو تم لوگوں نے آنا نہیں ہے وہ مزے سے بولتی ہے کیا یہ تم کیا کہہ رہی ہم تمھارے گھر کیسے چل سکتے ہیں گھر پر کسی کو بتایا نہیں اور پھر حافی میرے بغیر کھانا نہیں کھاتی وہ میں ابھی سمائرہ اس سے کوئ بات کرتی کہ اس کا موبائل رنگ ہوتا ہے انشو زرا موبائل یس کرکے لاؤڈ اسپیکر پر کرنا سمائرہ کی بات پر وہ موبائل اٹھاکر بغیر نام دیکھے یس کرتے ہوئے لاؤڈ اسپیکر اون کرتی ہے ۔۔۔۔
تم کب سمجھوگی بے وقوف لڑکی منع کیا ہے نہ میں نے تمھیں کہ تم اکیلی نہیں جاؤ گی کہیں بھی اور ڈرائیونگ تو بالکل بھی نہیں کروگی لیکن تمھیں میری بات کہاں سمجھ آتی ہے انشرح کے کال یس کرنے پر غصے سے بھری آواز پوری گاڑی میں گونجتی ہے سمائرہ جلدی سے گاڑی روک کر موبائل انشرح کے ہاتھ سے لیتی ہے اور لاؤڈ اسپیکر بند کرتے ہوئے کان سے لگاتی ہے بھائ میں فرینڈز کے ساتھ تھی اسی لیے میں نے سوچا کہ میں خود ڈرائیو کرلو دوسری طرف پتا نہیں کیا کہا گیا جس پر وہ اوکے بولتی ہوئ کال کاٹ دیتی ہے انشو رکھنا پلیز انشرح جو سوچوں میں ڈوبی ہوئی تھی سمائرہ کی آواز پر جلدی سے اس سے موبائل لے کر رکھ دیتی ہے سمائرہ پھر سے کار اسٹارٹ کرتی ہے سمائرہ ایک بات پوچھوں انشرح جھجکتے ہوئے بولی ہاں ہاں پوچھو نہ وہ یہ کال آئ مین کون تھا کال پر جو تمھیں اتنا ڈانٹ رہا تھا اوہ یہ میرے بھائ تھے ایکچولی انہوں نے مجھے منع کیا ہے ڈرائیونگ کرنے سے لیکن میں پھر بھی کررہی ہوں تو بس اسی لیے ڈانٹ رہے تھے سمائرہ نے مسکراتے ہوئے بتایا اچھا اگر برا نہ مانو تو نام بتاسکتی ہے مجھے اپنے کہ بھائ کا اب کی بار وہ شدت سے اس کے جواب کی منتظر تھی سمائرہ ایک نظر اسے دیکھتی ہے اور مسکراتے ہوئے بولی زاویار نام ہے ان کا کیوں ؟؟؟ نہیں کچھ نہیں وہ ایسے ہی خیر تم ڈرائیونگ پر فوکس کرو وہ بات بدل دیتی ہے اف انشو کیا کرتی ہو وہ مرگیا ہے نہیں ہے اب وہ بھول جاؤ اسے نکال دو اسے اپنے دماغ سے انشرح خود پر لعنت ملامت کرتے ہوئے پیچھے مڑکر عابیر کی طرف دیکھتی ہے جو مزے سے سو رہی تھی پھر سرجھٹک کر کھڑکی سے باہر دیکھنے میں مصروف ہوجاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️
مریان تم سمجھتے کیوں نہیں ہو تمہیں پتا بھی ہے پولیس تم پرشک کرنے لگی ہے پھر بھی تم اپنی حرکتوں کو دوہرا رہے ہو زوال چوہدری غصے سے بولے کم ان ڈیڈ اب اگر آپ یہ معمولی سی چیزیں بھی ہینڈل نہیں کرسکتے تو اپنی سی ایم کی کرسی چھوڑ دیں وہ ڈرنک کرتا ہوا بولا بکواس بند کرو اور اپنا بندوبست کرو امریکا جانے کا وہاں جاکر جو کرنا ہے میری طرف سے اجازت ہے لیکن یہاں نہیں سمجھے اب میں تمھیں کوئ بھی مشکوک حرکت میں شامل ہوتا نہ دیکھوں میری عزت ہے ایک اور تم اپنی ان حرکتوں سے اسے خراب کرنے پر تلے ہو پلیز ڈیڈ میرا جو دل چاہے گا وہ میں کروں گا اور رہی بات امریکا تو وہ بھی چلا جاؤں گا لیکن ابھی ایک بہت حسین کام کرنا باقی ہے وہ کرکے ہی جاؤں گا ورنہ ساری زندگی تڑپتا رہوں گا وہ کمینگی سے بولا تم نہیں سدھروگے زوال چوہدری افسوس کرتے ہوئے کمرے سے چلے جاتے ہیں جبکہ وہ انشرح کے خیالوں کھو جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍
سمائرہ ایک بڑے سے بنگلے کے پاس گاڑی روکتی ہے جس کے آس پاس صرف جنگل ہی جنگل تھا سمائرہ یہ تم کیا ہمھیں شہر سے دور لے آئ ہو کہیں تم چڑیل وغیرہ تو نہیں ہو نہ عابیر جو گاڑی روکنے کی آواز پر آٹھ گئ تھی اس بڑے سے بنگلو اور آس پاس جنگل کو دیکھتے ہوئے بولی ارے بالکل بھی نہیں وہ میرا بھائ جو ہے اسے پسند نہیں شور شرابہ اسے ہمیشہ سکون والی جگہ پر رہنے کی عادت تو بس اسی لیے ہم شہر سے تھوڑا دور رہتے ہیں باقی ریلکس میں کوئ چڑیل نہیں اب ہم اندر چلیں وہ تینوں کار سے اتر چکی تھیں جب سمائرہ انہیں اندر چلنے کا بولتی ہے یار سمائرہ ہم بہت لیٹ ہو جائیں گے اگر اندر گئے ہم دونوں نے تمھارا گھر دیکھ لیا ہے اگلی بار ضرور آئیں گے اندر بھی ابھی پلیز ہمھیں گھر چھوڑ وادو انشرح ریکوسٹ کرتی ہے پتا کیوں لیکن اس آواز کو سننے کے بعد اس کا دل تیزی سے دھڑک رہا تھا وہ اندر نہیں جانا چاہتی تھی نہیں تم دونوں کی ایک بھی نہیں سنو گی لیٹس گو وہ دونوں کا ہاتھ پکڑتے ہوئے انہیں اندر کی طرف لے جاتی ہے
💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞
سرکار آپ لوگ کچھ کر کیوں رہی ہے میں آپ کو کہہ رہا ہوں کہ مریان چوہدری ہی نے کی ہے میری بیٹی کے ساتھ زیادتی بھی اور اس کا قتل بھی لیکن مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ اب تک آپ لوگ اسے پکڑ کیوں نہیں رہے ہو ارحم جو پہلے ہی انشرح کے رویہ سے ڈسٹرب تھا یامین کی باتیں سن کر اس پر بھڑکتا ہے دیکھئیے یامین صاحب مجھے افسوس ہے جو بھی آپ کی بیٹی کے ساتھ ہوا لیکن آپ جس کا نام لے رہے ہیں وہ سی ایم کا بیٹا ہے ہم بغیر ثبوت کے اسے نہیں پکڑ سکتے اگر آپ کے پاس کوئ ثبوت ہے اس کے خلاف تو لے آئیے ورنہ ہمھیں اپنے طریقے سے کام کرنے دیجئے پلیز اب جائیے آپ یہاں سے جیسے ہی مجرموں کا پتا چلے گا ہم آپ کو اطلاع کردینگے ارحم کے کہنے پر وہ روتے روتے چلا جاتا ہے تبھی اذان وہاں آتا ہے سر مجھے لگتا ہے یامین صاحب کا شک صحیح ہے کیونکہ انفورمیشن کے مطابق مریان چوہدری کو بہت بار اس لڑکی کا راستہ روکتے ہوئے لوگوں نے دیکھا ہے لیکن ڈر کے مارے سب خاموش ہوگئے آئ نو اذان لیکن تم جانتے ہو نہ لاسٹ ٹائم کیا ہوا تھا جب ہم نے مریان چوہدری کے خلاف ایکشن اٹھانے کا سوچا تھا لیکن ڈی ایس پی صاحب نے ہمھیں چپ کروادیا تھا اسی لیے اس دفعہ ہمھیں پہلے ثبوت اکھٹا کرنے ہونگے اس کے خلاف پھر ہی ہم اسے پکڑ سکتے ہیں تم سمجھ رہے ہو نہ میں کیا کہہ رہا ہوں جی سر میں سمجھ گیا میں نے مریان کے پیچھے آدمی لگوادئیے ہیں لیٹس سی کیا ہوتا ہے انشاء اللہ سب بہتر ہوگا ارحم کہتا ہوا وہاں سے چلا جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
💚💚💚💚💚💚💚💚💚
واؤ یہ کتنا خوبصورت گھر ہے نہ انشو عابیر اردگرد دیکھتے ہوئے انشرح کے کان میں منمناتی ہے ہممم ہے تو انشرح بھی اس عالیشان بنگلے کو سراہے بنا رہ نہ سکی تم لوگ یہاں بیٹھو میں لنچ لگواتی ہوں تم لوگوں کے لیے سمائرہ کیا ہم اوپر جاکر دیکھ سکتے ہیں تمھارا گھر واقعی خوبصورت ہے پلیز انشرح سڑھیوں کی طرف اشارہ کرتی ہے اوہ شیور کیوں نہیں جاؤ دیکھو لیکن دھیان سے جانا اوکے تھنکیو سمائرہ عابیر چلو وہ سمائرہ کا شکریہ ادا کرتی ہوئ عابیر سے اوپر چلنے کا کہتی ہے تم جاؤ میں تو تھک گئ ہوں میں نہیں چل رہی وہ صاف انکار کرتی ہے مرو تم وہ اسے کہتی ہوئ سڑھیوں کی طرف بڑھ جاتی جیسے جیسے وہ سیڑھیوں پر چڑرہی تھی ویسے ویسے اس کے دل کی دھڑکنیں تیز ہورہی تھیں اف یہ کیا ہورہا ہے میرے ساتھ میرا دل اتنی تیزی سے کیوں دھڑک رہا ہے اف اللہ وہ گہری سانس لے کر سامنے کی طرف دیکھتی ہے جہاں قطار میں کمرے بنے تھے او مائے گڈنیس یہ گھر ہے یا ہوٹل ہے آئ مین اتنا شاندار گھر بلکہ محل لگ رہا ہے یہ تو مجھے لیکن اس طرف اندھیرا کیوں ہے اتنا چلو دیکھتی ہوں وہ تجسس کے ہاتھوں مجبور ہوکر اپنے قدم آگے بڑھتی ہے اور چلتی ہوئ اس جگہ پر پہنچتی ہے جہاں صرف اندھیرا تھا یہ تو شاید کوئ کمرہ لگ رہا لیکن اتنا اندھیرا کیوں ہے یہاں ابھی وہ کچھ سوچتی کوئ کھینچتا ہوا اسے دیوار سے لگاتا ہے وہ چینخ مارنے والی تھی کہ سامنے والا پہلے ہی اس کے ارادے کو بانپتا ہوا اسکے منہ پر ہاتھ رکھ دیتا ہے انشرح خوف زدہ نظروں سے اسکی طرف دیکھتی ہے جو اندھیرے میں اسے براہ نام ہی نظر آرہا تھا میں ہاتھ ہٹا رہا ہوں چلانا مت ماہی وہ اپنی گھمبیر آواز میں بولتا ہوا ہاتھ اس کے منہ سے ہٹاتا ہے تو وہ گہرا سانس لیتی ہے میں انشرح ہوں ماہی نہیں وہ صرف اتنا بولی جبکہ سامنے والا اس کے اس شکوے پر مسکراتا ہوا اسے اپنے سینے سے لگاتا ہے اور اسکی خوشبو محسوس کرنے لگتا ہے میرے لیے تم ماہی ہو یہ کیا کررہے ہیں آپ پلیز چھوڑیں مجھے وہ خود کو چھڑوانے کی کوشش میں اسے دھکا دیتی ہے کیونکہ وہ پہلے ہی زخمی تھا اس لیے اس کے دھکا دینے پر وہ لڑکھڑاتا ہوا دیوار کا سہارا لیتا ہے منہ سے ایک سسکی نکلتی ہے انشرح بے ساختہ اسکی طرف بڑھتی آئم رئیلی سوری آپکو لگی تو نہیں وہ اس کا کندھا تھامتے ہوئے فکرمندی سے پوچھتی ہے یہ تو کچھ نہیں ہے ماہی تمھارے ساتھ جو میں نے کیا ہے اس کے سامنے یہ کچھ نہیں ہوسکے تو مجھے معاف کردینا وہ کہتا ہوا اسکے قریب ہوتا ہے جبکہ وہ اس کے لہجے میں ہی کھوئ تھی اور دیرے سے اسکے ماتھے پر اپنی محبت کی مہر لگاتا ہوا وہ اپنے درد کی پرواہ کئیے بغیر لمبے لمبے ڈگ بھرتا ہوا وہاں سے چلا جاتا ہے جبکہ وہ ابھی تک اسکے لمس کو اپنے ماتھے پر محسوس کئیے اپنی آنکھیں بند کئیے ہوئے تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں جب بھی تمھیں دیکھتا ہوں تو
مجھے وہ سکون محسوس ہوتا ہے
جو ایک لمبےعرصے سے کہیں کھو گیا تھا❤️❤️
جاری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔