#Gangster_based_rude_hero
جانِ دلبرا
تحریر : حیانور
قسط_ نمبر _ 8
اس ناول کے تمام جملہ حقوق #اردو_ناولز_مینیا ویب کے پاس محفوظ ہیں کسی بھی طرح کاپی کرنے سے گریز کیا جاۓ ورنہ ادراہ اردو ناولز مانیا اور رائٹر ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔ارحم بیڈ پر نیم دراز ہوکر لیٹا ہوا تھا کہ دروازے پر دستک ہوتی ہے وہ جانتا تھا آنے والا کون ہے تبھی کمن ان کہتا ہے اس کے کمن ان کہنے پر انشرح روم کے اندر داخل ہوتی ہے آپ کی چائے وہ سر جھکائے چائے کا مگ اس کی طرف بڑھاتی ہے جیسے ارحم تھام لیتا ہے بیٹھو یہاں وہ بیڈ پر ہی اپنے پاس تھوڑی سی جگہ بناتے ہوئے اسے بیٹھنے کا کہتا ہے انشرح ایک نظر اسے دیکھتی ہے جو سنجیدگی سے اسے ہی دیکھ رہا تھا پھر ہچکچاہتے ہوئے اس سے تھوڑا دور ہوکر بیڈ پر بیٹھتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ چائے کافی اچھی بنائ ہے تم نے میری ڈوریمون وہ چائے کا ایک سیپ لیتا ہوا بولا تھنکیو انشرح اسکی تعریف پر جھنپ سی جاتی ہے انشو مجھے تم سے کچھ پوچھنا ہے وہ چائے کا مگ ایک سائیڈ ٹیبل پر رکھتا ہوا بولا اور انشرح وہ اسی بات سے تو ڈر رہی تھی تبھی تو وہ ارحم کے کمرے میں بھی آنے سے گھبرا رہی تھی کہ کہیں وہ اس سے کل کے واقعے کی بابت نہ پوچھ لے اور ایسا ہی ہوا تھا جی پوچھیں ۔۔
میں نہیں جانتا تک کہ کل تم وہاں کیسے پہنچی اور میں تم سے یہ پوچھوں گا بھی نہیں لیکن اگر کل تمھیں کچھ ہوجاتا تو تمھیں اندازہ بھی ہے میرا کیا ہوتا میں کیسے رہتا تمھارے بغیر انشا بتاؤ وہ لہجہ میں محبت سمائے انشرح کی طرف دیکھ رہا تھا آئم سوری ارحم وہ میں بس مجھے تمھاری کوئ بھی صفائ نہیں سننی بس جو ہونا تھا سو ہوگیا اب میں چاہتا ہوں تم مجھے بتائے بغیر کہیں بھی نہیں جاؤ جہاں بھی جاؤ گی کسی کو ساتھ لیکر جانا اوکے وہ اسے کندھے سے تھامتے ہوئے بولا ارحم کی بات پر وہ بے اختیار سر ہلادیتی ہے ویسے میں کہہ رہا تھا انشو میں تمھیں کب سے ڈھونڈ رہی ہوں ابھی ارحم اسے کچھ بولتا کہ عابیر دھڑام سے دروازہ کھول کر اندر داخل ہوتی ہے بغیر ارحم کو دیکھے وہ نون اسٹاپ بولتی ہے جب انشرح اسکی توجہ ارحم کی طرف کرواتی ہے ارحم کو دیکھ کر عابیر کی زبان پر تالے لگ جاتے ہیں ارح۔۔۔ارحم بھائ انشو آپ لوگ باہر جاؤ میں ریسٹ کرنا چاہتا ہوں وہ عابیر کو نظرانداز کیے انشرح سے بولا جس پر وہ اثبات میں سر ہلاتے ہوئے عابیر کو لے جاتی ہے پیچھے ارحم بھی سر جھٹک کر آرام کی غرض سے لیٹ جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
🧡🧡🧡🧡🧡🧡🧡🧡🧡🧡🧡
تم مجھے بتا نہیں سکتی تھی کہ اندر ارحم بھائ بھی ہیں مجھے کتنی شرمندگی ہوئ ان کے سامنے اس وقت وہ دونوں انشرح کے کمرے میں موجود تھے جب عابیر انشرح سے بولی تو تمھیں خود سوچنا چاہیے تھا نہ کہ وہ کمرہ کس کا ہے تم بس ہوا کے گھوڑے پر سوار تھی خیر یہ چھوڑو اور بتاؤ اسکول کھولنے کے چانسز ہیں بھی یا نہیں انشرح بات بدلتی ہے اسکول سے یاد آیا انشو کہاں گئ تھی تم کل تمھیں پتا ہے ارحم بھائ تمھیں ڈھونڈنے میرے گھر آئے تھے وہ میں کہیں نہیں گھر میں ہی تھی شاید ارحم کو نظر نہیں آئ تھی جھوٹ مت بولو انشو تم گھر پر نہیں تھی اور میں جانتی ہوں تم کہاں گئ تھی اچھا نہ چھوڑو اس بات کو یہ بتاؤ کیا کھاؤ گی نہیں پہلے تم بتاؤ کیا تم سچ میں ڈی چپ عابیر آرام سے بولو اگر حافی نے سن لیا تو غضب ہوجائے گا انشرح عابیر کے منہ پر ہاتھ رکھتے ہوئے بولی کیا سن لیتی انشو میں حفصہ ٹرے لیے دروازے پر کھڑی دونوں کو دیکھ رہی تھی وہ آپ جارہی ہیں نہ تو بس میں اداس تھی تو اس لیے آپ یہ چھوڑیں مجھے یہ بتائیں آپ کی کب کی ٹرین ہے وہ ٹرے لیتے ہو ۓ حفصہ سے پوچھتی ہے ہاں وہ بس کچھ دیر میں ہی تم سنبھالوگی نہ خود کو میں نے تائ جان سے بات کرلی ہے وہ رکھیں گی تمھارا خیال آپی وہ رکھ ہی نہ لیں میرا خیال خیر آپ خیر سے جائیے گا اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین وہ حفصہ کے سینے سے لگی کہہ رہی تھی پتا نہیں آج انشرح کو عجیب بے چینی تھی اس کا دل چاہ رہا تھا وہ حفصہ کو جانے سے روک دیں لیکن وہ خالہ کی وجہ سے چپ رہنا پڑا آپی میرا پتا نہیں کیوں دل گھبرا رہا ہے جیسے میں آپکو اب کبھی دیکھ نہیں پاؤں گی وہ دل میں پیدا ہونے والے خدشہ کو زبان پر لے آتی ہے انشو تم بلاوجہ اووریٹ کررہی ہو اب جلدی سے آپی کی جان چھوڑو تاکہ میں بھی ان سے مل سکوں عابیر شرارت سے بولی تو انشرح بھی اپنے دل میں پیدا ہونے والے تمام وسوسوں کو جھٹک کر ایک سائیڈ ہوکر کھڑی ہوجاتی ہے تاکہ عابیر انشرح سے مل سکے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍
میری چاہتوں کی حسین شام ہوجائے
❤️میں مانگوں تجھے ہر طرف آمین ہو جائے
آئ جسٹ لویو وہ جو شراب پینے کی غرض سے بار کی طرف جارہا تھا اچانک اس کے کان میں ایک آواز گونجتی ہے وہ وہیں روک جاتا ہے اور ادھر ادھر دیکھتا ہے لیکن آس پاس کوئ نہیں ہوتا یہ کیا ہورہا ہے مجھے میں نے کیوں اس لڑکی کو سر پر سوار کردیا ہے مجھے اسے زندہ چھوڑنا ہی نہیں چائیے تھا داؤد جھنجھلا کر شراب پینے کا ارادہ ےرک کرتے ہوۓ گاڑی میں بیٹھتا ہے اور گاڑی کو زن سے اڑا لے جاتا ہے اب سوچوں کا مرکز وہ لڑکی تھی جو اسکے سامنے ایک چھوٹی بچی ہی تھی وہ جب سے اس سے مل کر آیا تھا تب سے اسکی باتیں داؤد کو ڈسٹرب کررہی تھی اسے سمجھ نہیں آرہا تھا وہ کیا کرے تبھی اسکے موبائل یاور کی کال آتی ہے وہ فوراً سے پہلے یس کا بٹن دباتا ہوا موبائل کان سے لگاتا ہے بولو دوسری طرف سے پتا نہیں کیا کہا جاتا ہے کہ داؤد غصے سے موبائل بند کردیتا ہے زوال چوہدری کب تک اپنے نامرد بیٹے کو بچائے گا تو ایک نہ ایک دن تو میں اسے پکڑ ہی لوں گا وہ غصے سے کہتا ہوا گاڑی کی اسپیڈ مزید بڑھا دیتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤
کیا ہوا اذان تم نے مجھے اتنی ارجنٹلی یہاں بولایا وہ تیزی سے پولیس اسٹیشن میں داخل ہوتا ہوا بولا سر بات ہی کچھ ایسی ہے وہ دراصل ڈی ایس پی سر کے آرڈرز ہیں کہ آپ اس لڑکی کی زیادتی کا کیس کلوز کردیں ورنہ آپ کو سسپینڈ کردیا جائے گا اذان پریشانی سے کہتا ہے لیکن کیوں اذان وہ لڑکی زندگی موت کی لڑائ لڑ رہی ہے اور تم کہہ رہے ہو کہ میں پیچھے ہٹ جاؤں زندہ نہیں مرگئ وہ لڑکی ایس پی ارحم اذان کی جگہ ڈی ایس پی تحسین شجاع ارحم کی بات کا جواب دیتے ہیں جس پر ارحم اور اذان دونوں پیچھے مڑ کر ان کی طرف دیکھتے ہیں لیکن سر دیکھو ارحم اگر آپ کو اپنی نوکری عزیز ہے تو اس کیس کو کلوز کریں ورنہ پھر جو ہوگا اس کے زمہ دار آپ خود ہونگے وہ چیئر بیٹھتے ہوئے سگریٹ کا کش لگاتے ہوئے ارحم سے بولا آپ مجھے دھمکی دے رہے ہیں سر ویل جو تم سمجھو ان سب میں مت پڑو فلحال تمھاری ابھی تھوڑی دیر میں دبئ کی فلائٹ ہے داؤد خان کو پکڑنا ہے اگر تمھیں تو ورنہ سر آپ صحیح کہہ رہے ہیں ہم ابھی کے لیے داؤد خان پر دھیان دیتے ہیں اذان فوری طور پر راضی ہوتا ہے گڈ مجھے یہی امید تھی آپ دونوں سے وہ مسکرا کر کہتے ہوئے وہاں سے چلے جاتے ہیں اذان تم یہ سب کیسے کہہ سکتے ہو ڈی ایس پی کے جانے کے بعد ارحم غصے سے اذان کی طرف دیکھتا ہے سر یہ ضروری تھا لیکن وہ لڑکی وہ مرگئ اور میں کچھ نہیں کرسکا اس کے لیے ارحم گرنے والے انداز میں چئیر پر ڈھے جاتا ہے سر وہ مریان چوہدری اور اس کے ساتھیوں نے اس لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کیا تھا آپ چاہ کر بھی اس کے خلاف تب تک کچھ نہیں کرسکتے جب تک ہمارے پاس اس کے خلاف ثبوت نہیں آجاتے اذان اسے سمجھاتا ہے مریان چوہدری سی ایم زوال چوہدری کا بیٹا ارحم جیسے تصدیق کرتا ہے جی وہی اسی لیے کہہ رہا ہوں تیاری پکڑیں اور دبئ جائیں ایک دفعہ داؤد پکڑا جائے پھر اس مریان چوہدری کا بھی کچھ کر ہی لینگے لیکن اذان دیکھو! سر میں آپ کے گھر انفورم کردیتا ہوں کہ آپ جارہے ہیں اذان اس کی بات کو اگنور کرتا ہوا چلا جاتا ہے پیچھے ارحم ہارے ہوئے جواری کی طرح وہی چئیر کے پاس رکھے ہوئے ٹیبل پر سر ٹکا دیتا ہے
❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️
اے لڑکی چل جا یہ لسٹ پکڑ اور گھر کا سامان لے کر آ راشن ختم ہوگیا انشرح جو حفصہ کے جانے پر اداس ہوکر اپنے کمرے میں بیٹھی ہوئی تھی نائلہ بیگم کی آواز پر چونک کر ان کی طرف دیکھتی ہے جی وہ ناسمجھی ان کی طرف دیکھتی ہے کیا جی بہری ہے کیا میں نے کہا جاکر سامان لے کر آ گھر کا میری ٹانگوں میں درد ہے ریاض صاحب اور ارحم بھی نہیں ہے جن سے کہتی اب تو ہی بچی ہے تو چل اٹھ جا میں نے کھانا بھی بنانا ہے وہ لسٹ اور پیسے اس کی طرف بڑھاتی ہے لیکن تائ آپ نے تو کھانا بنا لیا ہے نہ اور پھر ابھی تو رات کے نو بج رہے ہیں میں کیسے اکیلے میرا مطلب ہے میں جانتی تھی تو کوئ نہ کوئ بہانہ ضرور کریگی اور کھانا میں بنایا ہے لیکن ارحم بریانی کی فرمائش کرکے گیا ہے بس اسی لیے لیکن خیر اب تو نہیں جارہی تو ویسے بھی یہاں پاس ہی تو دکان ہے دو منٹ بھی نہیں لگیں گے میں خود ہی نہیں آپ دیں مجھے میں لے آتی ہوں آپ دیں یہ پیسے اور لسٹ وہ جلدی سے اٹھتی ہے نہیں میں خود ہی نائلہ بیگم ایک دفعہ پھر سے بولی ارے بس بس میں لے آؤں گی وہ اپنی چادر اٹھا کر روم میں سے باہر نکل جاتی ہے جا منہوس جا اللہ تجھے غرق کرے بے وقوف لڑکی کو اتنا بھی نہیں پتا ہے کہ اس وقت آدھے سے زیادہ دکانیں بند ہوجاتی ہے اور میرا بیٹا چلا تھا اس سے شادی کرنے ہممم کبھی بھی نہیں وہ وہ شیطانی مسکراہٹ چہرے پر سجائے ہوئے بولی اس بات سے بے خبر کے ان کی یہ نفرت انشرح کو کس کنواں میں ڈالنے والی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
💖💖💖💖💖💖💖💖💖💖💖
عجیب بات ہے ارحم تو میرے سامنے ہی گئے تھے میرے سامنے تو انہوں نے ایسی کوئی فرمائش نہیں کی پھر تائ جان خیر جو بھی ہے دکان یہ تو بند ہے اب کیا کروں وہ دکان کے پاس پہنچتی ہے لیکن بند دکان دیکھ کر وہ پریشان ہوجاتی ہے اب کیا کروں یہ تو بند ہے اور آس پاس کتنا سناٹا ہے اب کیا کروں گھر جاتی ہوں لیکن رکشہ مجھے کہاں سے ملے گا یہاں تو نہ انسان ہے انسان کی ذات وہ ارد گرد کا جائزہ لیتے ہوئے سوچتی تبھی سامنے سے آتی ہوئی تیز روشنی ایک پل کو اسکی آنکھیں بند کرنے پر مجبور کردیتی ہے لیکن وہ جیسے ہی اپنی آنکھیں کھولتی ہے تو اسے ساتھ سے آٹھ بائیکس اپنے ارد گرد گھومتی نظر آتی ہے ابے طارق آج تو لگتا ہے اپنی چاندی ہونے والی ہے یہ قاتل حسینہ ہماری آج کی رات رنگین بنائے گی ہاں راشد تو ٹھیک کہہ رہا ہے دیکھ نہ اتنی خوبصورت لڑکی اور وہ بھی اکیلی لگتا ہے یہ نیوز نہیں دیکھتی ورنہ باہر نکلنے کی غلطی نہ کرتی طارق کی بات پر سب ایک ساتھ قہقہ لگاتے ہیں انشرح خوف سے ان کی طرف دیکھتی ہے جو غلیظ نظروں سے اسے اوپر سے نیچے تک دیکھ رہے تھے وہ ایک دم بھاگنے کے لیے اپنے قدم بڑھاتی ہے تبھی ان میں اسے ایک بائیک والا اس کے سامنے آتا ہے نہ نہ بے بی ڈول اب تم بھاگ نہیں سکتی اب تم سیدھا مریان چوہدری کی بانہوں میں جاؤ گی سو اپنے دماغ سے یہ بات نکال دو ایک تم اب بچ کر نکل پاؤ گی چل شام اٹھا اس حسینہ کو آج یہ مریان چوہدری کی پریشانی کو دور کرے گی اپنی بانہوں کی تاثیر سے اس کی باتیں سن کر انشرح دماغ سن ہوکر رہ جاتا ہے وہ اب اتنی بھی بچی نہ تھی کہ ان کی باتوں کا مطلب نہ سمجھ سکے وہ جانتی تھی اب اس کے ساتھ کیا ہونے والا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جاری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Assalam o Alaikum dear readers kesy hain ap Sab yeh rahii EP 8 parh Kar zaroor bataiyegaaa EP kesi lagiii mujhy shiddat say apky feedbacks na intezar hota hai Apna bht khayal rakhiyegaaa bht sari duain Ap sab ky liye ALLAH HAFIz☺☺