Episode : 6

50 8 4
                                    

#Gangster_based_rude_hero
جانِ دلبرا
تحریر : حیانور
قسط _ نمبر _ 6
اس ناول کے تمام جملہ حقوق #اردو_ناولز_مینیا ویب کے پاس محفوظ ہیں کسی بھی طرح کاپی کرنے سے گریز کیا جاۓ ورنہ ادراہ اردو ناولز مانیا اور رائٹر ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

انشو میری جان تم یہاں کیسے پہنچی یہ تمھارا بیگ وہ اس کی توجہ بیگ کی طرف کرواتا ہے جو زمین پر پڑا ہوا تھا اف اب اسے کیا جواب دوں کہ میں یہاں کیا کررہی ہوں انشو میں تم سے  کچھ پوچھ رہا ہوں اسے سوچوں میں گم دیکھ ارحم اس کا کندھا ہلاتا ہے جس پر انشرح سوچوں کی دنیا سے واپس آتی ہے ارحم پلیز گھر چلیں وہ بجائے اس کی بات کا جواب دینے کے اپنی کہتی ہے ارحم بھی اس کی حالت کو دیکھتے ہوۓ ابھی کے لیے سارے سوالات بعد میں پوچھنے کا ارادہ کرتے ہوئے اسے جیپ کی طرف لے جاتا ہے اور اس میں بیٹھاتا ہوا جیپ کو زن سے اڑاتا ہوا لے جاتا ہے
💛💛💛💛💛💛💛💛💛💛💛
روحا تم جارہی ہو یا نہیں میں تم سے ایک آخری بار پوچھ رہا ہوں داؤد غصے سے بولا لیکن بھائ میں کیسے میرا مطلب ہے آپ بھی چلیں نہ ویسے بھی یہاں رکھا کیا ہے جس مقصد کے لیے ہم سب یہاں آئے تھے وہ تو پورا ہوگیا اب یہاں رہنا کا کوئی جواز نہیں بنتا تو آپ صرف مجھے اور حمزہ کو کیوں بھیج رہے ہیں وہ ایس اپی بس روحا وہ ابھی بول ہی رہی تھی کہ داؤد اس کی بات بیچ میں کاٹتا ہے ایس پی کی بات سے مجھے یاد آیا تم بار میں اس ایس پی سے اتنا بحث کیوں کررہی تھی وہ کچھ بھی کرے مجھ تک نہیں پہنچ سکتا لیکن تم نے خود کو دیکھا کر اس کے لیے آسانی کردی ہے پہلے وہ نہیں جانتا تھا کہ داؤد کی کمزوری کیا لیکن تم سے ملنے کے بعد اسے یقیناً علم ہوجائے گا اس لیے میں چاہتا ہوں تم لوگ فوراً نکلو اور اب میں بحث نہیں سنوں گا لیکن داؤد بس جو کہا ہے وہ کرو وہاں پہنچتے ہی مجھ سے رابطہ کرنا یاور انہیں ائیرپورٹ کے لیے روانہ کرواؤ اب اگر مجھے دونوں میں سے کوئی بھی دکھا تو میں تمھیں گولیوں سے چھلنی کردوں گا وہ اپنی کہہ کر وہاں سے چلاجاتا ہے جبکہ اس کے پیچھے روحا بےچارگی سے یاور کی طرف دیکھتی ہے روحا میڈم آپ خود چلیں گی یا جہاز کو اس گھر کی چھت پر لینڈ کرواؤں لہجہ تنظیہ تھا روحا جانتی تھی یاور جلدی  کرو روحا حمزہ باہر کار ویٹ کررہا ہے وہ کہتا ہوا باہر نکل جاتا ہے جبکہ روحا کو بھی ناچار اسکے پیچھے جانا پڑتا ہے
💚💚💚💚💚💚💚💚💚💚💚
ارحم  بھائ خیریت یہ آپ کے ساتھ حفصہ نے انشرح کو ارحم کے ساتھ آتا دیکھ پوچھا وہ سب بعد کی بات ہے حفصہ ابھی کے لیے تم اسے اندر لے جاؤ میں جب تک امی سے مل کر آتا ہوں پھر بات کرتے ہیں لیکن تب تک تم اس سے کچھ نہیں پوچھوگی ٹھیک ہے وہ پہلے ہی اس کی طبعیت خراب ہے وہ انشرح کی حالت دیکھتے ہوئے حفصہ سے کہتا ہے تو حفصہ اثبات میں سر ہلاتے ہوئے انشرح کو اپنے ساتھ کمرے کی طرف لے جاتی ہے
ارحم بھی کچھ سوچتے ہوا ریاض صاحب اور نائلہ بیگم کے کمرے کی طرف بڑھتا ہے۔۔۔۔۔۔۔
السلام علیکم امی ابو کہاں  ہے ارحم کمرے  میں داخل ہوتے ہوئے پوچھتا ہے ارے ارحم میری جان تم اتنی جلدی آج کیسے آگئے اور ریاض صاحب کی تو آج کوئ ضروری میٹنگ تھی بس اسی میں گئے ہیں تم آؤ نہ اندر وہ تسبیح جو وہ پڑھ رہی تھی اسے ٹیبل پر رکھتے ہوئے ارحم کو اپنی طرف بلاتی ہے ارحم آہستہ سے چلتے ہوئے ان کے پاس بیڈ پر تھوڑا سا فیصلہ رکھتے ہوئے بیٹھ جاتا ہے وہ اپنے خوبرو بیٹے کو دیکھ کر مسکراتی ہیں جو پولیس وردی میں اپنی تمام تر وجاہت کے ساتھ ان کے سامنے بیٹھا ہوا تھا امی وہ میں شادی کرنا چاہتا ہوں وہ ان کی طرف دیکھ کر بولا جبکہ ارحم کی بات پر نائلہ بیگم کی مسکراہٹ گہری ہوجاتی ہے سچ میں میں خود چاہا رہی ہوں کہ تم شادی کرلو میں میں کل ہی تمھاری خالہ سے  بات کرکے تمھارا اور زرمینہ کا رشتہ پکا کرتی ہوں وہ جوش سے کہتے ہوئے اٹھتی ہیں کہ ارحم ان کا ہاتھ پکڑ لیتا ہے میں زرمینہ سے نہیں انشرح سے شادی کرنا چاہتا ہوں وہ جیسے ان کے سر پر بم پھوڑتا ہے کیا بکواس کررہے ہو تم اس بچی سے شادی کروگے جو سارا دن بجائے گھر کا کوئی کام کرنے کے کارٹون دیکھتی ہے نہ کام کی نا کاج کی دشمن اناج کی ہے وہ منہوس اور ویسے بھی تم دونوں کی عمروں میں بہت فرق ہے اس  سے کیا فرق پڑتا ہے امی میں محبت کرتا ہوں اس سے اور اسے خود سے دور نہیں رکھنا چاہتا اس کی جان کو خطرہ ہے اگر وہ میرے ساتھ رہی تو محفوظ رہے گی وہ فکرمندی سے کہہ رہا تھا کیا مطلب ہے تمھارا اس منہوس کی جان کو خطرہ کیسے میں آپکو سب بتادوں گا امی آپ بس میرا اس سے ابھی کے لیے نکاح کروا لیں رخصتی بعد کرلیجیۓ گا پلیز امی ارحم یہ کبھی نہیں ہوسکتا میں مرجاؤں گی لیکن اس انشرح کو اپنی بہو نہیں بناؤں گی جو کرنا ہے کرلو نائلہ بیگم غصے سے کہتے ہوئے وہاں سے چلی جاتی ہے امی آپکو ہاں کرنی ہوگی وہ میری ارحم کی انشرح ہے اور میں اسے اپنا بناکر رہوں گا اس ڈی کے کو اسے نقصان پہنچانے نہیں دوں گا لیکن وہ وہاں پہنچی کیسے ارحم کے دماغ  میں کب سے یہی سوال چل رہا تھا خیر پتا تو میں لگالوں گا لیکن ابھی فلحال مجھے ابو سے بات کرنی ہوگی اور انہیں اپنی اور انشرح کی شادی کے لیے منانا ہوگا اور مجھے یقین ہے مان جائینگے ارحم مسکراتا ہوا کمرے سے باہر نکل جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
💛💛💛💛💛💛💛💛💛💛💛💛
باس یہ رہی اس لڑکی کی ڈیٹلز وہ لڑکی اس ایس اپی کے چاچا کی بیٹی ہے یاور داؤد کو فائل تھماتا ہوا بولا او تو یہ بات ہے مطلب ہمارا شک صحیح تھا وہ لڑکی ایس پی کی ہی بھیجی ہوئی تھی تبھی تو اس لڑکی کے جانے کے فوراً بعد پولیس وہاں پہنچی ڈی کے اندازہ لگاتے ہوئے بولا ہاں باس لگ تو یہی رہا ہے یاور اس فائل میں لڑکی کا ایڈریس موجود ہے نہ میرا مطلب ہے ایس پی کے گھر کا داؤد فائل کھولتے ہوئے یاور سے پوچھتا ہے جس پر یاور
اثبات میں سر ہلاتا ہے گڈ ایک ملاقات تو پھر بنتی ہے نہ اس سے اور ویسے بھی اسے داؤد خان کا چہرہ دیکھنے کا شوق ہورہا ہے تو کیوں نہ اس کا شوق پورا کیا جائے وہ چہرے پر پراسرار مسکراہٹ سجاتے ہوئے یاور سے بولا افکوس باس یاور بھی اس کی بات پر مسکراتا ہوا ہامی بھرتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
💖💖💖💖💖💖💖💖💖💖
حفصہ اب کیسی ہے اس کی طبعیت ارحم حفصہ کو کمرے سے نکلتا دیکھ پوچھتا ہے ٹھیک ہے وہ ارحم بھائ میں نے اسے دودھ کے ساتھ میڈیسنز دے دی ہے اب آرام کررہی ہے چلو اچھی بات ہے لیکن ارحم بھائ ہوا کیا تھا حفصہ کے دماغ میں صبح سے جو سوال چل رہا تھا آخر اس نے ارحم سے پوچھ ہی لیا کچھ نہیں چکر آگئے تھے اور کچھ نہیں تم زیادہ پریشان نہیں ہو میں ڈیوٹی پر جارہا ہوں اگر کوئی بات یہ کوئ مسئلہ ہوا تو مجھے کال کرلینا اوکے وہ کہتے ہوئے چلاجاتا ہے جبکہ حفصہ کا دل اب بھی ارحم کے جواب پر مطمئن نہیں تھا اسے پتا نہیں کیوں لگ رہا تھا کہ ارحم اس سے کچھ چھپا رہا ہے ارحم بھائ میں جانتی ہوں آپ مجھ سے ضرور کچھ نہ کچھ چھپا رہے ہیں صبح ہوتے ہی مجھے انشو سے پوچھنا ہوگا اور مجھے
یقین ہے کہ  وہ مجھے سب کچھ سچ بتائے گی وہ بڑے مان سے کہتی ہے اور پھر ایک نظر انشرح کے کمرے کے دروازے پر ڈالتے ہوئے اپنے کمرے کی طرف بڑھ جاتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️
انشرح جو گہری نیند میں سورہی ہوتی ہے اسے اپنے چہرے پر کسی کی انگلیوں کا جھلسا دینے والا لمس محسوس ہوتا ہے وہ اسے اپنا وہم سمجھتے ہوئے نظرانداز کرتی ہے لیکن اب کی بار کوئ اس کی گردن کو بےدردی سے دبا رہا تھا وہ جیسے ہی اپنی آنکھیں کھولتی اسے ایک سایہ اپنے اوپر جھکا ہوا نظر آتا ہے انشرح  اس سائے کو دیکھ کر چینخ مارنے کے لیے جیسے ہی  منہ کھولتی ہے کہ وہ اس کا ارادہ بانپتے ہوئے پھرتی سے اپنے فولادی ہاتھ اسکے منہ پر رکھ دیتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ اششششش آواز نہ آئے تمھاری ورنہ یہی تمھارا گلہ گھونٹ دوں گا پھر صبح تمھارے گھر والوں کو اس کمرے سے تمھاری لاش ملے گی اس کی باتوں پر انشرح پھٹی پھٹی آنکھوں سے اس کی طرف دیکھتی ہے جس کا چہرہ اندھیرے کی وجہ سے نظر نہیں آرہا تھا ہاتھ ہٹا رہوں لیکن یاد  رہے شور کرنے کی صورت میں تم بھی اور تمھارے گھر والے بھی مرینگے لہجہ میں دھمکی تھی انشرح ڈرتے ہوئے ہاں میں سر ہلاتی ہے تو وہ اس کے منہ سے ہاتھ ہٹا دیتا ہے اس کے ہاتھ ہٹانے پر انشرح گہری گہری سانسیں لیتی ہے ک۔۔۔۔کون۔۔۔۔ہ۔۔ہو۔۔۔۔ت۔۔تم وہ اٹک اٹک کر پوچھتی ہے اس کے سوال پر وہ ہلکا سا مسکراتا ہے  ارے تم  تو اتنی جلدی بھول گئ صبح تو بڑی تعریف کررہی تھی میری اب بھول گئ وہ اسکے قریب جھکتے ہوئے کان میں سرگوشی کرتا ہے انشرح اسے اپنے اتنے قریب دیکھ سہم جاتی ہے ایک تو  وہ اتنا قریب تھا اوپر سے اس کے وجود سے سگریٹ اور پرفیوم کی ملی جلی مہک انشرح کے حواس بے ساختہ کرنے کے لیے کافی تھی لگتا ہے تم نے مجھے ابھی بھی نہیں پہچانا وہ اس کی خاموشی پر پھر سے بولتا ہے میں ہوں مافیا کی دینا کا بے تاج بادشاہ وہ اسکی صبح والی بات دہراتا ہوا بولا لوگ مجھے ڈی کے نام سے جانتے ہیں لیکن مجھے اپنا نام فل ہی اچھا لگتا ہے بولے تو داؤد خان اور یہ نام انشرح کی سانسوں کو دھڑکانے کے لیے کافی تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔
جاری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Assalam o Alaikum mery pyary readres kesy hain ap sab tu yeh rahi ep 6 kl masroof thi issliye likh nahi sakhi aj bari mehnat say time nikal kar srif ap lgon ky liye likhi hai tu apny achy achy feedbacks dena mat boliyegaaa shukriyaaa❤❤

جانِ دلبرا Where stories live. Discover now