#Gangster_based_rude_hero
جانِ دلبرا
تحریر : حیانور
قسط _ نمبر _ 15
اس ناول کے تمام جملہ حقوق #اردو_ناولز_مینیا ویب کے پاس محفوظ ہیں کسی بھی طرح کاپی کرنے سے گریز کیا جاۓ ورنہ ادراہ اردو ناولز مانیا اور رائٹر ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔سر یہ رہا وہاں کا اڈریس اذان اسے موبائل دیتا ہے جہاں اڈریس لکھا ہوا تھا ٹھیک ہے اذان ان سب کو لے چلو میں اس دفعہ کوئ بھی غلطی نہیں کرنا چاہتا ہوں سب کچھ پلین کے حساب سے ہی کرنا ہے ٹھیک ہے وہ اپنا جیکٹ پہنتا ہوا بولا جی سر آپ بے فکر رہیں انشاء اللہ سب بہتر ہوگا سر آپ کی امی کی کال آئی تھی کہہ رہی تھیں آپ سے بات کرنی ہے انہیں اذان پلیز میں اس وقت کسی سے بات نہیں کرنا چاہتا اس وقت مجھے صرف اور صرف انشرح کو بچانا ہے اور اس ڈی کے کو اس کے انجام تک پہنچانا ہے اور کچھ نہیں اب چلو جلدی ہمھیں جلدی سے وہاں پہنچنا ہوگا یہ نہ ہو وہ اپنا ارادہ ہی بدل دے سر آپ پریشان مت ہوں جیسا ہم نے سوچا ہے انشاء اللہ ویسا ہی ہوگا اذان اسے تسلی دیتا ہے آئ ہوپ سو اذان ارحم کہتا ہوا اپنی گن اٹھاتا ہے اور روم سے باہر نکل جاتا ہے اذان بھی اس کے پیچھے ہی جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️
ڈی کے وہ ایس پی پہنچ گیا ہے داؤد جو انشرح کو کھانا کھاتے ہوئے دیکھ رہا تھا یاور کی آواز پر اسکی طرف متوجہ ہوتا ہے ٹھیک ہے تم جاؤ میں آتا ہوں اسے لے کر وہ ایک نظر اس پری وش کو دیکھتا ہے جو دنیا جہاں سے بے خبر کھانے کے ساتھ بھرپور انصاف کررہی تھی داؤد کی بات پر یاور اوکے بولتا ہوا چلا جاتا ہے آپ اتنے بھی برے نہیں جتنا بنتے ہیں داؤد جو کسی گہری سوچ میں تھا انشرح کی بات پر کوئ ردعمل نہیں دیتا ان کی اتنی ہمت کے یہ مجھے اگنور کریں ان کو تو میں بتاتی ہوں انشرح غصے سے جاکر اس کے سر پر کھڑی ہوتی ہے اور اس کا کندھا ہلاتی ہے انشرح کے کندھا ہلانے پر وہ ہوش کی دنیا میں آتا ہے اور ناسمجھی سے اس کی طرف دیکھتا ہے آپ کی ہمت کیسے ہوئی مجھے اگنور کرنے کی وہ اسے گھورتی ہوئے بولی ہاں کیا میں نےاگنور کب وہ حیران ہوتا اپنی طرف اشارہ کرتا ہوا پوچھتا ہے ہوا جی آپ نے ابھی میں نے آپ سے کچھ کہا تھا آپ نے سنا ہی نہیں اچھا تو اب بتادو کیا کہہ رہی تھی وہ اسے اپنی گود میں گراتا ہوا بولا انشرح اس اچانک حملے سے بوکھلا جاتی ہے چھوڑیں م۔۔۔مجھے پلیز وہ پلکوں کو جھکاتے ہوئے بولی اس میں اتنی ہمت ہی نہیں تھی کہ وہ اس شخص کی آنکھوں میں دیکھ کر بات کرسکتی ٹھیک ہے چھوڑدوں گا میری ایک بات کا جواب دوگی وہ اس کی آنکھوں میں دیکھ کر پوچھتا ہےجبکہ اسکی نظریں اب بھی جھکی ہوئی تھی ج۔۔۔جی گھبراہٹ کے مارے وہ صرف اتنا ہی کہہ سکی مجھے بھول تو نہیں جاؤ گی نہ وہ جس انداز سے بولا تھا انشرح چونک کر اسکی طرف دیکھتی ہے جی ؟؟؟ کچھ نہیں چلو تمھیں گھر جانا تھا نہ اپنے بھیج رہا ہوں میں تمھیں تمھارے گھر آگیا ہے وہ ایس پی تمھیں لینے چلو اٹھو وہ اسے خود سے دور کرتا ہوا اٹھاتا ہے کیا ارحم آئے ہیں مجھے لینے آپ سچ کہہ رہے ہیں کتنی محبت تھی اس کے لہجے میں اس شخص کا نام لیتے ہوئے داؤد تلخی سے مسکراتا ہے ہاں چلو وہ صرف اتنا کہتا ہوا اسے اپنے پیچھے آنے کا اشارہ کہتا ہوا کمرے سے نکل جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️
تم سب تیار ہو نہ ہم ان کے ساتھیوں کو پہلے چھوڑیں گے تبھی ہی وہ گھٹیا آدمی انشو کو چھوڑے گا ارحم اذان اور اپنے باقی ساتھیوں سے بولا جی سر میری بات دھیان سے سنو انشرح جیسے ہی ہمارے قریب پہنچے گی تب ہی تم میں سے کوئ ایک فائر کرنا اور مجھے گولی اس داؤد کے بالکل سینے سے آر پار ہوتی ہوئ نظر آنی چاہیے سمجھے لیکن سر اس سے وہ مرجائے گا جبکہ ڈی ایس پی صاحب کو وہ زندہ چائیے اگر وہ مرگیا تو اس کے ساتھ سارے راز بھی دفن ہوجائیں گے سر ہم اگر گولی اس کے سینے پر مارنے کی بجائے اگر ٹانگوں میں مار کر اسے پکڑ لیں دیکھو مجھے کوئ فرق نہیں پڑتا مجھے بس اس کی موت چائیے اگر آج وہ بچ کر نکل گیا تو ہم اسے کبھی نہیں پکڑ پائیں گے اور رہی بات ڈی ایس پی سر کی تو ان کو میں سنبھال لوں گا لیکن آج مجھے وہ داؤد ہر حال میں مرا ہوا ملنا چاہیے ارحم سختی سے بولا جی سر ارحم کی بات پر سب آفیسر فرمانبرداری سے سر کو خم دیتے ہیں
تبھی ارحم کو دور سے داؤد اور اس کے ساتھی آتے ہوئے نظر آتے ہیں انشرح کو آتا دیکھ ارحم کے ہونٹوں پر مسکراہٹ آجاتی ہے لیکن اسکی مسکراہٹ داؤد کے ہاتھ میں انشرح کا ہاتھ دیکھ سمٹ جاتی ہے وہ غصے سے مٹھیاں بھینچ کر اپنے غصے کو قابو میں رکھنے کی کوشش کرتا ہے
ڈی کے میں تمھارے ساتھیوں کو تمھارے حوالے کررہا ہوں تم انشرح کو میرے حوالے کرو ارحم زور سے چلایا تھا ارے ارے ایس پی اتنی جلدی کیا ہے پہلے میرے ساتھیوں کو بھیجو تو صحیح پھر ہی میں اس لڑکی کو چھوڑوں گا وہ اس کی طرف دیکھتا ہوا بولا انشرح پہلے ارحم اور پھر داؤد کی طرف دیکھتی ہے اسے سمجھ ہی نہیں آرہا تھا کہ یہ سب ہوکیا رہا ہے ٹھیک ہے ارحم داؤد سے کہتا ہوا اذان کو اشارہ کرتا ہے اذان اس کا اشارہ سمجھتا ہوا حمزہ اور اس کے ساتھیوں کو جیپ سے باہر نکالتا ہے جاؤ ارحم حمزہ سے بولا تو وہ بے یقینی سے اس کی طرف دیکھتا ہے جاؤ تم اور تمھارے ساتھی آزاد ہیں وہ پھر سے بولا تو حمزہ حیرت زدہ چہرہ لیے سامنے کی طرف دیکھتا ہے لیکن جیسے ہی اس کی نظر داؤد پر پڑتی ہے وہ تیزی سے اس کی طرف بھاگتا ہوا اس کے سینے سے لگا تھا بھائ داؤد اس کے سر پر ہاتھ رکھتا ہوا اسے خود سے دور کرتا ہے تب حمزہ کی نظر انشرح پر پڑتی ہے انشرح بھی اسے ہی دیکھ رہی تھی بھائ یہ دیکھو ڈی کے میں نے اپنے وعدے پر عمل کرتے ہوئے تمھارے ساتھیوں کو چھوڑ دیا اب تم بھی انشرح کو میرے حوالے کرو ارحم کے کہنے پر وہ ایک نظر انشرح کو دیکھتا ہوا اس کا ہاتھ جو اس کے ہاتھ میں تھا اسے چھوڑتا ہوا اسے جانے کا اشارہ کرتا ہے تو وہ ناسمجھی سے اسکی طرف دیکھتی ہے انشو میری جان آجاؤ اپنے ارحم کے پاس انشرح جو داؤد کی طرف دیکھ رہی تھی ارحم کی آواز پر اسکی طرف متوجہ ہوتی ہے میں جاؤں وہ داؤد کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے پوچھتی ہے تو وہ اثبات میں سر ہلادیتا ہے میں سچ میں جاؤں وہ جیسے تصدیق کررہی تھی وہ دوبارہ سر کو خم دیتا ہے وہ اب بھی اس کی ہی طرف دیکھ رہی تھی دیکھو داؤد تم اپنا وعدہ پورا کرو اور اسے چھوڑدو ارحم پھر سے بولا داؤد جو انشرح کا ہاتھ پھر سے پکڑ چکا تھا
اپنا چہرہ ہمیشہ کی طرح ماکس سے کور کیے انشرح کا ہاتھ مضبوطی سے تھامے کھڑا تھا ارحم کے کہنے پر وہ انشرح کا ہاتھ چھوڑ کر اسے جانے کا اشارہ کرتا ہے وہ آہستہ آہستہ قدموں کے ساتھ جیسے ہی ارحم کی جانب پہنچتی ہے تبھی فضا میں ٹھاہ کی آواز سے فائر ہوتا ہے ہے وہ جو پہلے ہی خوفزدہ تھی اس آواز سے اس کے رہے سہے اوسان بھی خطا ہونے لگے وہ ڈرتے ڈرتے پیچھے مڑکر دیکھتی ہے جہاں داؤد سینے پر گولی لگنے سے زمین پر گرا تھا
داؤد انشرح کی چینخ بے ساختہ تھی ابھی وہ اس کی طرف بھاگتی تبھی فضا میں زوردار دھماکا ہوتا ہے اور ہر طرف دھواں دھواں چھاجاتا ہے ارحم کھنچ کر انشرح کو اپنے سینے سے لگاتا ہے ارحم وہ دا۔۔ داؤد گولی اسے گولی لگی ہے ارحم وہ بس اششش کچھ نہیں ہے چلو یہاں سے تم وہ اسے اپنے ساتھ لگاتا ہوا بولا نہیں وہ مرجائے گا ارحم اسے ہاسپٹل لے چلو پلیز روتے ہوئے بولی ہاں وہ رو رہی تھی وہ رو رہی تھی اس شخص کے لیے جو اسکے نزدیک ایک درندہ قاتل تھا سر چلیں یہاں سے مجھے سمجھ نہیں رہا یہ دھماکا ہوا کیسے لیکن جس شدت سے ہوا ہے اس سے تو یہی لگ رہا ہے کہ ان کا نام ونشان بھی نہیں بچا ہوگا ہمھیں یہاں سے فوری نکلنا ہوگا تم صحیح کہہ رہے ہو چلو یہاں سے انشو چلو گھر نہیں ارحم وہ مرجائے گا وہ بس یہی کہہ رہی تھی ارحم کو وہ اپنے ہواس میں نہیں لگی جبھی وہ اسے اپنے ساتھ کھنچتا ہوا جیپ کی طرف لے جاتا ہے اذان میں اسے لے کر جارہا ہوں تم ریسکیو آپریشن کرواؤ دیکھو دھماکا کس نوعیت کا تھا ٹھیک ہے ارحم انشرح کو بیٹھاتا ہوا اذان سے بولا جی سر آپ جائیے میں نے فلائٹ کا انتظام بھی کردیا ہے پندرہ منٹ میں آپ کی فلائٹ ہے دبئ سے کراچی کی آپ جلدی سے میم کو لے جائیے یہ رہا ان کا پاسپورٹ جو آپ نے مجھے بنانے کو کہا تھا اذان اسے پاسپورٹ دیتا ہوا بولا تھنکس یار تمھارا ارحم اس کا شکریہ ادا کرتا ہوا بولا اٹس اوکے سر آپ جائیے میں یہاں دیکھ لوں گا اذان کے بولنے پر ارحم ریلکس سا ہوتا ہوا جیپ میں بیٹھتا ہے اور جیپ کو زن سے اڑاتا ہوا ائیرپورٹ کے راستہ میں ڈال دیتا ہے
تو طے ہوا مسٹر ڈی کے تمھارا قصہ ختم ہوا ہماری زندگی سے اب لوگ کسی ڈی کے کے خوف سے نہیں کانپیں گے بلکہ اپنی زندگی آرام وسکون سے گزاریں گے ارحم چہرے پر فتح یابی مسکراہٹ سجاتا ہوا بڑی شان سے گاڑی چلاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
✨✨✨✨✨✨✨✨✨✨✨✨✨
اس کے بعد کیسے وہ ائیرپورٹ پہنچی کب وہ جہاز میں بیٹھی کب فلائٹ ٹیک ہوپ ہوئ اسے کچھ پتا نہیں تھا وہ تو ابھی تک اسی صدمے تھی یاد تھا تو بس اتنا کہ وہ شخص جو تھوڑی دیر پہلے اس کے ساتھ اس کے پاس تھا جس سے پوری دنیا ڈرتی تھی اب وہ اس دنیا میں نہیں رہا مرگیا تھا وہ لیکن وہ کیسے مرسکتا تھا اتنا کمزور تو وہ نہیں تھا انشرح کو پتا نہیں کیوں یقیں ہی نہیں آرہا تھا وہ اپنا سر جہاز کی سیٹ سے ٹکادیتی ہے اور آنکھیں بند کر دیتی ہے تبھی اس کے کانوں میں آواز گونجتی ہے مجھے بھول تو نہیں جاؤ گی نہ وہ جلدی سے اپنی آنکھیں کھول دیتی ہے اور آس پاس دیکھتی ہے ارحم اسے یوں جھٹکے سے اٹھتا دیکھ اس کی طرف پانی کی بوتل بڑھاتا ہے جیسے وہ ایک ہی سانس میں پی جاتی ہے تم ٹھیک ہو انشو وہ اس کا ہاتھ تھامتے ہوئے پوچھتا ہے تو وہ ویران آنکھوں سے اس کی طرف دیکھتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔😌تفصیلیں چھوڑو بس اتنا سنو
😢تم بچھڑ گئے ہم بکھر گئے
جاری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Assalam o Alaikum kesy hain mery dear readers yeh lijiye aagaya ep ap logon ko kya lagtha hai kya waqai dawood margaya comment karky zaroor bataiyega aur yeh bhi ky ep kaisa laga next ep insha ALLAH jald hii post karongiii tab tak ky liye apna kyal rakhiyega mujhy aur meri family ko duaon mein yad rakhiyega ALLAH HAFIZ❤❤