صبح کے دس بج رہے تھے سائرہ اس وقت لاؤنج میں بیٹھی فریش اورنج جوس کا گلاس ہاتھ میں تھامے ٹی وی پر نظریں جمائے مارننگ شو دیکھنے میں مصروف تھی ۔ گڑیا کیا کر رہی ہو نجمہ بیگم اپنی ساڑھی کا پلو سنبھالتی ہوئیں اس کے پاس ہی آ بیٹھی تھیں ۔ کچھ نہیں ممی بس مارننگ شو دیکھ رہی ہوں وہ جوس کا گلاس لبوں سے لگاتی ہوئی بولی ۔ فروٹس بھی کھایا کرو دیکھو اس ٹمپریچر نے کیا حال کر دیا ہے کتنی ویک ہو گئی ہو وہ اسے دیکھتی ہوئیں فکر مندی سے بولیں ۔ ممی آپ اتنی فکر نہ کیا کریں اب میں بالکل ٹھیک ہوں وہ مسکرا کر انہیں مطمئن کرنے لگی ۔ گڑیا تم نے شادی کے بارے میں کیا سوچا ہے وہ کچھ دیر عام سے باتیں کرنے کے بعد شادی کی بات پر آئیں تھیں ۔ ممی آپ جانتی ہے میں ابھی شادی نہیں کرنا چاہتی جب میرا دل چاہے گا آپ کو بتا دؤں گئی اس نے جھنجلاہٹ بھرے لہجے میں کہا ۔ وہ ہمیشہ کی طرح میرج کی بات پر چڑ سی گئی تھی ۔ آخر کوئی وجہ بھی تو ہو گئی گڑیا یا کیا تم کسی کو پسند کرتی ہو انہوں نے سوالیہ نظروں سے دیکھا ۔ ممی ایسی کوئی بات نہیں ہے بس میں ابھی نہیں کرنا چاہتی وہ ہمیشہ کی طرح ان کی بات جھٹلا گئی تھی کیونکہ اس نے دل میں ہی اس بات کا فیصلہ کر لیا تھا کہ جب تک شانی شادی پر راضی نہیں ہوتا وہ اپنی پسند کے بارے میں کسی سے بات نہیں کرے گئی ۔ گڑیا اگر ایسی بات نہیں ہے تو پھر شادی کر لینے میں کیا حرج ہے تمہاری پھپھو نے اتنے مان سے عادل بیٹے کے لیے تمہارا رشتہ مانگا ہے اور تمہارے پاپا بھی تمہاری شادی کے لیے عادل کے بارے میں سوچ رہے ہیں وہ اس کے احساسات سے بے خبر نرم لہجے میں اسے سمجھتی ہوئیں بولیں ۔ عادل کا نام سن کر ہی اسے بہت غصہ آ رہا تھا ۔ ہوں ضرور عادل کے بچے نے ہی پھپھو سے کہا ہو گا تا کہ ممی ، پاپا مجھے پر زور دیں اور میں اس سے شادی کرنے کے لیے تیار ہو جاؤں اس نے غصے سے عادل کے بارے میں سوچا ۔ بیٹا کیا سوچ رہی ہو اسے سوچوں میں گم دیکھ کر بولیں ۔ ان کی بات سنتے ہی چونک سی گئی ممی جب میں نے کہہ دیا ہے کہ ابھی شادی نہیں کرنا چاہتی تو آپ کو میری بات سمجھ کیوں نہیں آتی وہ سپاٹ لہجے میں بولی اور تیزی سے اٹھ کر وہاں سے چلی گئی ۔ اف یہ لڑکی میری تو کوئی بات سنتی ہی نہیں ہے حد لاڈ پیار نے تو اس کو بگاڑ کر رکھ دیا ہے اب اس کے باپ سے ہی بات کرؤں گئی وہ ہی اس لڑکی کو سمجھائیں میرے بس سے تو یہ باہر ہے وہ اس کے جانے کے بعد منہ میں بڑبڑائی تھیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ گاڑی سے اتر کر اندر جانے کے بجائے لان میں ہی چلے آئے جہاں سب بیٹھے دھوپ سینک رہے تھے ۔ السلام علیکم آج تو بڑے دن بعد ہماری آپا آئی ہوئی ہیں ان کے قریب پہنچتے ہوئے آپا کو دیکھ کر خوشگوار موڈ میں کہا ۔ وعلیکم السلام آپا بھی سلام کرتے ہوئے عائشہ کے گلے ملیں ۔ ہاں بس آنا تو میں کب سے چاہ رہی تھی لیکن روشنی کے ایگزامز آ گئے پھر میں نے سوچا اس کی چھٹیاں ہو جائیں تو جاؤں گئی اسے تفصیل بتانے لگیں ۔ اور حسن بھائی آپ کیسے ہیں وہ بھی ان کے ساتھ ہی چئیر پر بیٹھ گئے ۔ اللہ کا کرم ہے وہ اسے دیکھ کر بولے تھے ۔ ماموں کی جان آج تو ماموں کو سلام ہی نہیں کیا وہ لان میں کھیلتی روشنی کی طرف متوجہ ہوا ۔ ہماری بیٹی کیسی ہے اور گھر میں صاحب ٹھیک تھے باباجان عائشہ کو پیار سے دیکھتے ہوئے بولے تھے ۔ جی بابا جان اللہ کا شکر ہے سب ٹھیک تھے وہ مسکرا کر بولی ۔ ہماری گڑیا کے ایگزامز کیسے ہوئے ہیں روشنی کو اپنے ساتھ لگاتے ہوئے محبت بھرے لہجے میں کہا ۔ اچھے ہوئے ہیں اس بار میں آپ سے بھی پرائز لوں گئی وہ ہاتھ میں پکڑی گیند پر نظریں جمائے مصوم سے انداز میں بولی تھی ۔ اوکے بھئی ہماری گڑیا جو چاہے گئی ہم اسے لے دیں گئے اب خوش اس کی پیشانی پر بوسہ دیتے ہوئے کہا ۔ عائشہ بیٹی پہلے مجھے یہ بتاؤ شانی تمہیں زبردستی تو نہیں لے آیا نا ماں جی ان دونوں کو دیکھتی ہوئیں بولیں تھیں ۔ نہیں ماں جی ایسی بات نہیں ہے میں نے انہیں کہا تھا وہ شانی کو دیکھ کر مسکرا کر بولی تھی ۔ بس ماں جی اب تو آپ کو تسلی ہو گئی نا کہ میں آپ کی بیٹی کو زبردستی لے کر نہیں آیا ہوں ۔ اس وقت سب کے لبوں پر مسکراہٹ چھا گئی تھی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ ٹی وی پر نظریں جمائے سائرہ کے بارے میں ہی سوچ رہا تھا کہ اس نے ابھی کال کر کے کوئی بات کیوں نہیں کی کہ اسے سیل فون کی بجنے والی بیل نے چونکا دیا ۔ سائرہ کا نمبر دیکھ کر اس نے کال اٹینڈ کرتے ہوئے سیل فون کان سے لگایا ۔ عادل یہ سب کچھ کیا ہے پھپھو جان سے میرے اور اپنے بارے میں بات کرنے کی تمہاری ہمت کیسے ہوئی ۔ اسے جس بات کی توقع تھی وہی ہوا تھا اب وہ اس پر غصے سے چلا رہی تھی ۔ آخر تم کیا سمجھتے ہوئے ممی اور پاپا مجھے پر زور دیں گئے اور میں تم سے شادی کر لوں گئی وہ اسے کچھ بولنے کا موقع دئیے بغیر سخت لہجے میں بولے جا رہی تھی ۔ پلیز ایک منٹ خاموش ہو جاؤ ذرا میری بات سن لو بعد میں اور غصہ مجھے پر نکال لینا اس کی بات کاٹتے ہوئے نرم لہجے میں کہا ۔ ہاں بولو اب مزید کون سی بات کرنے کو رہے گئی ہے وہ طنزیہ لہجے میں بولی ۔ بات یہ ہے کہ مام سے میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی نہ ہی ان کو کہا ہے کہ ممانی جان سے بات کریں مجھے تو خود یہ بات کل شام کو ہی معلوم ہوئی ہے اگر مجھے اس بار میں پہلے سے کچھ معلوم ہوتا تو میں ان کو منع کر دیتا ۔ " ویسے اس دن جو کچھ میں نے کہا تھا سچے دل سے ہی کہا تھا میں تمہیں کسی اور کے پہلو میں خوش دیکھ کر ہی شادی کرنا چاہتا ہوں ۔ " وہ اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے دوبارہ سے اپنی بات یاد دلانا نہیں بھولا تھا ۔
ابھی اس نے وہ بات بتانے کی ضرورت نہیں سمجھی تھی کہ کچھ غلطی اس کی بھی ہے جو اپنی پسند کے بارے میں مام سے بات کی تھی ورنہ اس نے یہ بات سنتے ہی مزید ناراض ہو جانا تھا ۔
ٹھیک ہے یہ بات تم نے پھپھو سے نہیں کی ہے لیکن اس معاملے کو تم ہی ختم کرؤ گئے وہ اس پر زور دیتے ہوئے بولی تھی کیونکہ یہ بات تو تم جانتے ہو میں کسی کو پسند کرتی ہوں اور شادی بھی اس سے کرنا چاہتی ہوں ۔ وہ اس بات سے بے خبر بولی تھی کہ وہ جس کی محبت کو نظر انداز کر رہی ہے اس کے ساتھ آنے والے وقت میں اپنی پوری زندگی گزارنے والی ہے ۔ " تم بے فکر رہو اسی دن ہی میں نے مام سے کہہ دیا تھا کہ مزید کوئی بات نہیں کریں گئی اسے یقین دلاتے ہوئے کہا اور ویسے بھی ڈئیر کزن مجھے اپنی خوشی اور محبت سے زیادہ تمہاری خوشی عزیز ہے میں تمہیں ہمیشہ خوش دیکھنا چاہتا ہوں کیوں میں جانتا ہوں محبت میں درد کیا ہوتا ہے اس لیے کبھی نہیں چاہوں گا کہ تمہیں محبت میں تکلیف ملے میں تو اللہ تعالیٰ سے بھی ہمیشہ تمہاری خوشیوں کی ہی دعا مانگتا ہوں کیونکہ میں تمہیں کبھی تکلیف میں نہیں دیکھ سکتا ۔ " اس نے اپنے دل کی بات کو محبت بھرے لہجے میں کہا تھا ۔ تم کچھ زیادہ ہی فلمی ڈائلاگ بولنے لگے ہو اس کی باتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے بے نیازی سے بولی تھی ۔ اس کے لبوں پر ایک اداس سی مسکراہٹ چھا گئی ۔ جس دن تم میری محبت پر یقین کرؤ گئی تبھی ہی میری باتیں سمجھ پاؤ گئی اس نے افسردگی سے کہا ۔ اف تمہاری فضول باتیں پھر شروع ہو گئی وہ ایک گہرا سانس لیتے ہوئے جھنجلا کر بولی ۔ اس بار وہ خاموش رہا ۔ اوکے بائے گڈ نائٹ پھپھو سے دوبارہ بھی بات کرنا مت بھولنا کال آف کرنے سے پہلے بھی اپنے مطلب کی بات کہنا نہیں بھولی تھی ۔ اوکے بائے گڈ نائٹ اپنا خیال رکھنا اس نے مدہم لہجے میں کہتے ہوئے کال آف کر دی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج لانچ میں کیا بناؤں وہ اس کی ٹائی لگاتے ہوئے بولی تھی کیونکہ آج کل وہ گھر سے اسے لانچ آفس میں بھیج دیتی تھی کچھ بھی بنا لجیئے گا لیکن آج آفس میں بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ کیوں وہ ڈریسنگ ٹیبل سے چشمہ اٹھا کر اس کی آنکھوں پر لگاتے ہوئے بولی ۔ جناب آپ بھول رہی ہیں گیارہ بجے تک تو مجھے کام کے سلسلے میں گاؤں جانا ہے اسے کے گرد بازو حمائل کرتے ہوئے کہا ۔ جی سوری میں تو بھول ہی گئی اس کی کلر ٹھیک کرتے ہوئے مسکرا کر بولی ۔ کوئی بات نہیں ہر بات پر سوری مت بولا کجیئے اس کی پیشانی پر بوسہ دیتے ہوئے محبت بھرے لہجے میں کہا ۔ اچھا جی اب چلیں ناشتہ تیار ہے وہ نرمی سے اس کے حصار سے نکالتے ہوئے بولی ۔ جو حکم آپ کا چلیں اس نے شوخ سے لہجے میں کہا ۔
بیٹا ذرا گندم کی فصل کو بھی دیکھ لینا کیا حال ہے ٹھیک سے پانی لگا رہے ہیں یا نہیں باباجان چائے کا کپ لبوں سے لگاتے ہوئے بولے تھے ۔ اوکے باباجان میں جا رہا ہوں تو سب کچھ دیکھ لوں گا ۔ آج باباجان شانی کو کچھ کام کے سلسلے میں ننکانہ صاحب زمینوں پر بھیج رہے تھے جن کی دیکھ بھال مزارعہ کرتے تھے وہاں ان کا ایک خوبصورت سا فارم ہاؤس بھی ہے جہاں کبھی شانی اپنے دوستوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے جاتا تھا ۔
اوکے " خدا حافظ ۔ " اپنا خیال رکھیئے گا شانی نے اس کے ہاتھ سے آفس بیگ لیتے ہوئے کہا اور مسکرا کر گاڑی میں بیٹھ گیا ۔ "جی خدا حافظ ۔" جب تک گاڑی نظروں سے اوجھل نہیں ہوئی وہ پورچ میں کھڑی رہی پھر اندر کی طرف بڑھ گئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اوکے سائرہ گیارہ بجے تک میرے آفس آ جانا آج مجھے کام کے سلسلے میں فارم ہاؤس جانا ہے تو میں نے سوچا تم مجھے سے ملنا چاہ رہی ہو تو تمہیں بھی اپنے ساتھ ہی لے جاتا ہوں چئیر کی پشت سے ٹیک لگاتے ہوئے کچھ سوچ کر کہا ۔ کیونکہ وہ کسی پر سکون ماحول میں ہی اپنی شادی کے بارے میں بتانا چاہتا تھا اور اسے نرمی سے سمجھنا چاہ رہا تھا ۔ اوکے میں پہنچ جاؤں گئی وہ خوشی سے بھرپور لہجے میں بولی تھی آخر بہت دنوں بعد اس سے ملنی والی تھی ۔ اوکے بائے اس نے کال آف کرتے ہوئے سیل فون ٹیبل پر رکھا اور لیپ ٹاپ آن کرتے ہوئے کام میں مصروف ہو گیا ۔
اس نے شیشے میں اپنے عکس کو دیکھا اس وقت گرین رنگ کی لانگ شرٹ ، جینز اور پنک رنگ کی جدید فیشن کی جرسی میں ملبوس اور گلے میں مفلر لپیٹا ہوا تھا اس نے اپنی تیاری پر زیادہ توجہ نہیں دی تھی ۔ پھر سیل فون ڈریسنگ ٹیبل کے سامنے سے اٹھاتے ہوئے پرس میں ڈالا اور بیڈ پر موجود گفٹ بھی اٹھانا نہیں بھولی تھی جو وہ شانی کے لیے سپین سے لے آئی تھی ۔
اوکے ممی میں اپنی فرینڈ کے ساتھ ان کے فارم ہاوس جا رہی ہوں شام سے پہلے آ جاؤں گی وہ جانے سے بھی ان کو اطلاع دی رہی تھی ۔ " اوکے بیٹا اپنا خیال رکھنا ۔" وہ اسے پیار سے دیکھ کر بولیں انہوں نے ہمیشہ کی طرح زیادہ تفصیل پوچھنے کی ضرورت محسوس نہیں کی تھی " اوکے ممی بائے ۔"
ڈرائیور نے اسے شانی کے آفس تک ڈراپ کر دیا تھا ۔ اوکے تم اب جاؤ ممی کو بتا دینا میں واپس اپنی فرینڈ کے ساتھ آ جاؤں گی وہ گاڑی سے اترتے ہوئے ڈرائیور کو ہدایت دینے لگی ۔ " جی ٹھیک ہے بی بی جی ۔ " اس نے مودبانہ انداز میں کہا اور گاڑی واپس موڑتے ہوئے چلا گیا ۔
اس وقت شانی آفس سے باہر گاڑی سے ٹیک لگا کر کھڑا اسی کا ہی انتظار کر رہا تھا اسے دیکھ کر ہاتھ ہلاتے ہوئے اپنی طرف متوجہ کیا ۔ اس نے شانی کو دیکھتے ہی اس کی طرف مسکرا کر دیکھا اور اس کی طرف قدم بڑھا دئیے ۔ ہائے تم یہاں کھڑے میرا انتظار کر رہے ہو اس نے قریب آتے ہوئے حیرت سے دیکھا ۔ ہاں بھئی اور کس کا انتظار کرنا ہے اس نے مسکرا کر کہا اچھا چلو اب گاڑی میں بیٹھ جاؤ اس کے لیے گاڑی کا دروازہ کھولا اسے بیٹھانے کے بعد خود دوسری طرف کا دروازہ کھول کر ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
باتوں باتوں میں سفر کے گزارنے کا پتہ ہی نہیں چلا وہ دوپہر کے بارہ بجے تک فارم ہاوس پہنچ چکے تھے ۔ ان کی گاڑی دیکھتے ہی ملازم نے گیٹ کھول دیا ۔ وہ دونوں گاڑی سے ایک ساتھ اترئے تھے ۔ السلام علیکم چھوٹے صاحب جی شانی کے قریب آتے ہوئے ایک ملازم نے ادب سے سلام کیا ۔ وعلیکم السلام اس نے مسکرا کر جواب دیا اور اردگرد نظریں دوڑائیں تھیں اس وقت خوبصورت سے لان میں مور گھومتے پھر رہے تھے اور بڑے سے صحن میں چلنی والی ٹھنڈی ہوا نے خشک پتے بکھیر دئیے تھے ۔ سوئمنگ پول میں شفاف پانی دور سے ہی نظر آ رہا تھا یہ وسیع رقبے پر پھیلا جدید ڈئزائن کا فارم ہاوس تھا پھر سائرہ کے ہمراہ آگے قدم بڑھا دئیے ملازم بھی مودبانہ انداز میں ان کے پیچھے چلا آ رہا تھا ۔ شانی یہ مور کتنے پیار ہیں نا وہ شوق سے انہیں دیکھتی ہوئی بولی تھی جو پر پھیلا کر کھڑے ہوئے تھے ۔ تمہارا فارم ہاوس بھی بہت پیار ہے وہ دو فلور پر مشتمل فارم ہاوس کو دیکھ کر بولی ۔ ہاں بھئی لیکن تمہارا فارم ہاوس بھی کسی سے کم نہیں ہے اس نے مسکرا کر جواب دیا کیونکہ ان کے فارم ہاوس کو بھی دیکھ چکا تھا جو کافی خوبصورت تھا اس وقت کہیں سے ٹیوب ویل چلنی کی آواز بھی آ رہی تھی ۔
اوکے اب کچھ دیر تم یہاں بیٹھو میں کچھ کام کے سلسلے میں جا رہا ہوں جلد ہی واپس آ جاؤں گا شانی اسے پورا فارم ہاوس دکھانے کے بعد ہال کمرے میں لے آیا تھا اور میں ابھی کام کرنے والی مائی کو بھیج رہا ہوں کچھ ضرورت ہو تو اسے کہہ دینا اس نے بلیو کوٹ اتار کر صوفے پر رکھا اور ٹائی کی ناٹ ڈھیلی کی ۔ اوکے لیکن زیادہ دیر مت لگانا وہ اسے محبت بھری نگاہوں سے دیکھ کر مسکرا کر بولی ۔ اوکے کوشش کرؤں گا کام جلدی نمٹ جائے اس نے اثبات میں سر ہلایا ۔ اچھا ایک منٹ روکو وہ جانے ہی لگا تھا اس کی کلائی میں واچ دیکھتے ہوئے اسے گفٹ یاد آ گیا ۔ جی اس نے روک کر سوالیہ نظروں سے دیکھا ۔ اس نے پرس کی زپ کھول کر گفٹ نکالا اور اس کے قریب چلی آئی ۔ یہ تمہارے لیے اس کی طرف گفٹ بڑھاتے ہوئے کہا ۔ یہ کیا ہے اس نے گفٹ تھام کر پوچھا ۔ ابھی کھول کر دیکھ لو وہ مان سے بولی ۔ اوکے اس نے آہستگی سے گفٹ ریپر کو اتارا تو اس کی نظر باکس پر پڑی جس پر رولیکس واچ کے الفاظ خوبصورتی سے لکھے ہوئے تھے ۔ یہ بہت خوبصورت ہے گولڈن کلر کی واچ کے اندر لگے ڈائمنڈ کے نگین کو دیکھ کر اس نے کہا وہ واچ اسے بہت پسند آئی تھی ۔ کیا سچ میں تمہیں پسند آئی ۔ ہاں بھئی پسند کیوں نہ آتی تم نے اتنی پیار سے گفٹ کی ہے لیکن اتنا مہنگا گفٹ خریدنے کی کیا ضرورت تھی ۔ ڈائمنڈ کے نگین بتا رہے تھے کہ وہ کافی مہنگی ہے ۔ میرے نزدیک پیسے کی کوئی اہميت نہیں ہے بس تمہیں پسند آئی ہے میرے لیے یہ خوشی بہت زیادہ ہے اس نے خوشی سے بھرپور لہجے میں کہا ۔ وہ اس بات سے بے خبر تھی کہ کچھ گھنٹوں تک اس کی خوشی غم میں تبدیل ہونے والی ہے ۔ شانی اس وقت اس کے لبوں پر مسکراہٹ دیکھ کر سوچ رہا تھا وہ کیسے خود میں اتنا حوصلہ پیدا کر پائے گا اسے اپنی میرج کے بارے میں بتا سکے ۔ کیا سوچنے لگے ہو کیا میں یہ واچ تمہیں پہنا سکتی ہوں ۔ کچھ نہیں " ہاں کیوں نہیں ۔" اس نے جس محبت بھرے لہجے میں کہا وہ چاہتے ہوئے بھی انکار نہیں کر سکا اپنی کلائی میں موجود سلور کلر کی واچ اتار کر ٹیبل پر رکھ دی اور لبوں پر مسکراہٹ سجائے اپنی گوری گھنے سیاہ بالوں والی کلائی اس کے سامنے کر دی ۔ اس نے باکس سے واچ نکال کر نرمی سے اس کی کلائی میں پہنا دی اب زیادہ خوبصورت لگ رہی ہے وہ اس کا ہاتھ تھام کر کلائی میں موجود واچ پر نظریں جما کر بولی اور پھر بے ساختہ کسی جذبے کے تحت اس نے اپنے لب اس کے مضبوط اور خوبصورت ہاتھ پر رکھ دئیے شانی کھڑا حیرت سے اسے دیکھتا رہ گیا اسے لگا جیسے کسی نے اس کے ہاتھ پر انگارہ رکھ دیا ہو اس نے پہلی مرتبہ ایسے چھونے کی کوشش کی تھی ۔ سوری سر اٹھا کر اسے دیکھا اور ہاتھ آزاد کر دیا ۔ اسے سمجھ نہیں آ رہی تھی اس دیوانی لڑکی کو کیا جواب دے اس لیے خاموشی سے ایک نظر اس پر ڈال کر باہر کی طرف قدم بڑھا دئیے ۔
سلام بیٹا مائی اسے گیلری میں ہی مل گئی ۔ وعلیکم السلام اس نے سر ہلا کر جواب دیا ۔ شادی مبارک بیٹا ہمیشہ خوش رہو تمہاری شادی کی خبر سن کر بڑی خوشی ہوئی ہے وہ اسے پیار سے دیکھ کر بولیں یہاں پر سب کام کرنے والے پرانے ملازم تھے اب ان تک بھی شانی کی شادی کی خبر پہنچ چکی تھی ۔ جی خیر مبارک اس نے خوشی دلی سے کہا اور اس وقت دل میں شکر ادا کیا کہ ساتھ سائرہ نہیں تھی ۔ مائی وہ ہال کمرے میں میری جاننے والی ایک لڑکی ہے ہمارا فارم ہاوس دیکھنا چاہ رہی تھی تو اس لیے میرے ساتھ آئی ہے مائی اس سے پہلے کچھ اور سمجھتیں ان کو سائرہ کے بارے میں بتانے لگا ۔ میں کچھ کام کے سلسلے میں زمینوں پر جا رہا ہوں آپ اسے چائے بھیجوا دیں اور اس کی ضرورت کا خیال رکھیے گا ۔ جی بیٹا تم فکر نہ کرؤ اسے یہاں کسی چیز کی کمی نہیں ہو گئی ۔ جی شکریہ میں چلتا ہوں وہ ایک گہرا سانس لیتے ہوئے آگے بڑھ گیا ۔ اس نے صحن میں سے گزارتے ہوئے بے ساختہ اپنے اس ہاتھ کو دیکھا اسے لگا جیسے اس کا لمس ابھی بھی موجود ہے پھر سر جھٹکا کر صحن میں موجود واش بیسن کی طرف بڑھ گیا اور ہاتھ کو دھونے لگا ۔
YOU ARE READING
Benaam Mohabbat ( بے نام محبت )
RomanceComplete Novel The topic of Love and Sacrifice