EP#5

3.7K 125 12
                                    

کوئی بھی گھر میں اس بات کا ذکر نہی کرتا ..بلکے ایک ہفتے بعد ان دونوں کی منگنی رکھ دی جاتی ہے . سب گھر والے تیاریاں شروع کر دیتے ہیں حیا بھی معمول کے مطابق ہوسپٹل جا رہی ہوتی ہے شام کے تقریباً 4:00 بجے حیا کی گھر واپسی ہوتی  ہے جب لاؤنج میں مما اور چچی جان کو بیٹھا دیکھتی ہے ... تو خود بھی وہیں آ کر بیٹھ جاتی ہے ...اور سکینہ سے کافی لانے کو کہتی ہے (سکینہ جو انکے گھر کی ملازمہ ہوتی ہے .)
"اسلام و علیکم !"
"وعلیکم اسلام !بیٹا حیا تم نے شاپنگ پر نہی جانا کیا ؟ تین دن رہ گئے ہیں صرف اور اپنا ڈریس ابھی تک لائی ہو "
حیا کی ممی کے بعد اسکی چچی جان بولتی ہیں ...
"ہاں حیا بیٹا ایسا کرو سالار کے ساتھ جا کر اپنا ڈریس لے آؤ میں اسے کہ دیتی ہوں ..."
"اوکے تائی جان آپ انہیں کہ دیں میں کافی پی کر چلتی ہوں ."
تائی جان سالار کو بلانے کے لئے جاتی ہیں اور حیا اپنی کافی پینے لگتی ہے تھوڑی دیر تک کافی پینے کے بعد وہ سالار کے ساتھ شاپنگ کے لئے چلی جاتی ہے ...
وہ دونوں شاپنگ مال آ کر ڈریس سلیکٹ کرنے لگتے ہیں ..
"حیا ایسا کرتے ہیں اس شاپ میں چلتے ہیں ."

حیا اسکے پیچھے سر ہلا کر چل پڑتی ہے .

دوکاندار انہیں اچھے سے اچھے ڈریسس دکھاتا ہے جن میں سے ایک ڈریس پر دونوں کی نظر پڑتی ہے .جو کے وائٹ کلر کا ہوتا ہے. ایک بہت ہی خوبصورت ڈریس ہوتا ہے .
"کیسا ہے حیا ؟"

"بہت خوبصورت سالار مجھے یہی ڈریس لینا ہے ."
"ہاہاہا ہاں میری چوائس تو بُری ہو بھی نہی سکتی ."

وہ حیا کی طرف دیکھتا ہوا معنی خیز لہجے میں کہتا ہے .جس پر دونوں ہنس پڑھتے ہیں . ڈریس لے کر وہ دونوں شاپ سے باہر آ جاتے ہیں. اور ایک جیولری شاپ میں جاتے ہیں. جہاں سے حیا اپنے لئے بہت خوبصورت ائررینگز لیتی ہے .
اسکے بعد حیا اپنے جوتے پسند کرتی ہے وہ دونوں گھر جانے لگتے ہیں کہ اچانک سالار حیا کی طرف مڑتا ہے ..
"حیا کیا تم چوڑیاں نہی پہنو گی ."
"نہی سالار مجھے بلکل پسند نہی چوڑیاں .."
"ارے تمھیں لڑکی ہو کر چوڑیاں نہی پسند خیر مجھے تو پسند ہیں نہ میرے لئے پہن لو ..."
"پر سالار .."

سالار اسکی بات سنیں بغیر ہی اسے چوڑیوں والے سٹال پر لے جاتا ہے ...وہاں جا کر کچھ چوڑیاں ڈریس کے ساتھ کی اور کچھ حیا کو ابھی پہناتا ہے .

"دیکھو کتنی اچھی لگ رہی ہیں تم ایوی کہ رہی تھی .
"ہممممم اچھی لگ رہی ہیں ."
حیا مسکرا کر کہتی ہے .

اور کوئی ان دونوں کی چپ کر تصویریں لیتا ہے وہ دونوں مال سے نکل جاتے ہیں اور واپس میں ڈنر کرتے ہوئے تقریباً 8:00 بجے واپس آتے ہیں .
وہ دونوں لاؤنج میں سلام کرتے ہوئے داخل ہوتے ہیں .سب لاؤنج میں ہی بیٹھے باتیں کر رہے ہوتے ہیں ..سب بڑے پرجوش طریقے سے جواب دیتے ہیں ...
وہ دونوں بھی وہیں آ کر بیٹھ جاتے ہیں .جب عائشہ بولتی ہے .
"آپ لوگوں نے اتنی دیر لگا دی آپ کو تو موقع چاہیے تھا ٹائم سپینڈ  کرنے کا ."
سب اسکی بات پر ہنس دیتے ہیں اور سالار بولتا ہے .
"یارر میں کیا کرتا تمہاری بہن نے اتنی دیر لگائی ہے کوئی ڈریس پسند ہی نہی آ رہا تھا ."

AashiqueWhere stories live. Discover now