شاہ حیا کو جواب دے کر اپنے کام میں لگ جاتا ہے اور حیا لب بھنیچ کر رہ جاتی ہے ...
اور اپنے اوپر کمبل ڈال کر لیٹ جاتی ہے ....
شاہ اسکی حرکت پر مسکراتا ہے ....
تھوڑی دیر ہی گزرتی ہے جب حیا کی سسکیوں کی آواز شاہ کو سنائی دیتی ہے ....
وہ ٹھنڈی آہ بھر کر لیپ ٹاپ بند کرتا ہے اور پھر بیڈ کی دوسری طرف لیٹ کر حیا کو آواز دیتا ہے ...
"حیا ..."
لیکن حیا اسکی بات کا کوئی جواب نہی دیتی ...شاہ اسے پھر آواز دیتا ہے لیکن جواب ندارد ... جب کے اسکے رونے میں اور تیزی آ جاتی ہے شاہ کو غصّہ آتا ہے ...
"حیا اگر 1 منٹ میں اب تم نے رونا بند نہ کیا تو بہت بُرا پیش آؤں گا ....
حیا خاموش ہو جاتی ہے شاہ بھی اطمینان سے لیٹ جاتا ہے ...
اسکا دل کرتا ہے کہ حیا کے آنسو اپنے ہاتھوں سے صاف کرے لیکن اس وقت وہ نرم نہی پڑ سکتا تھا اگر وہ نرم پڑ جاتا تو حیا کبھی اپنے فیصلے سے پیچھے نہ ہٹتی ...
دوسری طرف حیا کو شاہ کی بےرخی بُری طرح رلا رہی ہوتی ہے ....
رات کو دونوں کی آنکھ کس پہر لگی دونوں کو معلوم نہی ہو پتا صبح 9:00 بجے شاہ کی آنکھ الارم کے بجنے سے کھلتی ہے .
وہ فوراً الارم بند کر دیتا ہے تا کہ حیا ڈسٹرب نہ ہو ...وہ کروٹ بدل کر حیا کی طرف دیکھتا ہے جو سکون سے سو رہی ہوتی ہے ....
"میری نیندیں حرام کر کے خود دیکھو کتنے سکون سے سو رہی ہے ..."
شاہ ہاتھ بڑھا کر حیا کے چہرے پر آئ ہوئی لٹ پیچھے کرتا ہے ...
اور اسکو تکتا رہتا ہے 2 گھنٹے کب گزرتے ہیں شاہ کو پتا بھی نہی چلتا ....
حیا کی آنکھ 11:00 بجے کے قریب کھلتی ہے تو شاہ اسے ہی دیکھ رہا ہوتا ہے اسکے اٹھنے پر خود بھی اٹھ کر واشروم چلا جاتا ہے .... اور پیچھے حیا اسکے رویے کے بارے میں سوچ سوچ کر ڈر رہی ہوتی ہے ...
شاہ کچھ دیر میں واشروم سے نکلتا ہے تو نک سک سا تیار ہوتا ہے ....اور آ کر شیشے کے سامنے کھڑا بال بنانے لگتا ہے حیا ابھی بھی کشمکش میں بیٹھی ہوتی ہے ....
شاہ برش ٹیبل پر پٹختا ہے ...تو حیا ایک دم اچھل پڑتی ہے ....
"کیا سارا دن یہی بیٹھے رہنے کا ارادہ ہے ..."
"تو کیا کروں ؟"
حیا معصومیت سے پوچھتی ہے ...
اور شاہ کو وہ اس طرح پوچھتے ہوئے اور بھی حسین لگتی ہے ....لیکن وہ فوراً خود کو کمپوز کر کے حیا سے کہتا ہے ....
"آپکے لئے کوئی شاہی سواری لے کر آؤں جو آپ کو واشروم چھوڑ آئے ...
![](https://img.wattpad.com/cover/205639973-288-k360999.jpg)
KAMU SEDANG MEMBACA
Aashique
FantasiYeh kahani Hai junoon ki, ishq ki, zid ki yeh kahani Hai (shahmeer shah) ki or aik innocent girl ( Haya) Ki. Yeh Mera pehla novel Hai I hope ap logon ko pasand aye GA