Ep# 12

3.1K 143 34
                                    

حیا روم سے باہر نکلتے ہوئے کچن کی طرف جاتی ہے جہاں سکینہ اور اسما کام کر رہی ہوتی ہیں.

"بیبی جی آپکو کچھ چاہیے ؟"
سوال کرنے والی سکینہ ہوتی ہے ....

"نہی میں بس دیکھنے آئ تھی ناشتہ تیار ہو گیا ..."

"جی بیبی جی ناشتہ تیار کر لیا ہے آپ جا کر بیٹھیں ہم ناشتہ لگاتے ہیں "

حیا سر ہلا کر چلی جاتی ہے ...

وہ باہر لون سے شاہ کو بلانے جانے لگتی ہے تو وہ اسے اندر آتا ہوا دکھائی دیتا ہے تو وہ اسکی طرف بڑھ جاتی ہے....

"اتنی صبح کہاں گئے تھے آپ شاہ ؟"

شاہ اسکو مسکراتے ہوئے دیکھتا ہے ...

"کہیں نہی بسس یہی تھا پرنسیس !ایک امپورٹنٹ فون کال آ گئی تھی میں نے سوچا تم ڈسٹرب ہو گی اسی لئے باہر لون میں چلا گیا بات کرنے ..."

"اچھا سہی چلیں آ جائیں ناشتہ لگ گیا ہے ...."

شاہ حیا کے ساتھ ٹیبل کی طرف چل پڑتا ہے ...

وہ دونوں ناشتہ کر رہے ہوتے ہیں جب حیا بولتی ہے ...

"میں آج ہوسپٹل نہی جاؤں گی "

حیا ناشتہ کرتے ہوئے کہتی ہے ...

شاہ اسکی بات سن کر خوش ہوتا ہے کیوں کہ وہ خود بھی یہی چاہتا ہوتا ہے کہ حیا ہوسپٹل نہ جائے زمان کی وجہ سے کیوں کہ وہ ابھی بھی کچھ بھی کر سکتا ہے ......

"ٹھیک ہے جیسے تمہاری مرضی "
کچھ وقفے کے بعد شاہ بولتا ہے ....

"پرنسیس "
شاہ نرم آواز میں حیا کو بلاتا ہے ....حیا اسے سوالیہ نظروں سے دیکھتی ہے ....

"تم اپنے گھر والوں سے ملنا چاہتی ہو ؟؟"

حیا کے چہرے پر ایک سایہ لہراتا ہے ...اسکی کی آنکھوں میں نمی آ جاتی ہے جسے شاہ بھی فوری دیکھ لیتا ہے ....
"نہی مجھے کسی سے نہی ملنا .."
حیا اپنے آنسوں ضبط کرتے ہوئے کہتی ہے ...

"لیکن پرنسیس !"

"بسس شاہ میں اس بارے میں کوئی بات نہی کرنا چاہتی پلزز جب انہیں میری کوئی فکر نہی تو میں کیوں کروں ...... وہ بھی تو سب بھلا کر مجھ سے ملنے آ سکتے تھے نہ لیکن نہی وہ نہی آۓ تو میں کیوں جاؤں ..."
"حیا تم اسے انا کا مسٔلہ بنا رہی ہو ..."
"پلزز شاہ ورنہ میں یہاں سے اٹھ کر چلی جاؤں گی "

"اوکے , سوری میں نے تمھیں پریشان کر دیا "

حیا کی بھوک ہی مر جاتی ہے ...

شاہ کی اچانک کوئی فون آتا ہے تو وہ کھڑا ہو جاتا ہے .

"اوکے پرنسیس میں چلتا ہوں ٹھیک سے ناشتہ کر لینا دوپہر میں ,میں گھر آؤں گا ."

یہ کہ کر شاہ چلا جاتا ہے ..
اور حیا اٹھ کر کچن میں چلی جاتی ہے ..

سکینہ اسے دیکھ کر پوچھتی ہے ...

AashiqueWhere stories live. Discover now