#جانِ_بہاراں
#اُز_قلم_اُمیمہ_سایانی
#قسط_نمبر_1
#Umema_Sayani_Novels💕
#Episode_1
Do not copy without my name and permission💕💕💕💕💕💕💕
جلدی آجاٶ اوپر پھر مجھ سے شکوے نا کرنا میں نے آلو کے پراٹھے بناۓ اور تمھیں نہیں بولا۔۔۔طیبہ نے جلدی سے میسج ٹاٸپ کیا اور سینڈ کر دیا۔۔
میں آرہا ہوں خبردار میرے پراٹھوں کو ہاتھ لگایا تو۔۔ چند سیکنڈ میں جواب آیا۔۔
بلکل پاگل ہے۔۔۔طیبہ نے پراٹھا پین میں ڈالا اور میسج پڑھ کر مسکرانے لگی۔۔۔
طبی۔۔۔طبی۔۔۔۔وہ پورے لاونج میں اسکا نام پکار رہا تھا
اللّٰہ وجدان آرام سے بولو...محلے کو سناٶ گے۔۔۔طیبہ کچن سے ہاتھ صاف کرتی ہوٸی آٸی اور کہنے لگی۔۔
محلے کو چھوڑیں ہماری اماٶں نے ہی دیکھ لیا نا تو وہ آپ دونوں کا قیمہ بنا کر اور اسکا پراٹھا بنا کر مجھے ہی کھلاٸیں گی۔۔۔مایا اپنے کمرے سے نکلتی ہوٸی شوخی میں کہنے لگی۔۔۔
مایا کبھی اپنی زہریلی زبان سے اچھا اچھا بھی بول دو۔۔۔جب منہ کھولتی ہے فضول ہی بولتی ہے۔۔۔وجدان اسکی پونی ٹیل کو کھینچتا ہوا کہنے لگا۔۔
اللّٰہ اللّٰہ وجی بھاٸی بال تو چھوڑیں۔۔۔میرے بالوں نے کیا بگاڑا ہے آپکا۔۔اور اکلوتی سالی پر جو آپ یہ ظلم کر رہےہیں نا اللہ پاک الگ سے حساب لے گا۔۔۔وہ اپنے بال کو چھڑواتے ہوۓ بولی۔۔
وجدان چھوڑو اسکے بال ویسے ہی بہت ٹوٹتے ہیں۔۔
چھوڑو نا ۔۔ طیبہ وجدان کا ہاتھ مایا کے بالوں سے ہٹاتے ہوۓ کہنے لگی۔۔طبی کہہ رہی ہے اس لیے چھوڑ رہا ہوں۔۔۔جاٶ جاکر ٹیرس پر نظر رکھو اور اماں کے آنے سے پہلے آواز دینا۔۔۔
میں چوکیدار دیکھ رہی ہو اور ویسے بھی اتنا ہی ڈر لگتا ہے تو آتے کیوں ہو۔۔۔وہ اپنے بال پھر سے پونی میں قید کر کے کہنے لگی۔۔۔اور کہتی فوراً بھاگ گی۔۔۔
مایا تو رک۔۔۔وہ مایا کے پیچھے جانے لگا تو طیبہ نے روک دیا۔۔
چھوڑو نا وجی چلو نا پراٹھا ٹھنڈا ہو جاۓ گا۔۔وہ دونوں کچن میں چلے گے جہاں گرم گرم پراٹھا ابھی طیبہ نے نکال کر رکھا تھا۔۔۔
کیوں معصوم کے ساتھ اتنا لڑتے ہو۔۔وہ وجدان کو کھاتے ہوۓ دیکھ کر پوچھنے لگی۔۔۔۔۔
مستی کرتے ہیں یار تم اتنا سیریس کیوں ہورہی ہو۔۔۔وجدان دوسرا ٹکڑا چٹنی میں ڈالتا ہوا کہنے لگا۔۔۔
ایسے کیا دیکھ رہی ہو۔۔۔وہ آدھا پراٹھا کھا چکا تھا۔۔طیبہ کو خود کی طرف دیکھتا ہوا پوچھنے لگا
وجی ہمارا کیا ہوگا۔۔امی تو سخت خفا ہیں۔۔۔طیبہ نے اسے اپنی پریشانی بتاٸی۔
تم فکر کیوں کررہی ہو۔۔۔یہ وجدان احمد صرف طیبہ جمال کا ہے❤❤
اور اللّٰہ پر بھروسہ رکھو۔۔اللّٰہ پاک سب بہتر کریں گے۔۔۔وجدان اس کا ہاتھ پکڑ کر کہنے لگا۔۔
YOU ARE READING
جانِ بہاراں❤(completed)✅
Fantasyیہ اسٹوری ہے دو پیار کرنے والوں کی۔۔۔یہ کہانی ہے ایک حساس لڑکی کی جو رشتوں کو سب کچھ سمجھتی ہے اسکے لیے رشتے سب سے زیادہ ضروری ہیں۔۔۔یہ کہانی اس نوجوان کی جو اپنی جانِ بہاراں سے بہت پیار کرتا ہے مگر حالات انھیں ایک ہونے نہیں دیتے۔۔۔یہ کہانی ہے وج...