Episode 5

717 70 45
                                    

"ایک کیمرہ یہاں سیٹ ہوگا اور دوسرے سے کلوز فیشل سینز ریکارڈ کرنا۔۔"وہ شامیر کو ہدایت دیتے ہوئے بولی جو سمجھتے ہوئے ہر ہاں میں ہلا رہا تھا۔۔
"یہ پانی کی بوتلیں خالی کر کہ ادھر رکھ دو۔۔اور میک اپ دادا سنیں کسی کے بھی منہ پہ زیادہ میک اپ نہیں کیے گا۔۔"وہ روم میں گھستے ہوئے بولی تیزی سے کہہ رہی تھی اور میک اپ دادا کا شایان کے چہرے پہ میک اپ کرتے ہوئے ہاتھ رکا۔۔
"تم کیوں بیٹھ گئے تم کو ضرورت نہیں"اسکو مزے سے بیٹھا دیکھ کر وہ تیور چڑھائے اسکے سر پہ آن کھڑی ہوئی۔۔دوسرے صوفے پہ مشک اپنا سین کے مطابق لک چینج کروارہی تھی اور میک اپ ملاہم ہی کر رہی تھی۔۔آخر میک اپ کورسز کر رکھے تھے۔۔
"بس اتنا ٹھیک ہے۔۔"اس نے سر اٹھا کہ شیشے میں خود کو دیکھا تھا اور میک اپ دادا کو آنکھ ماری۔۔در حقیقت اس نے کوئی میک اپ کروایا تھا ہی نہیں کیوں کرواتا جب ضرورت تک نا تھی وہ تو اپنے سادہ حلیے میں بھی جلوے بکھیر دیتا تھا۔۔باقی کا غضب نیلی آنکھیں ڈھا دیتی تھیں۔۔
"یار شایان یہ سعدی کہاں رہ گیا؟"پریشہ اسکے برابر میں ہی ٹک کے بیٹھی۔۔
"ماموں کے شہزادے نے آج اہم پریزینٹیشن خود دی ہے آفس میں سب گیسٹ آئے ہوئے ہیں تو اس لیے لیٹ ہوگیا ہے۔۔"موبائل اٹھا کہ اس نے سیلفی لینی چاہی جس میں پریشہ زبردستی گھسی تھی۔۔
"ارمان سے بات ہوئی؟"بڑے ہی کھسیانے پن سے اس نے سرسری سا پوچھا پریشہ نے چہرہ موڑ کہ اسکو دیکھا اور لب ملا کہ جتانے لگی۔
"جسکو بات کرنی ہے وہ خود کرلے گا۔۔تم اٹھو زرا سین سمجھ لو کہ کیا کرنا ہے۔۔"پیروں میں چپل اڑستے ہوئے وہ کھڑی ہوگئی اور اسکے تن فن کرتے کمرے سے نکلنے پر شایان بھی پیچھے لپکنے لگا تھا پر جا نا سکا۔۔
"ملی بس کردو کتنا اسکو اماں بناؤگی پوری ننیانوے کی پر نانی لگ رہی ہے۔۔"شایان نے ہونٹ دبا کہ مسکراہٹ روکتے اسکو روکا جبکہ مشک کی آنکھیں پھٹ گئیں۔۔
"کیا واقعی میں نانی لگ رہی ہوں؟دیکھو بھلے ہی اماں بن رہی ہوں پر کیمرے میں شکل اچھی آنی چاہیے۔۔"آئینہ ہاتھ میں اٹھائے اپنا عکس اس دیکھ کر اس نے کہا تھا جس پہ شایان نے کشن اسکے منہ پہ مارا اور بدلے میں ملاہم نے شایان کو کشن مارا تھا۔۔
اور اپنا عکس دیکھ کر اس نے بری طرح چیخ ماری تھی۔۔
"ملاہم تمھارا بیڑا غرق ہو کیا راپنزل کی ولن بہن مجھے بنادیا ہے۔۔"وہ بھڑکی تھی ملاہم گھگیائی۔۔
"یار جب اماں کا کریکٹر پلے کروگی تو میک اپ ویسا ہی کرونگی نا۔۔"اسکے چہرے پہ اپنے ہاتھوں سے بنائی مصنوعی جھائیاں دیکھے وہ بولی۔۔
"تو امائیں خوبصورت بھی ہوتی ہیں میری شکل پتا نہیں کیمرے میں کیسے آئے گی۔۔"کیمرے میں آنے کا غم اسے کھائے جارہا تھا دوسرا یہ کہ ویڈیو تو ابان بھی دیکھے پھر وہ کیا سوچے گا۔۔
"ہاں بچے تمھیں دیکھ کر ضرور ڈر جائیں گے۔۔"
"کیا بول رہی ہو؟"
"کچھ نہیں چلو باہر۔۔"اسکو بازو سے پکڑ کے ملاہم باہر لے آئی اچھا ہوا مشک نے اسکی بڑبڑاہٹ نہیں سنی ورنہ روزے کا خیال کیے بغیر اسے کچا چبا جاتی۔۔
______________

سین ایسا تھا کہ پریشہ کے یوٹیوب چینل کے لیے کامیڈی اسکیٹ کی ریکارڈنگ کی جارہی تھی۔۔یہ ایک فلیٹ تھا جو اکثر یہ لوگ شوٹنگ یا گیدرینگ کے دوران استعمال کر لیا کرتے تھے۔۔
پریشہ ،شایان اور مشک کے سینز ریکارڈ ہوچکے تھے بس اب لاسٹ سین سعدی اور مشک کا ریکارڈ ہورہے تھے۔۔
شامیر اور پریشہ کیمرے کے پیچھے کھڑے تھے۔۔ملاہم لائٹس شیڈو بورڈز مشک کی جانب کیے کھڑی تھی۔۔
"ون ٹو تھری ایکشن!"شایان نے ہاتھ کا اشارہ کیا اور سین شروع۔۔

جسے رب رکھے"ٹو"Where stories live. Discover now