EPISODE 9

2.7K 142 32
                                    

ہاں بھائی کیسا لگا آپ کو اپنا ہوسپیٹل ؟ سعد نے شاہ رخ سے پوچھا ۔ وہ سب کیفیٹیریا میں بیٹھے تھے ۔سعد،فیروز،شاہ رخ ،تصبیہا اور فائزہ ۔

بہت اچھا ۔۔۔۔۔ میرے بھائی کی کیا بات۔۔۔۔۔شاہ رخ نے موصب کا ذکر فخرسے کیا
ہاں ہاں یہ تو وقت بتائے گا بیٹا ۔فیروز نے اسے ڈرانا چاہا

کیوں ڈارا رہے ہو میرے بھائی کو ۔وہ سب کچھ سبھال لے گا ۔۔۔۔تصبیہا بولی

ویسے ایک بات بتاو شاہ رخ کہ تم تصبیہا کو آپی کیوں کہتے ہو؟__فاہزہ نے شاہ رخ سے پوچھا

پہلے شاہ نے تصبیہا کو دیکھا تو وہ مسکرا دی شاہ کو دیکھ کر ۔پھر وہ بولا

میری ہمیشہ سے ایک خواہش تھی کہ میری بھی بہن ہو ۔جس پر میں حکم چلاوں ،جسے بھائی مجھے ٹریٹ کرتے ہیں ویسے ہی میں اپنی بہن کو ٹریٹ کرنا چاہتا تھا ۔بس اللہ نے میری سن لی اور مجھے آپی دے دی۔۔۔۔
شاہ رخ نے اپنے دل کی بات بتائی

مگر تصبیہا  چھوٹی تو نہیں ہے تم سے ۔پھر تم اس پر حکم کیسے چلاو گے؟
فائزہ نے ایک اور سوال کیا اس سے۔مگر جواب شاہ کی جگہ تصبیہا نے دیا

بھائی چاہے بڑے ہوں یا چھوٹے ،وہ بہنوں کے لیے ہمیشہ بڑے ہی ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔
اس بات سن کر شاہ رخ نے گردن اکڑا کربیٹھ گیا۔اس کی اس حرکت پر سب ہنسنے لگے۔ پیچھے سے موصب کی آواز پر سب خاموش ہو گئے جو کہ تصبیہا کو دی گئی تھی

تصبیہا ۔۔۔۔ اس کی آواز سن کر تصبیہا اٹھی اور بولی

جی ؟؟؟

اکاونٹ آفس جاہیے اور وہ جو پیپرز آپ کو دیں وہ لے کر میرے آفس میں آیں ۔
وہ حکم سنا کر ،سب پر نگاہ ڈرا کر چلا گیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ رہے پیپرز ۔۔۔وہ بنا نوک کیے اندر آئی اپنی عادت کہ مطابق اور موصب کی ٹیبل پر پیپرز رکھے

موصب نے اسے ایسے دیکھا جیسے پتا نہیں کیا گناہ کردیا ہو۔ موصب کو ایسےدیکھتے ہوئے وہ بولی

کیا ہوا ایسے کیا دیکھ رہے ہو ؟

وہ اٹھا اور اس کہ پاس آیا اور بولا

میں تمہیں یہاں کام کہ لیے لایا ہوں بتاتیں بنانے کہ لیے نہیں لایا ہوں ۔کام کرو کام آئیندہ مجھے تم اس طرح باتیں کرتی نہ دیکھوں ۔
اس کا اشارہ کچھ دیر پہلے والے منظر کی طرف تھا

ایک کام کرو تم نا میرے سانس لینے پر بھی پابندی لگادو تب تمہیں سکون ملے گا ۔۔ہے ناں ۔
وہ غصے سے کہتی باہر چلی گئی ۔وہ غصے میں ہی جارہی تھی کہ کسی سے بری طرح ٹکرائی ۔۔۔۔

یا اللہ ۔۔۔۔تصبیہا سر پکڑ کر بولی ۔

کیا مسئلہ ہے دیکھ کر نہیں چل سکتے ؟وہ کسی کا غصہ کسی پر نکال رہی تھی

mohabbat ki deewangi.  CompleteOnde histórias criam vida. Descubra agora