دوسرے دن وہ ہاسپیٹل پہنچ گئی ۔ وہاں پہنچ کر اس نے حمزہ کے بارے میں پوچھا ۔
اکسکیوزمی آپ مجھے ڈاکٹر حمزہ کے بارے میں بتا سکتے ہیں کہا ملیں گے وہ ۔اس نے کوریڈور میں چلتے ایک ڈاکٹر سے پوچھا۔
ڈاکٹر حمزہ ۔۔وہ وہاں آپ کو مل جاہیں گے ۔اس شخص نے ایک ساہیڈ کی طرف اشارہ کیا .
شکریہ۔۔تصبیہا نے اس کا شکریہ ادا کیا اور اس طرف چلی گئی ۔
وہاں پہنچی تو تین چار ڈاکٹر کھڑے تھے۔اب ان میں سے حمزہ کون سا ہے یہ تو اسے نہیں پتا تھا ۔ اس نے ایک نرس سے پوچھا اس نے ایک ڈاکٹر جو کہ تصبیہا کہ کچھ فاصلے پر کھڑا تھا۔ اس کی طرف اشارہ کیا ۔ وہ اس کی شکل نہیں دیکھ سکی کیونکہ اس کا منہ دوسری طرف تھا ۔ وہ جیسے ہی اس کی طرف بڑھی ۔ تو کسی سے ٹکرائی ۔
معاف کیجیے گا ۔میں نے دیکھا نہیں ۔وہ ایک لڑکا تھا ۔جو کہ شکل سے ہی پریشان لگ رہا تھا۔
کوئی بات نہیں ۔۔۔۔اس نے آرام سے کہا اور اس شخص کی طرف بڑھ گئی جہاں اس نرس نے اشارہ کیا تھا ۔
ہیلو ڈاکٹر ۔۔۔۔ تصبیہا نے اسے مخاطب کیا تو وہ شخص مڑا
اور اسے دیکھ کر وہ تو حیران رہ گئی ۔اس نے بہت ہی حقارت سے اسے دیکھا اور دل ہی دل میں انعم کو برے برے القاب سے نوازہ ۔
لمبے بال جس کو اس نے پیچھے باندھا ہوا تھا ۔گوری رنگت اس پر ڈاڑھی ،لمبا قد ،اور کھولا گرےبان ،اور گلے میں مالا ٹائپ کچھ پہنا ہوا تھا ،ایک ہاتھ میں بینڈس اور انگوٹھیاں تھیں ۔سفید لیبکوٹ پہنا ہوا شخص کہیں سے بھی ڈاکٹر نہیں لگ رہا تھا ۔ اس کا حلیہ کسی موالی جیسا تصبیہا کو لگا ۔ اسے ہمیشہ اسے لوگ زہر لگتے تھے ۔
پہلے اس شخص نے تصبیہا کو دیکھا پھر بولا...
جی فرمایئے ۔۔فرماہیے کہ بچے ۔تو تم ہو وہ گٹیا انسان ۔تمہیں دیکھ کر ہی پتا لگتا ہے کہ ایک نمبر کے غنڈے ہو ۔ تمہاری ہمت کیسے ہوئی میری دوست کے ساتھ فلرٹ کرنے کی ہاں ۔۔۔۔
کیا بکواس کررہی ہو کون ہو تم ؟(وہ غصے سے بولا)
میں انعم کی دوست ہوں ۔انعم تو یاد ہوگی تمہیں ؟
کون انعم ؟ وہ نہ سمجھی سے بولا
ہاں اب وہ کہاں یاد ہوگی تمہیں ۔تمہارا شوق جو پورا ہوگیا ہے۔۔۔تصبیہا انتہائی غصے میں تھی.
اب تم حد سے زیادہ بڑھ رہی ہو۔ اس نے آس پاس دیکھتے ہوئے کہا جہاں ڈاکٹرز اور دوسرے لوگ انھیں دیکھ رہے تھے ۔
میں حد سے بڑھ رہی ہوں ؟ حد میں تو تم رہو اپنی اگر آہندہ تم نے انعم سے ملنے کی کوشیش بھی کی تو تمہارا وہ حال کروں گی کہ تم زندگی بھر یاد رکھو گے۔
تصبیہا نے انگلی اٹھا کر اسے وارن کیا ۔اس شخص کا غصے سے برا حال تھا کیونکہ وہ کوریڈور میں کھڑی سب کے سامنے بنا کسی کی پروا کیے زور سے بول رہی تھی ۔ اس کی دماغ کی رگیں نظر آنے لگیں ۔اس کی آخری بات کے جواب میں بولا .
STAI LEGGENDO
mohabbat ki deewangi. Complete
Narrativa generaleIt's a story about love, revange , romance, friendship and after marriage love.