علیشہ کمرے میں آگئ۔۔ ڈوپٹہ اتار کر وہ واش روم چلی گئ۔۔۔
جب واپس آئی تو شاہ کمرے میں تھا۔۔۔ علیشہ نے شاہ کو دیکھ کر فوراً ڈوپٹہ پہنا۔۔ اور صوفے پر آکر بیٹھ گئ۔۔۔ شاہ اس کو صوفے پر بیٹھتے دیکھ کر بولا۔۔۔
"تم یہاں لیٹ جاؤ۔۔"
"مجھے آپکے بیڈ پر لیٹنے کا کوئی شوق نہیں ہے۔۔۔" علیشہ شاہ کی آنکھوں میں دیکھ کر بولی۔۔
"دیکھو ضد نہیں کرو۔۔ ویسے بھی ڈاکٹر نے تمہیں بیڈ ریسٹ کا بولا ہے۔۔ اور تم مجھے پتا ہے صوفے پر comfortable نہیں ہوگی"
شاہ نرمی سے بولا۔۔" مجھے لیٹنا ہوگا میں زمین پر لیٹ جاؤں گی۔۔۔ پہلے بھی زمین پر سوتی تھی۔۔ تو اب بھی سوجاؤنگی۔۔۔""پہلے بات کچھ اور تھی۔۔۔ لیکن اب تمھیں آرام کرنا ہے۔۔۔ اس لئے ضد نہیں کرو۔۔۔ یہاں لیٹ جاؤ۔۔"
"میں نے کہہ دیا نہ مجھے نہیں لیٹنا۔۔۔ آپکو آپ کا بیڈ مبارک ہو۔۔"
وہ یہ کہہ کر صوفے پر لیٹ گئ۔۔ اور آنکھوں پر ڈپٹہ رکھ لیا۔۔۔
شاہ تھوڑی دیر علیشہ کو دیکھتا رہا۔۔ پھر وہ بھی بیڈ پر لیٹ گیا۔۔۔5:00 بجے جب وہ اٹھی تو شاہ بیڈ پر لیٹا۔۔۔ علینہ سے بات کررہا تھا۔۔۔
وہ شاہ کو نظرانداز کرکے بیڈ کی سائیڈ ٹیبل سے اپنی میڈیسن اٹھا نے لگی۔۔۔
"ابھی نہیں کھانا میڈیسن۔۔۔ پہلے کچھ کھالو پھر کھالینا۔۔۔" شاہ کال کاٹ کر نرمی سے بولا۔۔۔
علیشہ نے میڈیسن جھٹکے سے اٹھائ۔۔۔ اور آکر صوفے کی سائیڈ ٹیبل پر رکھ دی۔۔۔ شاہ چپ چاپ علیشہ کی حرکت دیکھ رہا تھا۔۔ مگر کچھ بولا نہیں۔۔۔
علیشہ دروازے کی طرف بڑھنے لگی ۔۔۔ کہ پیچھے سے شاہ کی آواز اس کے کانوں سے ٹکرائ۔۔۔
"کہا جا رہی ہو۔۔۔"؟
"مجھے بھوک لگی ہے۔۔۔ تو کھانا خود تو میرے پاس چل کے آنے سے رہا ۔۔۔ اس لیے جارہی ہوں"
وہ آنکھوں آنکھوں میں ڈال کر بولی۔۔۔
"خود بھی آسکتا ہے" شاہ آنکھیں چھوٹی کرکے بولا۔۔۔
"میں یہاں آپکے ساتھ کوئ مزاق نہیں کررہی ہوں۔۔۔"
"میرا مطلب یہ تھا کہ ۔۔۔ تم بانو کو بول دو وہ لے آئے گی۔۔ "
"مشورہ دینے کا شکریہ"۔۔۔ "مگر میں کوئی لنگڑی لولی نہیں ہوں جو بانو کو بول کر کھانا کمرے میں منگوالوں"۔۔۔
وہ یہ کہہ کر کمرے سے نکل گئ۔۔۔
نہ جانے اس میں اتنی دلیری کہا سے آگئی۔۔۔ جس کے سامنے
اٹک اٹک کر بولتی تھی۔۔۔ اس ہی سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر رہی تھی۔۔۔ شاید یہ اسکے جسم میں ہونے والی تبدیلی کی وجہ تھی۔۔
علیشہ کھانا کھانے کے لئے کچن کی طرف بڑھ گئ۔۔ سامنے سے آتی رابعہ اس سے لپٹ گئ۔۔۔ "بھابھی بھابھی بھابھی" ۔۔۔ وہ علیشہ کو گول گول گھمانے لگی۔۔
"آپکو پتا ہے میں آج اتنا خوش ہوں " "مجھے جیسے ہی مما نے بتایا مجھ سے رہا نہیں جارہا تھا۔۔۔ "
"مگر آپ آرام کر رہی تھی۔۔"
"مجھے یقین نہیں ہورہا کہ اس گھر میں مجھ سے بھی کوئی چھوٹا آنے والا ہے۔۔"
علیشہ بس ہلکا سا مسکرائ۔۔۔
"کیا ہوا بھابھی آپ خوش نہیں ہیں کیا۔۔"؟ علیشہ کو ایسے دیکھ کر رابعہ فوراً بولی۔۔۔
"نہیں ایسی تو کوئی بات نہیں ہے۔۔۔" "وہ بس میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے ۔۔۔ "
"نہیں بھابھی کچھ تو ہے جو آپ مجھ سے چھپا رہی ہیں۔۔۔"
"نہیں رابعہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔۔"
"مجھے بھوک لگی ہے میں کھانا کھانے جا رہی ہوں۔۔"
"تم کھاؤ گی۔۔ "؟ علیشہ نے رابعہ سے پوچھا۔۔
"جی ہاں بھوک تو مجھے بھی لگ رہی ہے۔۔" رابعہ نے پیٹ پر ہاتھ رکھ کر بولا۔۔۔
"چلو پھر ساتھ کھالیتے ہیں۔۔"کچھ دیر بعد علیشہ کھانا کھا کر کمرے میں آگئ۔۔۔۔
مگر شاہ کمرے میں نہیں تھا۔۔ واش روم سے پانی گرنے کی آواز آرہی تھی۔۔۔
علیشہ نے صوفے کی سائیڈ ٹیبل سے اپنی میڈیسن اٹھائ۔۔۔ اور کھانے لگی۔۔۔
اتنے میں شاہ واش روم سے باہر آیا۔۔۔ اور علیشہ کے پاس جاکر بولا۔۔۔
"تم نے میڈیسن کھالی۔۔۔" علیشہ نے اثبات میں سر ہلایا۔۔۔
"مجھ سے پوچھ تو لیتی کونسی کھانی ہے۔۔۔"
"آپ کوئ ڈاکٹر نہیں ہیں جو آپ سے پوچھ کر میڈیسن کھاؤ "
"لیکن اس وقت میں تو ۔۔۔ میں ہی ہوں تمھارا ڈاکٹر "
شاہ سر کو خم دے کر بولا۔۔۔
"مجھ سے زیادہ فری ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔۔۔۔"
"مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ آپ نے میرے ساتھ ساتھ کیا کیا ۔۔۔کیا ہے۔۔ اور اسکے لیے میں آپکو کبھی معاف نہیں کرونگی۔۔ "
"اس لیے آپ لمٹ میں رہیں ۔۔۔ کہی یہ نہ ہو کہ میں اور آنے والا مہمان دونوں ہی یہ گھر چھوڑ دیں۔۔۔"how was the episode?you guy's like it?