ہیلو! مسٹر التمش ہمیں بہت اچھا لگا کہ آپ نے ہمارا انویٹیشن ایکسپٹ کیا.... جہانگیر صاحب شاہ سے گلے لگتے ہوئے بولے.
جب کہ ماہی ایسے دیکھ رہی تھی جیسے وہ یہاں اس کی امید نہ رکھتی ہو.
ولید کی آواز کانوں میں پڑی "حیران ہونے کی ضرورت نہیں ہے تم شاید اپنے شوہر کی قابلیت سے واقف نہیں ہو اسی لیے اب تک حیران ہو." ولید کی بات پر ماہی نے ناسمجھی سے اس کی طرف دیکھا تھا.
انٹرنیشنل بزنس مین میں تمہارا شوہر بھی سرفہرست ہے.
ماہی یہ سنے حیران ہوئی تھی وہ شخص جسے وہ چار دن پہلے ایک عام ورکر کی کیٹاگری میں رکھے ہوئے تھی وہ انٹرنیشنل بزنس مین تھا.
یہ بات ماہی کیلئے نا قابل یقین ہی تو تھی وہ شخص تو اپنے باپ کے بزنس میں کبھی انٹرسٹ نہ لیتا تھا.
ماہی تم اکیلی ہی نہیں میں بھی حیران ہوں کہ التمش بھائی ٹرائیکون بزنس مین ہے. مجھے تو بہت خوشی ہو رہی ہے... ہانیہ کی آواز پر وہ پھر سے شاہ کو دیکھنے لگی تھی.
وہ ابھی بھی جہانگیر صاحب سے بات کر رہا تھا اور جہانگیر صاحب کی خوشی دیکھنے لائق تھی شاہ سے بات کرتے وقت.
وہ لوگ کچھ فاصلے پر ہی تھے. تقریباً پانچ قدم کا فاصلہ تھا.
وہ مسکرایا تھا کسی بات پر اور اس کی مسکراہٹ پر ماہی کیا کوئی بھی لڑکی فدا ہو جاتی.
اس کی آنکھیں آج بھی اتنی ہی دلکش تھی جتنی چار سال پہلے ہوا کرتی تھیں.
وہ تری پیس پہنے کسی ریاست کے شہزادے کی طرح لگ رہا تھا. جو پہنچ سے بہت دور ہوں.
اس نے ایک بار بھی ماہی کی طرف نہ دیکھا تھا اور یہی بات ماہی کو بے چین کر رہی تھی.
ماہی نے بھی اس کے ہم رنگ کا کالا رنگ پہنا ہوا تھا یہ محض اتفاق تھا.
وہ اسے سوچنے میں اس قدر کھو گئی تھی کہ وہ جان ہی نہ سکی کب جہانگیر صاحب اور ان کی مسس اس کے پاس آ کھڑے ہوئے تھے.
ہیلو مسز شاہ وہ چونک گئی تھی.
جہانگیر صاحب اور ان کی وائف ولید سے ملنے کے بعد ماہی سے مخاطب تھے.
ہیلو مسز جہانگیر... ماہی ملی تھی.
مسز شاہ یہ تو غلط ہے کہ ہم آج تک آپ کے میرڈ سٹیٹس سے واقف نہیں تھے.
یہ تو شاہ کے بتانے پر ہمیں معلوم ہوا ہے کہ آپ اور مسٹر التمش میرڈ ہیں.
جہانگیر صاحب کی بات سنیں اس نے اس جگہ دیکھا جہاں کچھ پل پہلے شاہ کھڑا تھا. مگر اب وہ وہاں نہ تھا وہ ان کی بات پر مسکرا دی.
جہانگیر صاحب اور ان کی مسز اور بھی کچھ کہتے رہے مگر وہ اس وقت شاہ کے غائب ہو جانے کا بارے میں سوچنے لگی.
ماہی..... چلو ڈنر کرتے ہیں.
وہ لوگ اپنے ٹیبل کی طرف بڑھ گئے لیکن وہ ٹیبل مسٹر اینڈ مسز ولید کے نام سے تھا.
ابھی وہ کھڑے ہی تھے کہ ایک ویٹر ان کے پاس آیا تھا.
میم آپ کا ٹیبل وہاں ہے.
جہانگیر صاحب نے ٹیبل شاہ کے نام سے چینج کیے مسز کا اضافہ کروا دیا تھا.
وہ ولی اور ہانیہ کو بیٹھنے کا کہے اپنے ٹیبل کی طرف مڑ گئی.
مگر وہاں اب تک شاہ نہ آیا تھا وہ خاموشی سے بیٹھ گئی.
کہ تبھی ایک اور ویٹر نے آکر اسے ایک چٹ دی اور چلا گیا. ماہی کچھ پوچھنے کو تھی کہ وہ وہاں سے غائب ہوگیا تھا.
اتنے بڑے ہوٹل میں وہ چاہ کر بھی شاہ کو نہ ڈھونڈ سکتی تھی._______________
وہ کافی دیر پہلے ہی ہوٹل سے باہر آ گیا تھا.
اور اب بھی وہ اپنے پسندیدہ مشغلے میں مصروف ماہی کو سوچے جا رہا تھا. اس دھند میں بھی سگریٹ کا دھواں نمایاں تھا.
وہ دو سگریٹ سلگا چکا تھا تیسری سلگانے کا ارادہ ترک کئے وہ واپس اندر کی طرف بڑھ گیا تھا.
وہ خاموشی سے آکر اپنے ٹیبل کی طرف بڑھا تھا مگر مسٹر اینڈ مسز التمش شاہ دیکھ اسے خوشی ہوئی تھی.
اس نے ایک نظر دوڑائی تو وہ کہیں بھی نہیں تھی مگر ٹیبل پر موجود کلچ دیکھ اسے اندازہ ہوگیا تھا کہ ماہی آئی تھی کیونکہ یہ وہ کلچ تھا جو وہ ماہی کے ہاتھ میں دیکھ چکا تھا.
وہ ابھی تک انے ٹیبل کے پاس ہی کھڑا تھا جب ویٹر اس کے پاس آیا تھا.
یو نینڈ اینی ہیلپ سر؟
یہاں میری مسز.....
جی سر وہ ابھی اوپر کی طرف گئی ہیں.
اس ویٹر کے بتانے پر شاہ بنا وقت ضائع کیے اوپر کی طرف لپکا تھا.
YOU ARE READING
تیری عاشقی میں جانا (مکمل ناول)
Romanceیکطرفہ محبت! آہ جس میں ایک شخص اپنی انا، غرور، وقار اور عزت نفس کو مار کر اس شخص کی طرف بڑتا ہے جو اپنے حسن، غرور و انا سے پتھر کا بن چکا ہوتا ہے... آخر کب تک وہ پتھر پتھر رہ سکتا ہے؟ ایک نہ ایک دن تو اسے موم ہونا ہی ہے...