Aik Mukammal khwab (Episode 02)

634 39 5
                                    

♡♡♡♡♡♡♡♡♡♡♡♡♡♡♡♡

اتاترک ایئرپورٹ ترکی کا سب سے بڑا اور نہایت خوبصورت ایئرپورٹ مانا جاتا ہے۔

وہ تینوں اپنا سامان لے کر اب وہاں سے باہر کی طرف جاتے ہوئے اس حسین ایئرپورٹ کے نظارہں سے لطف بھی اٹھا رہی تھیں۔۔بہت وسیع ہونے کے باعث تقریباً دس منٹ لگے ٹیکسی اسٹینڈ تک پہنچنے میں۔۔۔

اُس نے سحر اور حِبا کے ساتھ رہنا زیادہ مناسب سمجھا کیونکہ سحر بہت اپنایت سے اسے سارے رستے یاد دلاتی رہی کہ اُس نے ان کے ساتھ رہنا ہے۔

"پلینٹ پپریکا ہوسٹل۔"

(Planet Paprika Hostel)

یکسی والے کو نام بتایا تو اُس نے سر ہلا کر بیٹھنے کا اشارہ کیا۔۔

حِبا فوراً گاڑی میں بیٹھ گئی اسکی بیٹری کافی لو ہوچکی تھی۔۔ہوتی بھی کیوں نا سفر کافی لمبا تھا اس کے لیے۔لاہور سے ترکی کا۔۔

وہ دونوں بھی سامان رکھوا کر گاڑی میں سوار ہوگئیں۔۔

شانزے کھڑکی سے باہر استنبول کی سڑکوں کو دیکھ کر اس سوچ میں مگن تھی کہ شاید وہ اُسے کہیں گزرتا ہوا ہی نظر آجائے۔۔۔یا اچانک اُسکے سامنےآکر کھڑا ہوجائے۔

لیکن سب خواہشات تو مکمل نہیں ہوتی نہ کچھ پانے کے لیے کچھ کھونا پڑتا ہے اپنا آپ مٹانا پڑتا ہے۔۔۔یایہ کہنا مُناسب ہوگا کہ جن

خواہشات کے پیچھے انسان بھاگتا ہے وہ شاید اُسے بدلنے کے لیے ہی آتی ہیں۔

تقریباً تیس منٹ بعد وہ ہوسٹل کے باہر تھیں۔۔۔

چھ منزلوں پر کھڑے اس عالیشان ہوسٹل میں زیادہ تر اسٹوڈنٹس رہنے آتے تھے۔

سحر نے اس جگہ کا انتخاب اس لیے کیا تھا کیونکہ یہ استقلال کے بہت قریب تھا اور شانزے کو بھی پسند آیا تھا۔۔

"ماما ہم ادھر رہیں گے؟"چھوٹی شہزادی بولی۔

"جی حِبا ہم ادھر رہیں گے۔"

"شانزے آپی بھی ادھر رہیں گی؟"اب اسکی چارجنگ پوری تھی۔

"جی پرنسز میں بھی اِدھر رہوں گی۔"شانزے نے اسکے گال کو پیار سے چھوتے ہوئے جواب دیا۔

خوشی سے اچھل کر ہرےےے ہرےےےکرتی حِبا پر شانزے کو بہت پیار آیا تھا۔

"سلام!!"ایک خاتون سر پر سکارف لیے اور نہایت نفیس کپڑے پہنے ریسپشن پہ کھڑی اُن تینوں کا مسکرا کر استقبال کررہی تھیں۔۔

ایک مکمل خواب Where stories live. Discover now