شانزے کے خون سے آلود عیان کے کپڑے اب سوکھ چکے تھے بال بکھرے, سرخ آنکھوں سے ڈاکٹر سے اسکی سلامتی پوچھ رہا تھا لیکن ڈاکٹر جواب دیئے بغیر واپس او ٹی میں چلا گیا۔
"عیان جاو وہ دوائیاں مانگ رہے ہیں "سحر عیان کو ساکت دیکھ کر کہنے لگی ۔ اس کو دواٸیوں کی ضرورت ہے
"باجی وہ ٹھیک ہے" اسنے پھر سحر سے وہی سوال کیا ۔
"دعا کرو عیان وہ ٹھیک ہو "سحر نے کہا
اسے زندگی میں کبھی بھی کسی بات کا اتنا ڈر نہیں لگا کہ رو دے یہاں تک کہ فضاء کے چھوڑ جانے کا بھی نہیں اور نا ہی وہ اسکے جانے پر رویا لیکن آج ۔۔۔۔۔۔۔۔ آج وہ ڈر تھا آج اسے شانزے کا ڈر رہا تھا
اسے ڈر تھا کہ اگر وہ ٹھیک نا ہوئ تو ؟اسے کچھ ہوجئگا اسے ڈر تھا کہ آج وہ اسے معافی نہیں مانگ پایگا
وہ ساکت کھڑا آنکھوں کے ٹوکروں کو آج بہنے دے رہا تھا اسے اس معصوم پر آج ترس آگیا تھا اور فضاء ۔۔۔۔۔ فضاء وہ اسکے خیال میں کہیں نہیں تھی خیال میں بس وہ ایک لڑکی تھی جو اسکے دئے درد سے آج اندر زندگی اور موت سے لڑ رہی تھی اوہ اسے دیکھ بھی نہیں سکتا تھا ۔ نس اپنے رب سے گڑگڑا کر دعامانگ سکتا تھا
اللہ شانزے کو سلامت لوٹا دے ہا اللہ تو بہت رحیم و کریم ہےاپنا رحم شانزے پرکر دے ا یا اللہ تو غلطیوں کو معاف فرما دیتاہےمیری غلطی معاف فرما دیں مجھے شانزے لوٹا دیں اسکے دل نے آواز دی ۔
"عیان تم جاو پلیز وہ ٹھیک ہوجائےگی" سحر نے اسے دھکا دیکتے ہوئے کہا ۔
"اللہ وہ ٹھیک ہو جائے بس میں اسے کبھی خود سے الگ نہیں کرونگا اسکے خواب میں جو بھی ہو میں اسے بس اپنے پاس رکھوں گا اللہ آپ اسے ٹھیک کردیں پلیز اللہ " وہ ہسپتال کے کوریڈور میں ہر چیز سے بیگانا بھاگتا آنسوں کو صاف کئے بغیر اب اللہ اسے اسکی صحت مانگ رہا تھا ۔
۔۔۔۔۔۔۔
دوئیاں لے کر وہ پانچ منٹ میں واپس آیا تو سامنے دو ڈاکٹرز کو کھڑا پا کر ٹھٹھک گیا ۔
How is She please Answer me ?
"کیسی ہے وہ برائےکرم جواب دیں مجھے ؟؟" وہ اب ڈاکٹر کے پاس کھڑا شانزے کی حالت پوچھ رہا تھا ۔She is Fine luckily not a big injury but she is having stiches And kindly avoid any kind of stress wich leads to any complication as she is really sensitive
"خوش قسمتی سے کوئی بڑی چوٹ نہیں ہے لیکن ٹانکے لگے ہیں اور برائے مہربانی کسی بھی قسم کے تناؤ سے بچایئے گا ابھی ان کی چوٹ تازہ ہے کوٸی پریشانی وہ برداشت نہیں کر سکے گی " ڈاکٹر کہ رہا تھا اور عیان کا دل کیا وہ سجدے میں گر جائے اللہ نے اسے ایک اور موقع دیا تھا ۔
ڈاکٹر یہ کہ کر اندر چلا گیا اور دوسرا وہاں کھڑا کچھ لکھ رہا تھا ۔
Thankyou Doctor
"شکریہ ڈاکٹر "اسے سامنے کھڑے ڈاکٹر کو دیکھ کر کہا
YOU ARE READING
ایک مکمل خواب
Fantasyاسلام علیکم 😍 میں ہمنہ آصف ۔ ایک مکمل خواب میرا پہلا ناول ہے ، اور میرے دل کے بہت قریب بھی ۔ شاید اسلئے کیونکہ میں ترکی سے بے حد محبت کرتی ہوں اتنی کہ اگر مجھے سب چھوڑکر ترکی رہنا پڑے تو میں رہ لونگی ۔۔۔ اور میں آپ سب کو بھی اپنی نظر سے ترکی دکھانا...