کتنا اچھا احساس ہے نا وہ شخص جو آپکے دل کے بہت قریب ہو اور اسکے ساتھ پہلے کئ بار سفر کیا ہو لیکن اچانک وہ آپکی زندگی کا ساتھی بنا اپکے ساتھ بیٹھا نظر آئے تو دل کرتا ہے اللہ تعالی سے شکر کرتے جایئں اور الفاظ ختم ہوجایئں ۔ ایسا ہی کچھ شانزے کا ہال تھا اپنے ساتھ بیٹھے شخص کے کندھے پر حق سے سر رکھے سوچوں میں گم تھی ۔" عیان آپکی امی کیسی ہیں مطلب انکا مزاج" وہ اب آنکھیں بند کیئے سوال کرہی تھی ۔
" شانزے بس سمجھو باجی ان کا عکس ہیں " کہتا وہ موبایئل پر ایڈم کو اپنی فلاٸیٹ کی ٹاٸمنگ بتا رہاتھا
" اسنے اپنا جوس بار ایڈم کے حوالے کردیا تھا ۔ وہ بار پہلے بھی اسکے حوالے ہی تھا لیکن اب باقاعدگی سے اسنے ایڈم کو اسکا مینجر بنا کر سارا کام سونپ دیا تھا ۔ اس کا سارا حساب وہ اسے ہر مہینے کے آخر میں دیا کرےگا ۔ اسے ایڈم پر بہت اعتماد تھا وہ اسکے سکھ دکھ کا ساتھی تھا ۔ ہر بار جب وہ فضاء کی وجہ سے ڈپریسڈ ہوتا تھا تو ہفتوں بار پر نہیں آتا تھا ۔
Man Relax I will handle it
" لڑکے سکون کرو میں سمبھال لونگا" اور ہر بار ایڈم یہی کہ کر اسے سمجھاتا تھا کہ وہ اسکے ساتھ ہے اور اس بار بھی اسنے یہی میسج کیا جس پر عیان مسکرا دیا ۔ اس سے بات کرکے اسنے موبایئل سویچ آف کر دیا ۔جہاز پرواز کے لیئے تیار تھا ۔ عیان شانزے کے ساتھ بیٹھا اب اسے دیکھ رہا تھا جو اسکا بازو پکڑے اسکے کندھے سے سر ٹکائے بیٹھی سوچوں میں گم تھی ۔
" شانزے عیان آفندی " عیان نےاسے اسکے پورے نام سے پکارا جسکو سن کر وہ مسکرا دی ۔
" جی شانزے کے عیان آفندی " کہتی منہ اوپر کئے اب وہ اسے دیکھ رہی تھی ۔
" آپکے دماغ میں کیا چل رہا ہے؟ "وہ بہت محبت سے اسکی آنکھوں میں دیکھتا سوال کریا تھا ۔
"امی کے بارے میں سوچ رہی ہوں "اسنے شرارت سے کہا۔
"ایسا کیا امی نے کردیا جو تم سوچ میں ڈوبی ہو ابھی تو ملی بھی نہیں ہیں امی تم سے اور انھوں نے میری جگہ بھی لے لی واہ بھئ واہ "وہ مصنوعی ناراض ہوتا منہ دوسری طرف کر گیا ۔
" حد ہوگئ چھوٹے بچوں کی طرح آپ تو رونے لگئے ہیں اچھا ادھر دیکھیں نا۔۔۔۔۔ میں بس بس ڈر رہی ہوں کہ کہیں میں انھیں پسند نا آئی تو " وہ اسکا بازو اپنی طرف کھینچتے اسے منا رہی تھی۔
"تو کہ دونگا جایئں کوئی اور ڈھونڈ لایئں " وہ شرارت سے کہتا اسکے قریب ہو کر بیٹھ گیا ۔" عیان آفندی آپ چاہتے ہیں کہ میں یہاں سے جگہ بدل لو جاوں اور آپ آپسے بات نہ کروں " وہ اب اسے فاصلہ رکھ کر بیٹھی اسے گھور رہی تھی ۔
"یہ جگہ والی دھمکی کیوں دے رہی ہو "وہ اب آنکھیں بند کرکے مسکراتا کہ رہا تھا کہ اچانک ائیر پوسٹس نے سیٹ بیلٹ باندھنے کی تاکید کی ۔ شانزے جو اسکی طرف منہ رکھ کیجے بیٹھی تھی سیدھی ہو کر بیٹھ گئ ۔
YOU ARE READING
ایک مکمل خواب
Fantasyاسلام علیکم 😍 میں ہمنہ آصف ۔ ایک مکمل خواب میرا پہلا ناول ہے ، اور میرے دل کے بہت قریب بھی ۔ شاید اسلئے کیونکہ میں ترکی سے بے حد محبت کرتی ہوں اتنی کہ اگر مجھے سب چھوڑکر ترکی رہنا پڑے تو میں رہ لونگی ۔۔۔ اور میں آپ سب کو بھی اپنی نظر سے ترکی دکھانا...