Aik Mukammal khwab ( Episode 14)

466 39 15
                                    

مجھے ڈر لگتا ہے
انکے چھپے چہروں سے
انکی گندی نیتوں سے
مجھے ڈر لگتا ہے
اسکے دور جانے سے
اسکے جھوٹے بہانوں سے
مجھے ڈر لگتا ہے
پیار سچا تھا میرا
مگر  بس اب
ڈر لگتا ہے ۔

گرینڈ بازا میں کھڑے وہ پانچ لوگ اب اپنی اپنی سوچوں میں مگن تھے ۔۔

" عیان چلیں حبا کو بہت بھوک لگی ہے "شانزے اب آگے ہوئ اسے عیان کو ایسے دیکھا نہیں جا رہا تھا ۔

"ہوں اچھا "کہ کر وہ اب آگے نکل گیا ۔

"عمار بھائ یہ فضاء کا گیم اب ختم کرنا ہوگا پلیز میں عیان کو ایسے نہیں دیکھ سکتی" شانزے اب رونے  کو تھی ۔

"شانزے یہ ابھی اپنے عاشق کے پاس گئ ہونی ہے ایسا کرتا ہوں میں اسے بات کرتا ہوں اسکا پیچھا کرتا ہوں" وہ جو سامنے فضاء کو ٹیکسی میں بیٹھتا دیکھ رہا تھا کہنے لگا ۔

"اوکے "سحر نے جواب دیا ۔

"آپ  ہمیں  بتا دیجئے گا ہم آ جاینگے"  شانزے کے دل میں کچھ ہوا اسنے فورن عمار سے کہا ۔

"ہاں گڑیا دیکھتا ہوں  اگر وہ اپنے بوائے فرنڈ کے ہی ساتھ ہے تو پھر آپ لوگوں کو  کال کرونگا میں نکلتا ہوں" کہ کر وہ بھاگتا ٹیکسی روکنے گیا ۔

"عیان  جو بہت ہلکی چال چل رہا تھا عمار کو ٹیکسی میں بیٹھتا دیکھ کر رک گیا ۔

"یہ کہاں جا رہا ہے" اسنے شانزے سے پوچھا ۔

"پتا نہیں کوئ کام آگیا ہے شاید "کہ کر شانزے اب حبا کا ہاتھ پکڑ  رہی تھی جو  ادھر ادھر  بلیوں کے پیچھے بھاگ رہی تھی۔۔

"حبا بیٹا اب ٹک جاو ورنہ وہ سامنے کالی بلی کی طرح آپکو بھی میں اکیلا چھوڑ دونگی" شانزے نے اسے دھمکی دی جو کافی کام آئ
"نو میں رک گئ دیکھیں" وہ شانزے کا ہاتھ پکڑتے کہنے لگی

عیان شانزے کو مسکراتا دیکھ کر خود بھی  مسکرا دیا اسے فضاء کی حرکت بہت بری لگی تھی  شاید اج اسے اپنے انتخاب پر شرمندگی ہوئ تھی ۔

"مومن ایک سراخ سے دوبار نہیں ڈستا "اسکے دل میں کہیں گھرائ سے آواز آئ اسنے اپنے دل کے خیالات کو بھگاتے ہوئے شانزے کو دوبارہ  دیکھنا شروع کردیا ۔

"سنو شانزے" عیان اب اسکے پاس آگیا ۔

"مجھے تم سے بات کرنی  ہے کیا کر سکتا ہوں "وہ اسکی آنکھوں میں دیکھتا کہ رہا تھا۔۔۔۔۔ شانزے پھر اسکے جیل سے سیٹ کیئے بالوں کو دیکھنے لگی ۔ آج وہ بہت پیارا لگ رہا تھا ویسے تو وہ ہے ہی پیارا شانزے نے دل میں اسکی تعریف بھی کر ڈالی ۔۔۔

آسمانی رنگ کی قمیض کے نیچے گہری نیلی پینٹ پہنے ہلکے بھورے رنگ کے جوگرز اسکی لوک کو مکمل کرہے تھے ۔ وہ عمار سے کئ زیادہ پیارا لگرہا تھا شانزے نے اسے قریب سے دیکھتے ہوئے سوچا ۔

"شانزے "وہ جو اسے دیکھ رہی تھی اسکی پھر آواز آنے پر چونکی ۔

گرینڈ بازار میں سیاہ اپنی شاپنگ میں مگن تھے اور عیان نجانے کیا کہنے جا رہا تھا شانزے کا دل بہت زور سے دھڑکا ۔

ایک مکمل خواب Où les histoires vivent. Découvrez maintenant