"سحر" اب شانزے اسے مخاطب ہوی تھی ۔۔۔
سحر نے اسکی آنکھوں میں دیکھا وہ کسی اور کی آنکھیں تھیں ۔۔۔۔۔ ویران کھوکھلی ۔
یہ شانزے کی آنکھیں نہیں ہیں اسمے وہ رونق وہ خواب وہ سب ختم ہوچکا ہے اسنے سوچا ۔
"ہاں بولو" وہ کباب کا نوالہ منہ میں ڈالتے ہوئے کہنے لگی ۔
"سحر مجھے پانی پاس کرنا" وہ کہنا کچھ اور چاہتی تھی وہ چاہتی تھی کہ وہ سحر سے کہے پلیز فضاء سے کہدو مجھے عیان لوٹا دے وہ جاچکی تھی۔۔۔۔۔۔۔ میں تو اسکے لئے اپنا سب چھوڑ کر آی ہوں لیکن اسنے بات بدل دی ۔"یہ لو" اسنے اسے پانی کا گلاس پکڑایا اور وہ خاموشی سے پینے لگی ۔
سب کھانا کھانے کے ساتھ ترکش میوزک سے محظوظ ہورہے تھے سوائے شانزے کے وہ بار بار عیان کو دیکھتی اور بس یک ٹک دیکھتی رہتی جب تک عیان کا دھیان اسکی طرف نا جاتا ۔
"کیا ہوا شانزے کچھ چاہئے" اس بار اسنے اسکی نظروں کو خود پر پڑتے دیکھ کر سوال کیا ۔
"نہیں بس چلتے ہیں میں بہت تھک گئ ہوں" ۔
"اوکے" کھانا وہ کھا چکے تھے اب ویسے ہی بیٹھے ہوئے تھے ۔ اسنے بل پے کیا اور پھر ٹیکسی میں سوار ہو کر اپنے کمرے کی طرف روانا ہوگئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔کمرے میں آتے ساتھ شانزے نے سب سے پہلے اپنا منہ دھویا اور بالوں کو جوڑا بنا لیا ۔ مخملی لمبے بالوں کا موٹا سا جوڑا بنا کر وہ اب سامنے والے کمرے میں چلی گئ جو اسنے اپنے لئے پسند کیا تھا ۔
کمرے میں داخل ہوتے ساتھ ہی اسنے دادا کو کال ملائ اسے سب بتانا تھا اسے رونا تھا ۔"السلام وعلیکم دادا" دوسری طرف جیسے اسی کال کا انتظار تھا پہلی بیل پر ہی اٹھا لی گئ ۔
"دادا" وہ انھیں آواز دے کر رونے لگی ۔ "دادا میرا خواب پورا نہیں ہو سکتا دادا " وہ ہچکیوں سے رورہی تھی ۔
"شانزے میرا بچہ چپ کر بلکل خاموش" اسفندیار جو اپنے نام کی طرح اپنے کام مین بھی بہت مانے جاتے تھے ان کی کمزوری شانزے تھی اسکے آنسوں سے انکا دل تکلیف میں آتا تھا اور آرہا تھا ۔
"میرا بچہ جو اللہ تجھے وہاں تک لایا وہی اللہ تیرا خواب مکمل کرےگا اگر تیرا خواب مکمل نہیں ہونا تھا تو وہ یہاں تک نا بہجتا میری گڑیا ایسے ہار نہیں مانتے" ۔ وہ اسے سمجھا رہے تھے"لیکن دادا وہ کسی اور کو پسند کرتا ہے دادا میں کیا کروں" ۔
"تو کیا ہوا دل تو اوپر والا بدلتا ہے نا شانزے" وہ بھی اس سوچ میں گم تھے کہ وہ لڑکا اسے ملگیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ اور جسکا ڈر تھا وہی ہوا ۔ وہ اکثر سوچتے تھے کہ شانزے ہمیشہ اپنے کپڑے جوتے یہاں تک کہ اپنا بستر بھی کسی کے ساتھ بانٹ نہیں سکتی اور اگر اسکے خواب میں آنے ولا شخص اسکی زندگی میں آیا اور وہ بھی کسی اور کے ساتھ تو شانزے کا کیا ہال ہوگا اور اب اسکی اس کال نے انھیں اور پریشان کردیا تھا ۔
YOU ARE READING
ایک مکمل خواب
Fantasyاسلام علیکم 😍 میں ہمنہ آصف ۔ ایک مکمل خواب میرا پہلا ناول ہے ، اور میرے دل کے بہت قریب بھی ۔ شاید اسلئے کیونکہ میں ترکی سے بے حد محبت کرتی ہوں اتنی کہ اگر مجھے سب چھوڑکر ترکی رہنا پڑے تو میں رہ لونگی ۔۔۔ اور میں آپ سب کو بھی اپنی نظر سے ترکی دکھانا...