قسط : ۵

941 47 29
                                    

کچھ دیر میں ان کی کلاس ختم ہوئی وہ لوگ یونی کے گیٹ کے پاس کھڑے تھے.....

نمرہ چلو یار......کیوں کھڑی ہو یہاں؟....ذکریٰ جھنجھلا کر بولی.....

افف لڑکی زرا صبر رکھو...وہ دیکھو شم نکل رہا ہے..ہاۓ!!!!!.......

اللّلہ توبہ ہے لڑکی....تم اس کی وجہ سے جب سے یہاں کھڑی ہو.....وہ حیرانی سے بولی.....

اور نہیں تو کیا....دیکھو کتنا ہینڈسم لگ رہا ہے....وہ اور کچھ بولتی اس سے پہلے ذکریٰ نے اسکی کمر پر ایک زوردار مکہ جڑا....

آہ...ہ....ہ.....یہ کیا کیا تم نے ظالم؟.......وہ درد سے بلکتے بولی....

یہ اس لۓ کہ تم نے میرا دس منٹ ضائع کیا.........وہ بھی کس کے لۓ؟.....تم یہی مرو..........وہ تن فن کرتے وہاں سے چلی گئی........

ارے....رکو تو میں بھی آرہی ہوں....وہ جلدی سے اسکے پیچھے لپکی.....

___________________________________

ابے یار سر کتنے خطرناک تھے...ان کو تو دیکھ کر ہی الگ سی بے چینی ہو گئی تھی میرے دل میں....فہد نے شمروز سے کہا.....

ہمم تھے تو....وہ موبائل میں مصروف انداز میں بولا....

کچھ سر اتنے خطرناک کیوں ہوتے ہیں؟.....

تاکہ تیرے جیسے بچوں سے نپٹ سکے......بنا دیر کۓ شمروز نے جواب دیا.....

تیرے جیسے بچوں کا کیا طلب ہے؟....اس نے ابرو اچکا کر پوچھا......

سمجھ درا کو اشارہ کافی ہے میرے یار....اس نے آنکھ دبا کر کہا......

اسکی بات سن کر تینوں ہنس دۓ....فہد کو ابھی تک سمجھ نہیں آیا تھا کہ شمروز نے اسے ہوشیار کہا ہے یا بے وقوف......

وہ سر کجھاتے ہوۓ اسکو دیکھنے لگا.......

زیادہ مت سوچ تو.... جتنا دماغ ہے اگر وہ بھی استعمال ہوگیا تو باقی کی زندگی کیا کرے گا تو.....وہ سنجیدگی سے کہہ رہا تھا....

شمروز کے سنجیدگی سے کہنے پر کچھ پل تو فہد بھی سنجیدہ ہوگیا...پھر جب اسکی بات سمجھ آئی تو بولا....

کمینے!!!!.....فہد کے اتنے کہنے کی دیر تھی کہ شمروز نے اپنا بے ساختہ قہقہہ فضا میں بلند کیا.....

افف یار شم سب لڑکیاں تو پہلے دن ہی تجھ سے امپریس ہوگۓ ہیں...رشدہ نے شم سے کہا.......

شمروز احمد صدیقی کو دوسرے کو امپریس کرنے کے لۓ مہینوں کی ضرورت نہیں بس ایک دن کا ایک گھنٹہ ہی کافی ہے....اس کی بات میں غرور جھلک رہا تھا....

ہاں مجھے تیری بات سے اقرار ہے...آخر دوست کس کا ہے تو....رشدہ نے شرارتی لہجے میں کہا......

آخر دوست جو میرا ہے...فہد نے اکڑ کر کہا

اسکے انداز پر دونوں ہنس دۓ....

شمروز تھا ہی ایسا کے اسکے دوست ہونے پر کسی کو بھی فخر محسوس ہوتا....

عشق تماشہ از قلم رابعہ انصاریWhere stories live. Discover now