episode 2

757 49 5
                                    

زرش جیسے ہی گھر میں انٹر ہوئی تو گھر میں پھپھو آئی ہوئی تھی ۔۔۔۔

اسلام و علیکم ۔۔۔پھپھو

وعلیکم سلام ۔۔۔گڑیا

کہاں تھی آپ ۔۔۔گڑیا

پھپھو میں منہا اور نور کے ساتھ شاپنگ پے گئ تھی ۔۔۔

پھپھو لائبہ آپی نہیں آئی ۔۔

آئی ہے گڑیا وہ مروہ کے روم میں ہے ۔۔۔

اچھا میں مل کے آتی ہوں ۔۔۔

زری لائبہ کے روم میں جانے لگی تھی کے سامنے سے ثانیہ آتی ہوئی دیکھائی دی ۔۔۔

پھپھو! اس دفعہ آپ نے کافی دنوں بعد چکر لگایا ہے میں آپ کو بہت مس کر رہی تھی ۔ثانیہ لاڈ سے بولی تھی ۔۔

پھپھو کو مس کر رہی تھیں یا پھپھو کے بیٹے کو مس کیا جا رہا تھا ۔۔۔مروہ کے روم میں جاتی زری کے شرارت سے کہنے پر ثانیہ بری طرح جھینپ گئ تھی ۔۔۔

ہر وقت فضول بولا کرو ۔۔ثانیہ نے زری کو گھورتے ہوئے کہا۔۔۔

لو بھئ نیکی کا تو زمانہ ہی نہیں ہے ۔۔۔زری نے منہ بناتے ہوئے جواب دیا۔۔

ثانیہ بیٹا! کیا زری سچ کہہ رہی ہے ۔۔یاد مجھے نہیں بلکہ ۔۔۔پھپھو نے جان کر بات ادھوری چھوڑ کر شرارت بھری نگاہوں سے اُسے دیکھا تھا ۔۔۔

آپ بھی نہ پھپھو کس کی باتوں میں آرہی ہیں ۔۔۔میں آپ کے لیے چائے لے کے آتی ہوں ۔۔۔اسکاخوبصورت چہرا اناری ہو چلا تھا ۔۔۔اس نے بھاگ جانے میں ہی عافیت جانی تھی ۔۔۔۔۔

ثانی آپی اک کپ میرے لیے بھی ۔۔۔اور اچھی سی چائے بنانا ۔۔۔زری نے تنگ کرنے کے لیے کہا ۔۔۔۔

تم سے تو اچھی چائے بناتی ہوں تمہیں تو یہ بھی شاید پتہ نہ ہو کے چائے بناتے وقت ڈالتے کیا کچھ ہیں۔۔۔اس نے مڑ کے کہتے ہوئے حساب بے باک کیا تھا اور سب ہی جانتے تھے کہ ثانیہ بلکل سچ کہا ہے اسلیے کائنات بیگم اور نازیہ بیگم کے لبوں پے مسکراہٹ بکھر گئ ۔۔۔جبکہ آمنہ بیگم کو فکر نے آگھیرا۔۔۔۔۔..

.........................

زری وہاں سے سیدھی مروہ کے روم میں آئی تھی ۔۔

اسلام وعلیکم لائبہ آپی ۔۔کیسی ہیں ۔۔

وعلیکم سلام زرش میں تو ٹھیک ہوں ۔۔تم بتاؤ تم کہاں تھی ۔۔

میں منہا اور نور کے ساتھ شاپنگ پے گئ تھی ۔۔۔۔

اوہ اچھا ۔۔

انوکھا بندھن (Complete) Where stories live. Discover now