Episode 16

608 50 31
                                    

زرش دروازہ ناک کر کے روم میں انٹر ہوئی تھی آغا جان سامنے سٹیڈی ٹیبل پے بیٹھے کوئی کتاب پڑھ رہے تھے وہ خاموشی سے آغا جان کے پاس رکھی چیر پے بیٹھی تھی ۔۔۔۔

اسکو دیکھتے ہی آغا جان نے کتاب بند کی تھی ۔۔۔

آغا جان آپ نے مجھے بلایا ہے ۔۔

جی بچے۔۔۔۔مجھے آپ سے کچھ بات کرنی ہے ۔۔۔

جی آغا جان میں سن رہی ہوں ۔۔

بچے اگر میں آپ کے لیے کوئی فیصلہ کروں تو آپکو کوئی اعتراض تو نہیں ہو گا ۔۔

نہیں آغا جان آپ ہمارے بڑے ہیں آپ ہمارے لیے ہمیشہ اچھا سوچیں گے ۔۔

بچے میں نے آپ کے لیے ایک فیصلہ کیا ہے ۔۔

آغا جان کی بات سن کے زرش کے دماغ میں خطرے کی گھنٹی بجی تھی لیکن آغا جان کی بات سن کے تو اسکے پیروں کے نیچے سے زمین ہی نکل گئ تھی ۔۔

بیٹا میں چاہتا ہوں آپکی اور احد کی شادی بھی ہو جائے مروہ اور عبداللہ کے ساتھ ۔۔۔

زرش نے بے یقینی سے آغا جان کی جانب دیکھا تھا وہ جو اتنے دونوں سے یہ سمجھ رہی تھی کہ احد چلا گیاہے تو اب ایسی کوئی بات نہیں ہوگئ ۔۔لیکن آغا جان کی بات سن کے اس کے صیح معنوں میں ہوش تو اب ٱڑے تھے ۔۔۔

بیٹا میں کوئی زبردستی نہیں کروں گا جیسا آپ کو ٹھیک لگے آپ سوچنے کے لیے ٹائم لے سکتی ہیں ۔۔

زرش کا دل تو کر رہا تھا ابھی کے ابھی انکار کر دے لیکن آغا جان کو دکھی نہیں کرنا چاہتی تھی ۔۔۔ آغا جان میں آپکو کل تک بتا دوں گئ زرش یہ بول کے کمرے سے نکتی چلی آئی تھی۔۔اپنے کمرے میں آنے کے بعد وہ جلے پیر کی بلی کی طرح چکر کاٹ رہی تھی کہ آمنہ بیگم کمرے میں داخل ہو ئی ۔۔

زرش ۔۔

زرش جو گہری سوچ میں گم تھی آمنہ بیگم کی آواز سن کے انکی طرف متوجہ ہوئی تھی ۔۔

جی ماما ۔۔

آمنہ بیگم. نے بیڈ پے بیٹھتے ہوئے زرش کو اپنے پاس بلایا تھا ۔۔زرش انکی گود میں سر رکھ کے لیٹ گئ تھی ۔۔

میری گڑیا کیوں پریشان ہے؟

ماما مجھے احد بھائی سے شادی نہیں کرنی ۔۔۔

زرش کی بات سن کے آمنہ بیگم حیران ہوئیں تھیں ۔۔کیوں گڑیا احد سے شادی کیوں نہیں کرنی ۔۔

ماما احد بھائی. ہمیشہ مجھے ڈانٹتے ہیں ۔۔زرش کے حد سے زیادہ مؑعصومیت سے جواب دینے پے آمنہ بیگم کو بے تحاشا پیار آیا تھا اپنی گڑیا پے انھوں نے جھک کے اسکا ماتھا چوما تھا ۔۔

انوکھا بندھن (Complete) Opowieści tętniące życiem. Odkryj je teraz