episode 5...

674 49 10
                                    

جی بچے آپ رخصتی کے بعد اپنی پڑھائی جاری رکھ سکتی ہیں ۔۔اور ویسے بھی آپ کا لاسٹ سمیسٹر تھا ۔۔

رمشا کچھ اور بولنے لگی تھی اس سے پہلے ہی نازیہ بیگم نے آغاجان کو مخاطب کیا ۔۔.

آغاجان تین دن میں تیاری کیسے ہو گئ ۔۔۔

کوئی نہیں بھابھی انشااللہ ہو جائے گئ ۔۔آمنہ بیگم نے جواب دیا۔۔۔۔

انشااللہ ۔۔۔

رمشاخنان پے شعلہ بار نظر ڈال کے اپنے کمرے کی طرف چلی گئ تھی ۔۔۔اور کسی نے اسکی حرکت نوٹ کی ہو یا نہ کی ہو خنان نے کی تھی ۔۔۔اور رمشا کی خاموشی اسے خطرہ لگی تھی ۔۔۔اور وہ جانتا تھا ۔۔کے اب یہ جوالا مکھی اسی پے پھٹے گا ۔۔۔اب اسے اس وقت کا انتظار تھا ۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تین دن کیسے گزرے کسی کو نہیں پتا چلا ۔۔آج شام کو مہندی کا فنکشن تھا چونکے مہندی کا فنکشن کمبائن تھا ۔ جو کے گھر کے لان میں ہی ارینج کیا گیا تھا ۔۔۔خنان اور احد صبح سے شام میں ہونے والے فنکشن کی تیاریوں میں مصروف تھے ۔۔۔جب زرش چائے لے کے آئی ۔۔۔کیوں کے رمشا اور ثانیہ پارلر جا چکی تھیں اور مروہ انکے ساتھ گئ تھی ۔۔زرش نے پارلر جانے سے منع کر دیا تھا ۔۔زرش جو تیار ہونے روم میں جانے لگی تھی نازیہ بیگم کی آواز پے انکی طرف متوجہ ہوئی تھی ۔۔

جی تائی امی۔۔۔

بیٹا زرا یہ چائے باہر خنان اور احد کو دے آؤ ۔۔۔میں زرا گیسٹ روم دیکھ لوں ۔۔۔کے وہاں کی صفائی ٹھیک سے ہوئی کے نہیں ۔۔

خنان بھائی ۔۔

جی پرنسز ۔۔۔۔

بھائی یہ تائی امی نے آپ کی اور احد بھائی کی چائے بھیجی ہے ۔

۔اوہ پرنسز مجھے اسکی اشد ضرورت تھی خنان زرش سے چائے کا کپ لیتے ہوئے بولا ۔۔اب زرش کشمکش میں تھی کے احد کو چائے دے یا رکھ کے چلی جائے ۔۔۔

احد بھائی آپ کی چائے ۔۔۔

ٹیبل پے رکھ دو ۔۔احد جو ملازموں سے چیرز سیٹ کروا رہا تھا زری کو دیکھے بغیر بولا ۔۔۔

زری چائے رکھ کے جیسے ہی مڑنے لگی ۔۔سامنے سے عبداللہ کو آتے دیکھ کے ایک دم چینخی تھی. ۔۔۔عبداللہ بھائی آپ کب آئے ۔۔۔۔احد نے  زری کے چیخنے پے پیچھے کی طرف دیکھا تھا ۔۔۔اور عبداللہ کو دیکھ کے  وہ بھی خوش ہوا تھا ۔۔۔۔۔کیونکے عبداللہ اور احد میں بہت دوستی تھی ۔۔۔۔۔۔

گڑیا میں آج صبح آیا ۔۔۔عبداللہ زری کو جواب دیتے ہوئے خنان اور احد کی طرف بڑھا تھا ۔۔۔ان سے ملنے کے بعد وہ اندر سب بڑوں کو ملنے چلا گیا تھا ۔۔۔سب سے ملنے کے بعد وہ باہر خنان کے پاس آیا تھا ۔۔۔لالا ۔۔۔یہ بڑی انوکھی شادی ہے جس میں دولہا خود اپنے لیے سٹیج تیار کر رہا ہے ۔۔۔خنان جو سٹیج کی ڈیکوریشن دیکھ رہا تھا عبداللہ کے بولنے پے اسکی طرف متوجہ ہوا تھا ۔۔۔

انوکھا بندھن (Complete) Wo Geschichten leben. Entdecke jetzt