episode 7

657 47 28
                                    

شہریار چلتے ہوئے بیڈ کے پاس آیا تھا اور فاصلہ رکھ کے بیڈ پے بیٹھا تھا ۔۔اور ثانیہ سے ایک فرمائش کی تھی ۔۔۔ثانیہ نے اسکی فرمائش سن کے اسکی طرف دیکھا تھا.اور ہاں میں سر ہلایا تھا ۔۔۔۔
ثانیہ کے ہاں میں سر ہلانے پے شہریار کو  خوشی ہوئی تھی  ۔۔
کچھ دیر بعد ثانیہ اپنے محرم کے ساتھ شکرانے کے نوافل ادا کر رہی تھی اور وہ خود کو خوش قسمت لڑکی تصور کر رہی تھی اور وہ اپنے رب کا جتنا شکر ادا کرے کم تھا کے خدا نے اسے بہترین سے نوازہ تھا ۔۔
۔ہم انسان اکثر اپنے رب سے کسی چیز کو مانگتے ہیں تب ہم اپنے رب کی عبادت بھی کرتے ہیں صرف اپنے مطلب کے لیے ۔۔ لیکن جب اللہ ہمیں وہ چیز عطا کر دیتا ہے تو ہم اس دینے والوں کو اپنی خوشی میں بھول جاتے ہیں ۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خنان جو ابھی زرش اور مروہ کو پیسے دے کے کمرے میں داخل ہوا تھا بیڈ پے نظر پڑتے ہی اسے اپنے آپ پے افسوس ہوا تھا ۔۔۔کیوں کے رمشا برائیڈل ڈریس چینج کر کے بیڈ پے بیٹھی ناول پکڑے اسے پڑنے میں مصروف تھی جیسے اس سے اہم کوئی کام نہ ہو ۔۔۔خنان غصے سے بھرا اسکے سر پے پونچا تھا ۔۔۔
یہ کیا طریقہ ہے خنان نے رمشا کے ہاتھ سے ناول لے کے بیڈ پے پھینکتے ہوئے کہا ۔۔۔
رمشا نے اسی ایسی نظروں سے دیکھا تھا جیسے کہ رہی ہو دماغ جگہ پے ہیں نہ ۔۔۔

خنان اسکی نظروں کا مطلب سمجھ کے اور غصے میں آیا تھا ۔۔
اور ابھی وہ رمشا کو کچھ کہتا کے رمشا منہ پے کمفرٹ ڈالے تکیے پے سر رکھے لیٹ چکی تھی ۔۔۔خنان بس اسے دیکھ کے رہ گیا تھا اور خاموشی سے چینچ کرنے واشروم کی جانب بڑھ گیا تھا ۔۔خنان کے خاموشی سے چلے جانے پے رمشا کو خیرانگی ہوئی تھی ۔۔۔لیکن وہ ساری سوچوں کو جھٹک کے سونے کی کوشش کرنے لگی تھی ۔۔۔خنان فریش ہونے کے بعد باہر آیا تھا اور ایک نظر بیڈ پے ڈالی جہاں دشمن جان منہ تک کمفرٹ کیے سو چکی تھی  وہ خاموشی سے بیڈ کی دوسری طرف آکے لیٹ گیا تھا ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج چونکے ولیمہ تھا اور ولیمہ بھی ایک ہوٹل میں تھا ۔۔۔تو سب تیار ہوکے ہوٹل چلے گئے تھے ۔۔شہریار اور ثانیہ کے چہروں پے انوکھی چمک اور خوشی تھی جب کے خنان اور رمشا سب کے سامنے مسکرانے کی کوشش کر رہے تھی ۔۔۔
ثانیہ نے ٹی پنک کلر کی نفیس کام والی میکسی پہنے میکپ کیے بہت پیاری لگ رہی تھی ۔۔۔شہریار نے بھی ثانیہ کے ڈریس کی میچنگ تھری پیس سوٹ پہنا تھا وہ بھی بہت پیارا لگ رہا تھا ۔۔ان کا کپل بہت پیارا لگ رہا تھا ۔۔
جبکے رمشا نے گرے کلر کی میکسی پہنے جس پے سلور کام ہواہوا تھا میکپ کیے بہت پیاری لگ رہی تھی ۔۔اور خنان نے بھی گرے تھری پیس سوٹ پہنے اسکی تو چھپ ہی نرالی تھی ۔۔۔
زرش اور مروہ نے بلیک کلر کے شارٹ فراک جن پے بلیک ہی کلر کا کام ہوا ہوا تھا ساتھ بلیک چوری ڈار پاجامہ پہنے گلے میں شیفون کا کالا دوپٹہ ڈالے ہلکا سے میکپ کیے بالوں کو کھلا چھوڑے بہت پیاری لگ رہی تھیں ۔۔۔
احد اور عبداللہ دونوں نے بلیک تھری پیس سوٹ پہنا تھا ۔۔وہ وہاں کافی لڑکیوں کی نظروں کا مرکز بنے ہوئے تھے ۔۔۔
مروہ جو سائیڈ پے کھڑی زرش کا انتظار کر رہی تھی کسی کے گلا کھنکارنے پے پیچھے کی طرف متوجہ ہوئی ۔۔۔اپنے پیچھے عبداللہ کو دیکھ کے حیران ہوئی تھی ۔۔اور وہاں سے جانے لگی تھی ۔۔۔کہ
عبداللہ  اسکا ہاتھ پکڑ کے اسے وہاں سے سائیڈ پے لایا تھا ۔۔۔کیا ہوا ہے تمہے ۔۔۔
مجھ کچھ نہیں ہوا مسٹر آپکی ہمت کیسے ہوئی میرا ہاتھ پکڑنے کی ۔۔
مروہ کیا ہو گیا ہے ۔۔
کچھ نہیں ہوا ۔۔۔مروہ یہ بول کے وہاں سے نکلتی چلی گئ تھی ۔۔۔

انوکھا بندھن (Complete) Where stories live. Discover now