episode 6

649 48 26
                                    

چونکے آج برات تھی تو سب جلدی ٱٹھ گئے تھے   ناشتے کے بعد سب کاموں میں لگ گئے تھے مروہ ثانیہ اور رمشا کو لے کے احد کے ساتھ پارلر چلی گئ تھی ۔۔احد پارلر سے واپسی پے ہوٹل گیا تھا تاکہ سارے ارینجمنٹس دیکھ سکے ۔۔ہوٹل سے واپسی پے وہ سیدھا گھر آیا تھا ۔۔۔ابھی وہ اپنے روم میں انٹر ہوا ہی تھا کہ اسکے موبائل پے رومیسہ کی کال آنا لگی  کال پک کر کے اس نے فون کان سے لگایا تھا اور اپنے ہاتھ میں پہنی گھڑی ٱتار کے ڈریسنگ ٹیبل پے رکھی تھی ۔۔۔اور پھر بیڈ پے بیٹھ کے اپنے شوز ٱتارے تھے ۔۔

ہیلو ۔۔۔احد

بولو رومی ۔۔

احد تم اپنے گھر والوں سے کب بات کرو گئے ۔۔

کس بارے میں ۔۔احد نے بیڈ کے بیک کے ساتھ ٹیک لگا کے جواب دیا ۔۔۔

اپنے اور میرے بارے میں ۔۔۔

رومیسہ ابھی کیسے کر سکتا ہوں ابھی تو شادی ہے گھر میں ۔۔۔۔

اور تمھے پتا ہے سب بزی ہیں ۔۔۔

احد بس جلدی کرو گھر والوں سے بات ورنہ ماما میرا رشتہ جنید کے ساتھ کر دیں گئ ۔۔

آنٹی کو تم بتاؤ نہ ۔۔۔

میں نے انہیں بولا ہے وہ کہتی ہیں کہ اسے بولو اپنے گھر والوں کو لائے ۔۔۔

اوکے میں شادی کے فنکشن ختم ہونے کے بعد گھر بات کرتا ہوں ۔۔

اوکے ۔۔۔۔

شام کو آ رہی ہو تم کیا ۔۔۔

نہیں احد میری فرینڈ کے گھر پارٹی ہے میں وہاں جاؤں گئ ۔۔سوری تم ناراض مت ہونا ۔۔۔

نہیں میں کیوں ناراض ہوں گا جیسے تمہے ٹھیک لگے ۔۔

چلو  رات کو فری ہو کے مجھے کال کرنا ۔۔۔

اوکے ۔۔۔

بائے ۔۔۔

فون بند ہونے کے بعد فون کو سائیڈ ٹیبل پے رکھ کے وہ برات کے فنکشن کے لیے تیار ہونے چلا گیا تھا ۔۔

تھوڑی دیر بعد کریم کلر کے سوٹ پے بلیک واسکٹ پہنے بالوں پے جیل لگائے انکو ایک طرف سیٹ کئے اور ہمیشہ کی طرح کچھ بال اسکے ماتھے پے آرہے تھے جو کے اسکی شحصیت کو چار چاند لگاتے تھے وہ دیکھنے والوں کو مبہوت کر دینے کی صلاحیت رکھتا تھا ۔۔۔۔۔اپنے اوپر پرفیوم سپرے کر کے اپنی تیاری کو آخری نظر دیکھ کے کمرے سے باہر نکلا تھا ۔۔۔اور سیدھا آغا جان کے کمرے کی طرف گیا تھا دروازہ ناک کر کے اجازت ملنے پے وہ کمرے میں داخل ہوا آغا جان جو تیار ہو کے سٹڈی ٹیبل پے بیھٹے کوئی کتاب پڑھ رہے تھے اسکو رکھ کے احد کی جانب متوجہ ہوئے ۔۔۔اسکو دیکھتے ہی آغا جان نے ماشااللہ کہا تھا۔۔۔

انوکھا بندھن (Complete) Wo Geschichten leben. Entdecke jetzt