episode 3

696 49 7
                                    

احد زرش کے کمرے سے سیدھا اپنے کمرے میں آیا تھا اسنے آغا جان کی آنکھوں میں اپنے لیے بے یقینی اور ناراضگی دیکھی تھی وہ آغاجان کا لاڈلا تھا وہ آغا جان کی ناراضگی کیسے برداشت کر سکتا تھا اور انکی آنکھوں میں اپنے لیے بے یقینی کیسے دیکھ سکتا تھا۔۔ غصے میں اسنے ڈریسنگ پے پڑی ساری چیزوں کو زمین پے پھینکا تھا ۔۔کمرے کی ہر چیز اسکے غصے کا شکار ہوئی تھی ۔۔۔اگر زری اسکے سامنے ہوتی تو احد اسکی حالت بگاڑ کے رکھ دیتا۔۔

You will pay for this..۔۔
وہ چینخا تھا

ابھی وہ اپنا غصہ کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہا تھا کے اسے فون کی آواز نے اپنی طرف متوجہ کیا ۔۔رومیسہ کی کال دیکھ کے اس نے کال پک کی ۔۔احد کہاں تھے میں نے تمھے کتنے میسجز کیے...

سوری فون سائلنٹ پے تھا کہو کوئی کام تھا ۔۔

ہاں میں نے یہ پوچھنا تھا کے تم آرہے ہو نہ ۔۔۔

کہاں پے ۔۔

احد تم بھول گئے عامر کی برتھ ڈے پارٹی ہے ۔۔

اوہ میرے زہین سے نکل گیا ۔۔۔

چلو کوئی بات نہیں اب تو یاد آگیا نہ تو اب تم آرہے ہو ۔۔

رومی بات سنو ۔۔احد اگر تم منع کرنے والے ہو تو میں تمہاری بات نہیں سن رہی ۔۔بائے ۔۔سی یو سون ۔۔

فون کو سایئڈ ٹیبل پے رکھ کے وہ فریش ہونے چلا گیا ۔۔۔فریش ہو کے اس نے وائٹ پینٹ پے نیوی بلیو شرٹ پہنی تھی ۔۔میرر کے سامنے کھڑے ہو کے بال بنا رہا تھا جب روم کا دروازہ ناک ہوا اسکے اجازت دینے پے مروہ روم میں انٹر ہوئی ۔۔احد کو دیکھتے ہی مروہ کے منہ سے ماشااللہ نکلا تھا کیوں کے وہ لگ ہی بہت پیارا رہا تھا ۔۔ جب مروہ کی نظر کمرے کی زمین پے ٹوٹی ہوئی چیزوں پے پڑی کمرے میں کوئی ایسی چیز نہیں تھی جو اپنی جگہ پے ہو ۔۔۔۔ تو وہ حیران ہوئی تھی ۔۔۔کیونکے احد کو جب بھی غصہ آتا تھا تو وہ کمرے کا نقشہ بگاڑ کے رکھ دیتا تھا۔۔۔

کہاں جانے کی تیاری ہے برو ۔۔۔

چڑیل تم ۔۔خیریت ۔۔۔

کیا کہا تم نے ابھی ۔۔۔۔

کیوں تم نے نہیں سنا کیا کان خراب ہو گئے ہیں ۔۔۔

ہاہ ۔۔۔😦تم نے مجھے چڑیل کہا ۔۔۔

ہاں بلکل میں نے چڑیل کو چڑیل کہا ۔۔

شرم کرو احد میں تم سے بڑی ہوں میں ابھی ماما کو بتا تی ہوں کہ تم نے مجھے چڑیل کہا۔۔۔

اچھا تو محترمہ مروہ آپی آپ ہمارے کمرے میں کیوں تشریف لائی ہیں بتانا پسند کریں گئ ۔۔

انوکھا بندھن (Complete) Where stories live. Discover now