episode 4 ..

657 46 10
                                    

ثانیہ لاؤنچ سے سیدھی مروہ کے روم میں آئی تھی اور اندر کا منظر دیکھ کر حیران رہ گئ کیوں کے زری لائبہ اور رمشہ لائن میں کھڑی تھی اور مروہ میڈیم ان کے سامنے کھڑی انکو ڈانس کے سٹیپس سکھا رہی تھیں ۔۔

یہ کیا کر رہی ہو تم لوگ ۔۔ثانیہ نے میوزک بند کرتے ہوئے پوچھا ۔۔

میوزک بند ہوتے ہی ان لوگوں نے ثانیہ کی طرف خنخوار نظروں سے  دیکھا ۔۔

یار ثانی کیا مسئلہ ہے نظر نہیں آرہا ۔۔ڈانس کر رہے ہیں ۔۔۔رمشا نے جھنجلاتے ہوئے جواب دیا کیوں کے مروہ جو سٹیپ سکھا رہی تھی ۔۔رمشا سے وہ کب سے صیح نہیں ہو رہا تھا ۔۔۔جس کی وجہ سے وہ سخت جنجھلاہٹ کا شکار تھی ۔۔

کس خوشی میں ۔۔۔۔۔

ہاہ آپیا۔۔ آپ کی شادی سٹارٹ ہے نکیسٹ ویک سے ۔۔تو ہم سب ڈانس کرے گئے نا تو بس اسی کی پڑیکٹس کر رہے ہیں ۔۔۔زری نے ثانیہ کو جواب دیا ۔۔۔مروہ اور لائبہ تھک گئ تھی تو وہ بیڈ پے بیٹھ گئ ۔۔۔۔زری بھی چونکے تھک گئ تھی تو وہ بھی صوفے پے بیٹھ گئ ۔۔۔جب کے رمشا دوبارہ میوزک آن کر چکی تھی ۔۔۔اور دوبارہ سٹیپس کی پریکٹس کرنے لگی ۔۔کچھ دیر پڑیکٹس کرنے کے بعد آخر کار اسنے وہ سٹیپ سیکھ لیا تھا ۔۔۔

ہاہ مروہ میں نے کر لیا واؤ ۔۔۔رمشا گول گول کمرے میں گھومنے لگی ۔۔۔۔۔۔۔۔

حنان جو لائبہ کو بلانے آیا تھا بغیر ناک کیے مروہ کے روم میں داخل ہوا ۔۔۔

روم میں داخل ہوتے اور سامنے کا منظر دیکھتے ہی حنان کی نگاہ ایک پل کے لیے ساکت ہوئی تھیں ۔۔

کرنے گئے تھے اس سے تغافل کا ہم گلہ

کی ایک ہی نگاہ کہ بس خاک ہو گئے

مرزاغالب

رمشا پنک شارٹ فراک ساتھ بلیک کیپری پہنے گلے میں بلیک دوپٹہ لیے ۔۔بالوں کی ڈھیلی چوٹی باندھے جس وجہ سے کچھ بال نکل کے اسکے چہرے پے آ رہے تھے ۔۔۔۔گول گول گھوم رہی تھی ۔۔۔

مروہ کی نظر جیسے ہی خنان پے پڑی تو اس نے رمشا کو آواز دی ۔۔مروہ کے رمشا کو آواز دینے پے خنان. ہوش میں آیا تھا اس کو اپنے اردگرد کا احساس ہوا ۔۔۔۔

رمشا مروہ کے آواز دینے پے اسکی طرف متوجہ ہوئی ۔۔

رمشا کے دیکھنے پے مروہ نے اسے آنکھ کے اشارے سے پیچھے دیکھنے کو کہا ۔۔۔

تم سب کیوں مجھے  آنکھیں پھاڑ کے دیکھ رہے ہو ۔۔کیا ہوا ہے ۔۔دیکھ تو ایسی رہی ہو جیسے میرے پیچھے بھوتتت بولتے بولتے جیسے ہی وہ مڑی تو اپنے پیچھے خنان کو دیکھ کے اسکی زبان کو بریک لگا تھا ۔۔اور شرمندہ سی نظریں جھکا گئ تھی ۔۔

انوکھا بندھن (Complete) Where stories live. Discover now