Episode 18

649 57 66
                                    

ناشتے کی ٹیبل پے سب گھر والوں کو آغا جان نے احد کی واپسی کا بتا دیا تھا خنان اسے بلانے جانے والا تھا کہ زرش کو سیڑیوں سے ٱترتا دیکھ اسے شرارت سوجھی تھی مروہ کو اشارہ کرنے کے بعد اس نے زرش کو مخاطب کیا تھا ۔۔۔

گڑیا ۔۔۔

زرش جو بیگ میں نجانے کیا ڈھونڈتے ہوئے نیچے کی جانب آرہی تھی کہ خنان کے آواز دینے پے اسکی جانب دیکھا تھا ۔۔۔

جی بھائیو ۔۔۔

گڑیا ذرا احد کو بُلا لاؤ ۔۔۔

کون بھائیو اور کسے بُلا لائے ۔۔زرش کے بولنے سے پہلے ہی مروہ ہستے ہوئے بولی تھی ۔۔

زرش تو ہونکوں کی طرح کبھی مروہ کو دیکھتی اور کبھی خنان کو ۔۔

مروہ میں تم سے نہیں بلکے زرش سے بات کر رہا ۔۔۔زرش جاؤ احد کو بُلا لاؤ....

خنان کی بات سن کے تو زرش کا منہ دیکھنے والا تھا مروہ نے بہت مشکل سے اپنی ہنسی کنٹرول کی تھی ۔۔

بھائیو میں ۔۔۔اس نے اپنی طرف اشارہ کرتے ہوئے پوچھا تھا جیسے یقین کرنا چاہ رہی ہو خنان نے اسے ہی کہا ہے ۔۔۔

جی جی آپ زری جی ۔۔۔مروہ نے دوبارہ اپنا حصہ ڈالا تھا..

بھائیو میں کیسے جا سکتی ۔۔

زرش سب ناشتہ کر رہے ہیں تم چلی جاؤ بُلانے ۔۔۔

بھائیو وہ دیکھے مروہ آپی کا لاسٹ بائٹ رہ گئ وہ جلدی سے ختم کر کے چلی جائیں گی میں کیسے جاؤں ۔۔۔

زرش کی بات پے سب جو بہت مشکل سے ہنسی روکے بیٹھے تھے ہنس دیے تھے ۔۔

زرش حد ہےمطلب تم میرے کھانے پے نظر رکھ کے بیٹھی ہو ۔۔

نہیں آپی میں بیٹھی نہیں کھڑی ہوئی ہوں ۔۔

احد جو نیچے آرہا تھا وہ بھی ساری بات سن چکا تھا ۔۔

احد کو نیچے آتے سب دیکھ چکے تھے خنان کی نظر بھی جب نیچے آتے احد پر پڑی تو اس نے  پھر زرش کو مخاطب کیا تھا ۔۔۔

گڑیا ویسے تم کیوں نہیں گئ اسے جگانے ۔۔۔

ہاہ بھائیو آپ صبح صبح مجھے شیر کے پنجرے میں بھیج رہے تھے تو میں ایسے کیسے چلی جاتی ۔۔۔

ہاہاہا مطلب مانتی ہو میرا بھائی شیر ہے ۔۔۔

جی جی شیر ہی لیکن اب میں ۔۔ابھی وہ اپنی بات پوری کرتی کہ اسے اپنے کان کے پاس سے آواز آئی تھی ۔۔

انوکھا بندھن (Complete) Where stories live. Discover now