باب 17

55 2 0
                                        

عائشہ  گھر پہنچتے ہی اپنی کمرے کی طرف بڑھ گئی اپنا بیگ بیڈ پر پھیکا اور خود گیرنے کہ انداز سے لیٹ گئی

عائشہ = تمہاری بربادی میں زیادہ دیر نہیں کرنی چاہیے انابیہ ہاشم ۔۔۔ ۔۔۔

عائشہ نے  اپنے بیگ سے فون نکالا اور حمدان کو کال ملائی

حمدان جو شہیر کے ساتھ باتوں میں مگن تھا اچانک کال آنے پر فون کی طرف متوجہ ہوا

فون کا نمبر دیکھتے ہی حمدان کے چہرے پر ناسمجھی کے تاثرات آگئے جیسے پہچاننے کی  کوشش کر رہا ہو کہ کس کا نمبر ہے کوئی اس کے جاننے والا تو نہیں حمدان نے شہیر کی طرف دیکھا

شہیر نے آنکھوں کے اشارے سے حمدان سے پوچھا = کس کی کال ہے

بدلے میں حمدان نے کندھے آچکا دیے ایسے جیسے بول رہا ہو ۔۔پتا نہیں

عائشہ حمدان کہ کال نہ اوٹھانے پر بد مزا ہوئی عائشہ ابھی کال کاٹنے والی تھی کہ کال اوٹھالی گئی

عائشہ  خوشی سے = اسلام وعلیکم

حمدان سنجیدہ لہجے میں = وعلیکم السلام

عائشہ = کیسے ہیں آپ

حمدان = محترمہ کام کی بات پر آئی

عائشہ = اچھا تو  اپنی محبوبہ کی اصلیت سنے کی کافی جلدی ہے آپ کو  ( عائشہ نے طنز کرتے ہوئے کہا )

حمدان =ہمممممم (حمدان طنزیہ مسکرایا )

حمدان = اچھا تو آپ میری محبوبہ کو جانتی ہیں تو کیا ہے میری محبوبہ کا نام

عائشہ = انابیہ ہاشم

حمدان =عائشہ کے جواب  پر حمدان  خاموش رہا کیونکہ عائشہ نے سہی کہا تھا

حمدان = جلدی بتائیں محترمہ کیا بات کرنی ہے آپ کو

عائشہ = میں مدد کرنا چاہتی ہو  آپ کی ( عائشہ نے حد سے زیادہ نرم لہجے میں کہا کیونکہ ابھی عائشہ کو حمدان کو راضی کرنا تھا )

حمدان = بہت مہربانی آپ کی مجھے آپ کی مدد کی کوئی ضرورت نہیں

عائشہ = لیکن میں آپ کی مدد کرنا چاہتی ہوں میں آپ جیسے پاک محبت کرنے والے انسان کے ساتھ برا نہیں ہوتے دیکھ سکتی

حمدان = اچھاااآ تو بتائیں ایسا کیا ہورہا ہے میرے ساتھ جو آپ دیکھ نہیں سکتی ویسے آپ دیکھ کیوں نہیں سکتی  کوئی رشتہ آپ کا اور میرا (اس بار حمدان کا انداز سوالیہ تھا )

عائشہ = ضروری نہیں کیسی رشتہ کہ تہد میں آپ کی مدد کروں

اس بار حمدان کے لہجے میں بیزاریت ہی بیزاریت تھی

حمدان = آپ کو میری مدد کرنی ہے نہ جلدی کرے میرے پاس ٹائم نہیں

عائشہ جو سمجھ رہی تھی حمدان تجسس کے مارے کچھ پوچھے گا لیکن جواب میں حمدان کی بیزاریت دیکھ  کر عائشہ غصے کے مارے لال ہوگئی لیکن ابھی عائشہ کو برداشت کرنا تھا جو وہ کافی اچھا کر رہی تھی

نصیب ہے ایمانWhere stories live. Discover now