کیا واقعی ؟ کیا واقعی مجھے سر ڈھانپنا چاہیے۔کیوں نہیں، ہم میں اور ان میں کیا فرق رہ گیا پھر۔ میں کیسی مسلمان ہوں، وہ سوچوں کے مہور میں ڈوبی تھی، نیند اس کی آنکھوں سے کوسوں دور تھی، ایڈن سو چکی تھی۔رات گئے وہ نیند کی آغوش میں چلی گئی۔
🌸🌸
اس نے سفید سکارف سر پر لے کر ایک سروں کو شانے پر ڈال رکھا تھا۔یہ موقعہ اس کی زندگی میں پہلی بار آیا تھا۔
وہ کئی دیر تک یوں ہی آئینے کے آگے کھڑی خود کو اس نئے روپ میں دیکھتی رہی۔اس نے ایک گہری سانس لی اور میز پر رکھے چشمے اٹھائے۔
ایڈن آنکھیں ملتے ہوئے اٹھی،اور اپنے چھوٹے بالوں کو انگلیوں کی مدد سے برش کرنے لگی۔ اور اسے آئینے کے سامنے اس نئے روپ میں کھڑا دیکھ کر حیران ہوئی۔ ارے۔۔۔۔۔۔اس کے منہ سے بے اخیار نکلا۔
نوریادہ اس کی جانب دیکھ کر مسکرا دی۔
مبروک۔۔۔ وہ کہتے ہوئے اس کے گلے ملی تھی۔ مجھے امید ہے کہ تم اس کا مان رکھو گی۔ اس نے مسکرا کر کہا تھا۔
انشااللہ وہ خوشی سے بولی۔ میں اتنی نیک کیسے ہوگئی ہوں۔ اس نے سوچا۔ اچھا تم فرش ہو کر آو پھر چلتے ہیں۔ اس نے کہتے ہوئے ٹی وی کا ریمورٹ اٹھایا۔اور پھر یوں ہی صوفے پر بیٹھ کر چینل بدلنے لگی۔کچھ خاص نہ پاکر وہ اٹھی اور میز سے اپنا فون اٹھا کر کوٹ کی جیب میں ڈالا۔
ایڈن کے فرش ہونے کے بعد وہ دونوں باہر چلی آئیں۔🌸🌸
نایس چینج، جیڈ نے خوشدلی سے کہا تھا،سب نے اسے مبارکباد دی۔
اس طرح تم اور خوبصورت لگ رہی ہو نوریادہ، اشعر بغیر کہے نہ رہ سکا۔ البتہ اونا کا رویہ پہلے سے بددر ہوچکا تھا۔
یقشان نے اسے ابھی تک نہیں دیکھا تھا۔وہ آج باہر نہیں گئے تھے۔ لونا آج پارٹی کے موڈ میں تھی، اور جیڈ اس کی کوئی بات ٹالنے والا نہیں تھا۔
اسی لیے وہ سب اپنی مخصوص شدہ جگہ پر چلے آئے۔کیا اورڈر کریں، اشعر نے پوچھا تھا... زوچینی رولز" ان دونوں نے اکھٹے کہا تھا، ایڈن نے اسے گھورا . اور پینے کے لیے۔۔ اشعر مینیو دیکھ کر بول رہا تھا۔
کچھ بھی نون الکوہلک وہ دونوں پھر اکٹھا بولے۔
میں نے کی کیا ہے۔ شوہا اسے خود کو گھورتا دیکھ پا کر بولا۔کیچپ ڈالتے ہوئے اس کے ہاتھ اور شرٹ کر لگ گیا تھا۔ شوہا نے جلدی سے ٹشو اس کے سامنے کیا۔ میں خود لے سکتی ہوں۔ وہ چڑ کر بولی تھی۔ اوہو، دے رہا ہے تو لے لو نہ لونا نے کہا تھا۔
نہیں لونا کیوں دے مجھے۔ میرے پاس بھی ہاتھ ہیں۔ یہ دیکھو اگر یقین نہیں آتا تو۔ وہ شوہا کو دیکھا رہی تھی۔ باقی سب مسکراہٹ چھپانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اب تک سبھی جان گئے تھے کہ ایڈن کی لڑکوں سے نہیں بنتی خاص کر شوہا سے۔
اونا صبح کے بعد ان کی طرف نہیں آئی تھی۔ اور یقشان صبح سے غاہب تھا۔اس کی نظریں اسے کب سے تلاش کر رہی تھیں۔ مگر کسی سے پعچھنے کی ہمت نہ ہوئی۔
🌸🌸
عصر کے وقت وہ تینوں شاپنگ حال میں چلی آئیں تھی۔ جہاں تقریبا سبھی کچھ موجود تھا۔
افف کتنی چیپ شرٹ ہے۔ یہ تو دیکھو زرہ لونا ٹی شرٹس کی ریک کے قریب جاتے ہوئے بولی۔
چھوڑو ان کو یہ جیکیٹس اچھی لگ رہی ہیں مجھے، ایڈن جیب میں ہاتھ ڈالے بغاور جیکٹس کو دیکھ رہی تھی۔
YOU ARE READING
☀︎︎ ساگر کے ساتھی ☾︎
Adventureکہانی ہے ساگر کے ساتھیوں کی،بچھڑے دوستوں کی،سمندر میں گزری شاموں کی،ملکوں سے ملکوں تک کی۔ تیس دنوں کی ایک کہانی۔ ایک نیا سفر،دنیا کے شور و غل سے دور انٹارٹییکا کے برف پوش پہاڑوں کے بیچ ٹھنڈے سمندر میں سفر کرتی ایم_ایس فرام کی۔ جس میں موجود باسی سکو...