وہ بھورے رنگ کی شال میں ملبوس، دھیرے دھیرے قدم بڑھاتی ہوئی اوپری منزل کے کونے میں آکھڑی ہوئی۔ سمندر پرسکون اور بالکل خاموش تھا۔ آگے کھڑے چٹان نما پہاڑوں کو آج دھند نے اپنی اوڑھنی میں چھپا رکھا تھا۔
صبح کی روشنی ابھی پوری طرح سے نہیں چھائی تھی۔ مگر وہ جلدی جاگنے کی عادی ہو چکی تھی۔آج کافی دنوں بعد اس نے اپنا کینویس بورڈ نکالا تھا۔
وہ آنکھیں موندھے لمبی سانس کھینچ کر اس قہر آلود منظر کو اپنی نگاہوں میں قید کرنے لگی۔~~~~~~~~~~~~~~~~~~ •
ناشتے کی چہل پہل تقریبآ شروع ہو چکی تھی۔ اب وہ سب اکھٹے ہی ناشتا کیا کرتے تھے۔
وہ اس کے عین سامنے براجمان تھا۔جبکہ وہ نوٹ بک لیے بیٹھی اس کا معائنہ کر رہی تھی
معمولا اس نے آدھے بالوں کو جوڑے میں قید کر رکھا تھا۔
ایسے دیکھتی ہی رہیں گی یا کچھ پوچھیں گی بھی۔ ڈاکڑ صاحبہ۔۔ وہ شرارت بھری مسکراہٹ لبوں تلے چھپاتے ہوئے بولا۔
اہم۔۔۔
جی۔۔ تو مسڑر یقشان؟پہلے آپ یہ بتائیے کہ آپ صرف سموکینگ کرتے ہیں یا۔۔۔۔۔ اس سے علاوہ بھی کچھ استعمال کر چکے ہیں؟ وہ اس کی سرخ آنکھوں کو دیکھ کر بولی تھی۔سموکنگ تو معول ہے روز کا۔ یہ تو آپ بھی جانتی ہیں۔ اس کے علاوہ بھی بہت کچھ۔ وہ سادگی سے بولا۔
اور کیا کیا؟ وہ آگئے کو ہو کر بیٹھی۔
بس زیادہ نہیں۔کیٹےمائن،کینابیس،ہیروین
وہ سنجیدگی سے انگلیوں کی پوروں پر گنتے ہوئے بتا رہا تھا۔ جبکہ وہ لب بھینج کر نوٹ بک پر لکھ رہی تھی۔
اور کوکین۔۔ وہ گویا رازداری سے بولا۔
اور اتنے سارے ڈرگز ٹرائے کرنی کی وجہ کیا ہے۔ آخر آپ اتنے سارے ڈرگز لے کیوں رہے ہیں ۔ وہ پریشانی سے بولی۔
آپ۔۔۔ اس کے لبوں سے بے اختیار نکلا تھا ۔۔۔ میرا مطلب۔۔ ہے کوئی ایسا جس کی وجہ سے میں۔۔۔۔
اس نے ٹھر ٹھر کر کہا۔شرم آنی چاہیے آپ کو ۔۔ کے آپ کسی اور کی بدولت اپنی زنگی داؤ پر لگائے بیٹھے ہیں۔
وہ غصے سے ہاتھ میز پر مارتے ہوئے بولی۔ایم سوری۔۔۔۔ اس نے اپنے اردگرد بیٹھے لوگوں کی اپنی جانب متوجے پا کر سنجیدگی سے کہا۔
یہ سب ڈدگز میں سے صرف کوکین ہی متواتر لیتا ہوں۔ باقی تو صرف لے کر آزما چکا ہوں۔وہ مسکراہٹ چھپاتے ہوئے بولا۔
.................~ •••••••
وہ سب ڈسکشن لاونج سے نکل کر اپنے اپنے ڈورمز میں تیار ہونے کے لیے گئے۔
وہیسے آیدہ۔۔۔ اتنے سارے کپڑے ہم نے زندگی میں نہیں پہنے ہوں گے جتنے یہاں آکر پہنننے پڑ رہے ہیں ۔ ایڈن تھرمل ایر جیکیٹ پر واٹر پروف جیکٹ پہنتے ہوئے بولی۔
واقعی ۔۔ مگر سردی بھی تو دیکھو ۔۔ 33.8°c ہے آج۔۔ آیدہ نے پولیس بک پر حجاب پہنتے ہوئے کہا اور سرخ رنگ کی گرم ٹوپی اٹھا کر سر پر پہن لی۔
STAI LEGGENDO
☀︎︎ ساگر کے ساتھی ☾︎
Avventuraکہانی ہے ساگر کے ساتھیوں کی،بچھڑے دوستوں کی،سمندر میں گزری شاموں کی،ملکوں سے ملکوں تک کی۔ تیس دنوں کی ایک کہانی۔ ایک نیا سفر،دنیا کے شور و غل سے دور انٹارٹییکا کے برف پوش پہاڑوں کے بیچ ٹھنڈے سمندر میں سفر کرتی ایم_ایس فرام کی۔ جس میں موجود باسی سکو...