( سیکینڈ لاسٹ )قسط ١٩

0 0 0
                                    

یقشان کے علاوہ دو اور ڈایورز اپنا یونییفوم بیگ کندھوں پر پہنے ڈسکشن ڈیک سے باہر نکلے تھے، جہاں پچھلے دو گھنٹوں سے ساینٹسٹس اور گلیشیالوجسٹس کی میٹنگ جاری تھی۔

وہ، چاروں لاونج میں بیٹھے گپ شپ کر رہے تھے۔ مگر آیدہ کا دھان کہیں اور تھا۔ اسے لاونج کی جانب آتا دیکھ کر بے اختیار وہ اس کی جانب دیکھنے لگی۔

یقشان اپنی ٹیم سے اجازت لے کر اس کی جانب آیا تھا۔ جسے دیکھ کر وہ اسے نظر انداز کرتے ہوئے، ان تینوں سے باتیں کرنے لگی۔

"ہائے"۔ اس نے قریب پہنچتے ہوئے مسکرا کر کہا تھا۔
جس کا جواب باقی تینوں نے بھی مسکراتے ہوئے دیا۔

ڈایو۔ کا وقت ہو گیا ہے کیا؟ لونا اس کے کندھے پر پہنے بیگ کو دیکھ کر بول اٹھی۔
ہاں۔ آدھے گھنٹے تک نکلنے والے ہیں۔ وہ آیدہ پر نظریں مرکوز کرتے ہوئے بولا تھا۔
ایڈن نے اس کی نظروں کو بھانپتے ہوئے ان دونوں کو چلنے کا اشارہ کیا۔

آیدہ لب کاٹ کر رہ گئی۔
اس نے آج سیاہ کوٹ کے ساتھ سیاہ تربن پہن رکھا تھا، جس سے اس کے کچھ سرخ بال باہر نکلے ہوئے تھے۔
جی کہیے۔ وہ آیبرو اچکا کر بولی تھی۔
تم بھی چلو نہ ساتھ۔ وہ آخر کہہ اٹھا۔
جی وہ کس لیے۔؟ وہ اس کی آنکھوں میں دیکھ کر سپاٹ چہرے کے ساتھ بولی۔

وہ اس لیے تاکہ تم گلیشیرز کی فلسفی بھی جان لو۔
جی نہیں !! مجھے فلحال انسانوں کو فلسفہ پڑھنے سے فرست نہیں ملی، پہلے ان کو پڑھ لیں پر گلیشیرز کا رخ بھی کر لیں گے۔
اوہ۔۔ بہت خوب
اس نے کہتے ہوئے ویٹر کو اپنی جانب آنے کا اشارہ کیا۔

تمھیں معلوم ہے آیدہ۔ ... وہ کہنے لگا۔

کب تک واپس آئیں گے ڈایو سے۔ وہ ویڑر کی لائی ہوئی ڈرنک کا سپ لیتے ہوئے بولی۔
بالکل "بیویوں" کی طرح سوال کر رہی ہے محترمہ۔ وہ سوچتے ہوئے کھل کر مسکرا رہا تھا۔

ایسے مسکرا کیوں رہا ہے۔ چلو مسکراتا تو ہے کمسکم، اس نے دل ہی دل میں کہا اور باہر دیکھنے لگی۔

»»»»»»»»»»»»»» •

چھوٹی کشتی پر اس کے علاوہ دو اور گکیشولیجسٹ اور تھے، جن میں سے ایک لڑکا اور ایک لڑکی تھے۔ دونوں کا شمار چلی سے آئی (ایکسپیڈیشن ٹیم) سے تھا۔ جو کے کسی سروے کے سلسلے میں (انٹارکٹیکا) آئے تھے۔ یقشان نے اس نئی ریسرچ پر خود کو شمار کرنا ضروری سمجھا تھا۔
سو وہ ان کے ساتھ چلا آیا۔

[گرین لینڈ] میں موجود جابجا کے "آیس برگز" میں سے سب سے قدیم "آیس برگ" کی تلاش جاری تھی۔ جس کے لیے مستخ کیے گئے گلیشولوجسٹس کی فہرست میں اس کا نام بھی موجود تھا۔

وہ اپنا کیمرہ ساتھ لایا تھا، کچھ ہی دیر میں وہ اپنی منزل پر جا پہنچے، سمندر میں جانے کے لیے گلیشر کا ایک ٹکرا پہلے سے ہی کاٹ کر جگہ بنائی گئی تھی۔ تاکہ نیچے اترا جاسکے۔

  ☀︎︎ ساگر کے ساتھی ☾︎Where stories live. Discover now