"سوری یار سمیعہ میں تمہیں بتانے ہی لگی تھی۔" دعا نے آبگینہ کے جاتے ہی کہا۔
"تمہاری منگنی ہو رہی ہیں اور تم نے مجھے بتایا ہی نہیں۔" سمیعہ خفا ہوتے ہوئے بولی۔
"ابھی تو ایک ہی دفعہ ملے ہیں۔" دعا نے بتایا۔
"اچھا اب بتاؤ بھی۔ کون ہے؟ کیسا ہے؟" سمیعہ نے پوچھا۔
دعا نے ماما کی بات سے لے کر دعوت تک کی ساری باتیں بتادی۔
"واہ جی واہ! ویسے دِکھتے کیسے ہیں ہمارے جیجا جی۔" سمیعہ نے اسے چھیرا۔
"مجھے کیا پتا۔" دعا نے ٹالنا چاہا۔
"اچھا جی۔ ملی تو تھی۔ ویسے نام تو بہت اعلیٰ ہے مصطفیٰ سردار خان۔" سمیعہ باز نا آئی۔
"ٹھیک ہے بس۔" دعا نے مسکراہٹ دبا کے کہا۔
"اچھا بس ٹھیک ہے۔" سمیعہ نے اسے دوبارہ چھیڑا۔
"اچھا بس کرو نا۔" دعا نے مسکراتے ہوئے سمیعہ کو منع کیا۔
سمیعہ ہنسنے لگی۔
"چلو شاپنگ کرے۔" دعا نے کہا
"ہاں چلو۔"
سمیعہ نے برائڈل ڈرس دعا کی پسند کا لیا۔ اور کچھ کپڑے، جوتے، جیولری، میک اپ، بیگ، وغیرہ ۔
"یار سمیعہ تم نے ساری ہی شاپنگ آج کرنی؟" دعا نے کہا۔
"ہاں یار۔ بس ہوگئی۔" سمیعہ نے کہا۔
"بس۔ کیا مطلب ؟ تم نے اور کچھ نہیں لینا؟" دعا نے حیرانی سے پوچھا۔
سمیعہ نے چار سوٹ لیے تھے اور باقی ساری ایک ایک دو دو چیزیں ۔
"ہاں دعا۔" سمیعہ نے کہا۔
"اچھا۔" دعا نے کہا۔
دعا اور سمیعہ گاڑی میں آکر بیٹھی تو شام کے چار بج رہے تھے۔ وہ دونوں گیارہ بجے کی آئی ہوئی تھی۔
"آؤ ایک سیلفی لیں۔" دعا نے کہا۔
"اوکے۔" سمیعہ نے کہا۔
"اوہو حجاب تو اتارو۔" دعا نے کہا۔
"اچھا جی۔" سمیعہ نے بولا۔
اور دعا نے تصویر لے لی۔
دعا نے سمیعہ کو چھوڑا ۔
"اوکے اللّٰہ حافظ۔ کل جلدی آجانا سارا دن اکھٹے گزارے گے اور سب کہہ رہی تھی ڈھولکی بجائے گے۔" سمیعہ نے کہا۔
"اوکے بائے۔ سی یو۔" دعا نے کہا اور چلی گئی۔
______
"امی، چچی میں آگئی۔" سمیعہ نے داخل ہوتے ہی آواز لگائی۔
"آگئی۔" چچی نے اس کے پاس آتے ہوئے کہا۔
سمیعہ کے گھر میں سب آپس میں ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے تھے۔اور چچی سے بہت دوستی تھی۔ وہ اپنی چچی کو دیکھ کر ہی حجاب کی طرف ذیادہ مائل ہوئی تھی۔
"جی۔تھک گئی ہوں۔" سمیعہ نے بتایا۔
"رائمہ آپی کے لیے پانی لاؤ ۔" چچی نے اپنی بیٹی کو آواز لگائی۔
"اچھا کیا کیا لائی ہو۔" امی آگئی اور پوچھا۔
"بہت کچھ۔آئے دکھاتی ہوں۔" سمیعہ نے کہا اور سب کچھ دکھایا۔
"ماشاءاللّٰہ بہت اچھا ہے سب کچھ۔" چچی نے کہا۔
"ہاں لیکن نکاح کا جوڑا ؟" امی نے کہا۔
"یہ رہا۔" سمیعہ نے دکھایا۔
"ماشاءاللّٰہ! اللّٰہ نصیب اچھے کرے میری بیٹی کے۔" امی نے کہا۔
"آمین۔ سمیعہ جوڑا سچ میں بہت پیارا ہے۔" چچی نے کہا۔
"ہے نا دعا کی پسند ہے۔" سمیعہ نے بتایا۔
"ہمم۔بہت پیاری بچی ہے وہ۔" چچی نے کہا ۔
"ہاں یہ تو ہے۔" امی نے کہا۔
"اچھا ہاں سچی یاد آیا۔ دعا کا بھی رشتہ ہو گیا ہے۔ " سمیعہ نے بتایا ۔
"ماشاءاللّٰہ۔ اللّٰہ نصیب اچھے کرے۔" امی نے کہا۔
"آمین۔" سمیعہ اور چچی نے اکٹھے کہا۔
سمیعہ نے سامان سمیٹا اور روم میں چلی گئی۔
______
دعا نے سمیعہ کو گھر چھوڑا دوبارہ مال گئی اس لے لیے ڈھیر ساری شاپنگ کی اور شام سات بجے گھر آئی۔
_____
"ماما میں آگئی۔" دعا نے آتے آواز لگائی۔
"بہت دیر کردی۔" ماما نے پوچھا۔
"ہاں بس دیر ہوگئی۔ " دعا نے کہا۔
"باجی یہ کدھر رکھنے ہیں ۔" ملازمہ جس نے ہاتھ میں بہت سے شاپنگ بیگز پکڑے تھے اس نے پوچھا۔
"یہاں رکھ دو۔" دعا نے ٹیبل کی طرف اشارا کیا۔
"اوہ اچھا۔ شاپنگ کرنے لگ گئی تھی۔" نیلم بیگم نے کہا۔
"ماما سمیعہ کا رشتہ ہوگیا ہے اور جمعہ کو اس کا نکاح اور رخصتی ہے۔" دعا نے بتایا۔
"کیا؟" نیلم بیگم کو بھی یقین نہ آیا۔
"ہاں ماما۔ اور آپ کو پتا ہے اس نے ساری شاپنگ آج کی۔ لگ ہی نہیں رہا تھا کہ شادی کی شاپنگ ہے۔" دعا نے بتایا۔
"چلو اللّٰہ اس کے نصیب اچھے کریں۔ بیٹا اتنی جلدی میں ہو رہی شادی اس لیے آج ساری کی ہوگی۔اور کیوں نہیں لگ رہا تھا؟" نیلم بیگم نے کہا۔
"ماما اس نے بہت تھوڑی شاپنگ کی ہے۔ اور آپکو پتا ہے اس کا نکاح بھی سادگی سے ہورہا۔ " دعا نے بتایا۔
"ہمم۔"
"پھر میں اسے چھوڑ کے دوبارہ مال گئی اور یہ سب اس کے لیے لیا۔ " دعا نے بتایا۔
"چلو اچھا کیا۔ اب انھیں اچھے سے باسکٹس میں پیک کرو۔ اور ہاں ایک باسکٹ چاکلیٹس کی بھی بنا لو۔" نیلم بیگم نے کہا۔
"اوکے ماما۔"
دعا اپنے کمرے میں آگئی۔
______
رات کو کھانے کی ٹیبل پر دعا نے احمر صاحب کو سمیعہ کے نکاح کے بارے میں بتایا۔
"بابا جان آپ نے کوئی میٹینگ نہیں رکھنی۔" دعا نے کہا۔
"اوکے بابا کی جان۔ آپ نے اپنی فرینڈ کے لیے گفٹ لے لیا۔" احمر صاحب نے پوچھا۔
"کچھ کپڑے، جوتے وغیرہ لے کر آئی ہوں۔" دعا نے بتایا۔
"ہاں بیٹا وہ تو ہے اس کے الاوہ بھی کوئی گفٹ لے آؤ ۔" بابا جان نے کہا۔
"میں سوچ رہی تھی ڈائمنڈ سیٹ لے لیتے ہیں۔" نیلم بیگم نے کہا۔
"ہاں یہ ٹھیک رہے گا۔" احمر صاحب نے کہا۔
"میں کل لے آؤ گی۔" نیلم بیگم نے کہا۔
دعا نے بھی حامی بھر لی۔
_______
بقیہ آئندہ انشاءاللّہ
YOU ARE READING
لاڈوں میں پلّی (ناول) (مکمل)
FantasyThat's my first story ... hope u like it .... and if u like so don't forget to vote and place your precious comments 😊😊