گل جائنماز سے تہجد کی نماز پڑھ کر اٹھی تو اس کا فون بجنے لگا اس وقت کون کال کرسکتا ہے گل لالا نے سوچاسائیڈ ٹیبل پر پڑا فون اٹھا کر دیکھا تو ھاد کی کال تھی گل نے دوبارہ وہی فون رکھ دیا
گل لالا کھڑکی کھول کر چاند کو دیکھنے لگی جو بہت خوبصورت لگ رہا تھا
فون 10 منٹ تک بجتا رہا 10 منٹ بعد فون بجنا بند ہو گیا شکر ہے یہ فون تو بند ہوا گل نے ابھی سوچا ہی تھا کہ میسج کی ٹیون ہوئی
گل نے کھڑکی بند کی اور سونے ہی لگی تھی کہ پھر میسج کی ٹیون ہوئی
گل نے فون اٹھا کر دیکھا تو ھاد کا میسج تھا گل نے میسج کھولا تو لکھا ہوا تھا
گل جانی اگر اب آپ نے میرا فون نا اٹھایا تو میں ماما کے نمبر پے کال کر کے انہیں بولو گا کہ گل لالا سے بات کروا دے پھر خود سوچو مما کیا سوچے گی اور ہاں سونے کا بہانہ بالکل نہ کرنا مجھے پتہ ہے تم جاگ رہی ہو
یااللہ یہ لڑکا بھی ناں گل لالا نے خود سے کہا
پھر فون کی بیل ہوئی اب کی بار گل نے کال رسیو کر لی ہیلو کیسی ہو ھاد نے خوشگوار آواز میں پوچھا
گل خاموش رہی
نہیں بولنا تم نے ھاد نے پوچھا
ٹھیک ہوں گل نے جواب دیا
میرا حال نہیں پوچھنا ھاد نے کہا
میں کیوں آپ کا حال پوچھو گی گل نے کہا
انسانیت کے ناتے پوچھ لو
آپ سگریٹ پی رہے ہیں گل نے پوچھا
اس کی بات سن کر ھاد کا قہقہ بلند ہوا
تمہیں کیسے پتہ چلا
بس پتہ چل گیا گل نے کہا
یہاں ہوا چل رہی ہے اور بوندا باندی ہورہی ہے پاکستان میں کیسا موسم میں ھاد نے پوچھا
بس ٹھیک ہے گرمی زیادہ ہوگئی ہے گل نے کہا
تمہاری یاد آ رہی تھی تو سوچا کال کر لو
گل خاموش ہی رہیی
مجھے پاکستان آتے ہیں جواب چاہیے گل ھاد نے سنجیدگی کے ساتھ کہا
مجھے نیند آ رہی ہے
لیکن مجھے نہیں آرہی
آپ آنکھیں بند کرکے لیٹ جائے خود ہی آ جائے گی
اس کی بات سن کر ھاد ہسنے لگا
پھر دونوں کے درمیان خاموشی چھا گئی
یہ کال کیوں نہیں کٹ کر رہا گل نے سوچا تم کردو دماغ نے فورا کہا نہیں میں کال آف نہیں کروں گی
اور سناو مجھے یاد کرتی ہوں پھر ھاد نے پوچھا
گل خاموش رہی مجھے نیند آ رہی ہے صبح بات کریں گے گل نے تھوڑی خاموشی کے بعد کہا
YOU ARE READING
میں_تیری_ہو_گئی (completed)
DiversosAK asi larki ki khani jisy kabhi mohabat ni mili na maa ki na Baap ki na bnai ki ab dakhna ye kya isy kabhi mohabat mily gi