قسط_نمبر_20

2.1K 127 53
                                    


آج زاہدہ کی دوست  اور  اس  کی بیٹی آئی تھی جو  مکمل  پردے  میں  تھی امل ان کے لیے کھانا بنا رہی تھی  آج امل نے حداد کے دیے ہوئے کپڑوں میں سے شرٹ اور کیپری   پہنی تھی  بال کھلے چھوڑے تھے اور  ہلکا میکپ کیا تھا امل بہت پیاری لگ رہی تھی

زاہدہ نے امل سے  اس کے کپڑوں کا پوچھا تھا لیکن امل خاموش رہی زاہدہ نے دوبارہ  نہیں پوچھا
امل نے  زبیدہ اور اس کی دوستوں کے لئے ٹیبل پر کھانا لگایا

فرح واشروم  سے نکل کر ڈائننگ ٹیبل کی طرف آرہی تھی کہ اس کے ٹکر امل سے ہوئی

سوری سوری امل نے جلدی سے  کہا

نہیں نہیں کوئی بات نہیں فرح نے کہا

آپ کو گرمی نہیں لگتی اس میں امل نے بنا سوچے فرح سے سوال کیا

اس بات پر  فرح نے فورا امل کی طرف دیکھا جس پر امل بھی ہربڑا گئ

سوری وہ آپ نے مائنڈ کیا تو امل نے فورا سے سوری کہا

نہیں مجھے برا نہیں لگا فرح نے  عبایا پہنا تھا اس کے جسم کا سارا حصہ چھپا تھاسواۓ  آنکھوں کے

میں آپ سے ایک بات پوچھو فرح نے  کہا

جی جی پوچھیں امل نے کہا

کیا آپ آسانی سے اسے کپڑوں میں اپنے بھائی اور دوسرے مردوں کی سامنے چلی جاتی ہیں فرح نے کہا

امل نے فورا اپنے کپڑوں کو دیکھا اسنے کیپری  پہنی تھی جو ٹحخنوں  سے اوپر تھی او شارٹ شرٹ ڈالی تھی جو گھٹنوں سے کافی اوپر تھی

امل نے ایک نظر اپنے کپڑوں کو دیکھا اور سوچھا اس لڑکی نے ایسے کیوں کہا سر حداد تو کہتے تھے جینز اور شرٹ میں غیر مردوں کے سامنے نہ آیا کرو اور یہ لڑکی  مجھے شرٹ اور کیپری کے بارے میں پوچھ رہی امل نے دل میں خود سے کہا

فرح بیٹا آجاؤ کھانا ٹھنڈا ہوجائے گا زبیدہ نے فرح  کو آواز دی

امل فرح کی بات سن کر خاموش ہو گئی اور سوچنے لگی یہ بھی  سہی کپڑے نہیں ہیں توسہی  کپڑے کون سے ہیں

آپ کو میری بات بری لگی تو سوری میرا ارادہ آپ کو دکھ پہنچانے کا نہیں تھا 

ایک سوال پوچھا ہے اس کا جواب ضرور دیجئے گا فرح  کہہ کے ڈائننگ ٹیبل کی طرف چلی گئی

امل وہی کھری سوچتی رہی مال والی لڑکی سے پوچھا تو اس نے کہا تھا میں اللہ  کہ لئے  پہنتی ہوں  اس سے پوچھا تو اس نے الٹا مجھ سے پوچھ لیا امل نے خود سے  کہا یہ بھی کپڑے ٹھیک نہیں تو کون سے کپڑے ٹھیک ہیں میں تو سمجھتی یہ شلوار قمیض لڑکی کی صحیح ڈریسنگ ہے اگر یہ بھی صحیح نہیں تو کون سی ٹھیک ہے امل نے سوچا

❤❤❤❤❤

ٹھیک ہے آج رات کو  لڑکیوں کو پاکستان کے لئے بھیج دیں گے فون پہ کہا ۔۔۔۔۔

میں_تیری_ہو_گئی (completed)Where stories live. Discover now