قسط_نمبر_15

1.7K 96 28
                                    


رات کے نو بج رہے تھے  گل لالا  لون میں واک  کر رہی تھی  ٹھنڈی ہوائیں چل رہی تھیں

اسی وقت دروازے سے ھاد کی گاڑی گھر میں داخل ہوئی ھاد جب گاڑی سے نکلا تو اس نے دیکھا گل لالا پھولوں کے پاس کھڑی تھی

وہ گل لالاکے طرف چل پڑا گل لالا پاس آیا اور پھولوں کو دیکھنے لگا

گل لالا پھولوں میں اتنی مگن تھی اسے نہیں پتا تھا کہ ھاد اس کے پاس کھڑا ہے

کیا کر رہی ہو تھوڑی دیر بعد ھاد نے اسے خودی اپنی طرف متوجہ کیا

گل لالا ایکدم چوکی گل لالا نے ایک نظر ھاد کو دیکھا اور خاموش رہی

کیا کہا تھا میں نے میری باتوں کا جواب نہ دیا تو ھاد ابھی کچھ بولنے ہی لگا تھا کہ گل لالا بول پڑی

کچھ نہیں

اچھا میں ملیشیا جاکے تمہیں بہت مس کروں گا تم مجھے مس کروں گی

میں آپ کو مس کیوں کروں گی گل لالا نے کہا

ہاں یہ تو میں نے سوچا نہیں بھلا تم کیوں کروں گی مجھے مس ھاد نے مسکرا کر کہا 

گل لالا خاموش رہی

محبت کر لو مجھ سے  میں محبت میں ہارنا نہیں چاہتا گل میں نے بہت سے لوگوں کو محبت میں ہارتے دیکھا ہے  زندگی جینا چھورتے دیکھا ہے  میں ان میں شامل نہیں ہونا چاہتا گل  بولتے ہوئے ھاد کی آنکھیں بھیگ گئیں  میں نے زندگی کو ہمیشہ انجوائے کیا ہے گل کبھی ہار نہیں مانی ہمیشہ جہاں رونا تھا وہاں پر بھی ہنسا  ہو گل   لیکن محبت  محبت میں تو کوئی کوئی جیتتا ہے گل ھاد بول کر خاموش ہوگیا

محبت ہو  جاتی  محبت کی نہیں جاتی  گل لالا سامنے پھولوں کو دیکھتے بولی

  ہاں صحیح کہا تم نے محبت میں ہمارا بس نہیں ہوتا  ھاد نے آسمان کی طرف  دیکھ کر کہا  جہاں بادل برسنے کے لیے تیار تھا نہیں بلکہ برسنا شروع ہو گیا تھا

کروگی مجھ سے محبت گزارو گی میرے ساتھ  زندگی ھاد نے گل لالا کی طرف دیکھ کر پوچھا 

گل لالا نے حجاب لیا تھا بارش کی بوندیں اس کے چہرے پر پڑ رہی تھی

گل سامنے پھولوں کو دیکھ رہی تھی گل لالس خاموش رہی

صبح چار بجے میں ملیشیا کے لیے نکل جاؤں گا پھر ایک ہفتے کے بعد آؤں گا تمہارے جواب کا انتظار رہے گا تمہارا جواب ہاں ہوا تو میں ماما پاپا اور حداد سے بات کر لوں گا ھاد نے کہا اور وہاں سے چلا گیا گلگلہ

گل لالا وہی کھڑی رہی بارش اور تیز ہو گئی تھی 

رات کے دو بج رہے تھے گل لالا جائے نماز پر بیٹھی سوچ رہی تھی ھاد کی آنکھوں میں میں اپنے لئے محبت دیکھی ہے لیکن وہ میرا کبھی نہیں ہو سکتا مجھے اس کے گھر والوں نے پناہ دی ہے اور میں اس کے ساتھ زندگی گزارنے کا کسے سوچ سکتی ہوں گل لالا نے خود سے کہا کیا جواب دوں اسے گل لالا نے خود سے پوچھا

میں_تیری_ہو_گئی (completed)Where stories live. Discover now