"کبھی جلدی بھی گھر آ جایا کریں بہرام۔۔ "
وہ رات گیارہ بجے کے قریب گھر آیا تو ریحانہ بیگم اس کی توقع کے بر خلاف جاگ رہی تھیں۔۔۔"امی مصروفیت بہت ہے آج کل۔۔ "
وہ تھکا تھکا سا بولا"اپنی اس مصروفیت میں آپ نے حوریہ کو بالکل فراموش کر دیا ہے۔۔ نا آپ ان کا دھیان رکھ رہے ہیں نا وہ خود اپنا خیال رکھ رہی ہیں۔۔ آپ کہ انتظار میں ابھی تک انہوں نے کھانا نہیں کھایا۔۔ "
وہ اسے جھڑکتے ہوئے بولیں"ایک تو یہ لڑکی بھی نا۔۔ "
اس نے پریشانی سے اپنی پیشانی کو مسلا"بیٹا وہ محرومیوں سے گھری ہوئی ہیں۔۔ نا بہن بھائی کی چاہت دیکھی نا والدین کی محبت سہی سے محسوس کر پائیں۔۔ انہیں اب سب سے زیادہ آپ کی چاہت کی ضرورت ہے۔۔ "
وہ اسے سمجھاتے ہوئے بولیں"جی امی۔۔ "
وہ فقط اتنا کہہ کر خاموش ہوگیا اور قدم حوریہ کے کمرے کی طرف بڑھا دیے۔"کھانا کیوں نہیں کھایا تم نے۔۔ "
کمرے میں داخل ہوتے ہی اس نے حوریہ سے پوچھا جو بیڈ پر نیم دراز تھی۔۔"دل نہیں کر رہا تھا۔۔ "
وہ منہ بسور کر بولی"پھر کیا دل کر رہا ہے تمہارا۔۔ "
وہ اپنی چیزیں سائیڈ ٹیبل پر رکھتے ہوئے بولا"کچھ بھی نہیں۔۔ "
وہ ہنوز اسی انداز میں بولی"چلو اٹھو شاباش کھانا گرم کر کہ لاؤ۔۔ "
"مجھے نہیں کھانا کچھ۔۔ "
وہ منہ بناتے ہوئے بولی"تمہیں نہیں کھانا لیکن مجھے تو کھانا ہے۔۔ صبح سے کچھ نہیں کھایا۔۔ "
وہ سنجیدگی سے بولا تو وہ منہ بناتے ہوئے اٹھ گئی۔۔
وہ چینج کر کہ باہر آیا تو وہ ٹیبل پر کھانا لگا چکی تھی۔۔ وہ صوفے پر آ کر بیٹھ گیا۔۔ حوریہ کھانا رکھ کر جانے لگی جب بہرام نے اس کی کلائی پکڑی۔۔"کدھر۔۔؟ "
"باہر جا رہی ہوں۔۔ "
وہ سنجیدگی سے بولی"اس وقت۔۔؟ "
بہرام نے گھڑی کی طرف دیکھا جو بارہ بجا رہی تھی۔۔"اس وقت کیوں نہیں جا سکتی۔۔۔؟"
وہ منہ بنا کر بولی"پہلے کھانا کھاؤ پھر چلی جانا۔۔ "
"مجھے نہیں کھانا چھوڑیں میرا ہاتھ۔۔ "
وہ اپنا ہاتھ چھڑواتی ہوئی بولی تو بہرام نے کچھ نہیں کہا بس حوریہ کی کلائی کو زور سے کھینچا کہ وہ خود ہی صوفے پر آ بیٹھی۔۔"آرام سے مان جایا کرو میری بات۔۔ غصہ نا دلایا کرو۔۔ "
حوریہ کو اپنی طرف گھورتا پا کر وہ بولا"کھانا کھانا ہے بیگم۔۔ تم تو آنکھوں ہی آنکھوں میں مجھے کھا جاؤ گی۔۔ "
حوریہ کی مسلسل گھوری پر وہ شرارت سے بولا"مجھے نہیں کھانا کچھ بھی۔۔ "
"صاف صاف کہو میرے ہاتھ سے کھانا ہے۔۔ اتنے ڈرامے کیوں کر رہی ہو۔۔ "
وہ مسکراہٹ دبا کر بولا ساتھ ہی ایک نوالہ اس کی بڑھایا۔۔
