part1:قسط نمبر2

354 39 17
                                    

"یار تم میری بات سنو۔اج یہ تم کیا کرنے جا رہی تھی۔"ماہنور چائے کا گھونٹ بھرتے ہوئے کہ رہی تھی۔پھر ایک دم چائے کا کپ رکھتے ہوئے ثنا کو لیکچر دینے لگی۔"اللہ نے ہر انسان کو ایک مقصد کے تحت پیدا کیا ہے اور جب یہ مقصد پورا ہو جائے گا تو یہ اللہ کی دی ہوئی زندگی بھی ختم ہو جائے گی جس پر تم اتنی باتیں بنا رہی ہو۔اور وہ اکرم,جو کبھی کسی لڑکی کے ساتھ ہوتا ہے تو کبھی کسی کے ساتھ،اس کیلئے مرنے کا رہی ہو۔"وہ سب صرف اسکی دوستیں ہیں۔"ثنا نے تھوڑے غصے سے کہا۔"دوست ہی مان لیتے ہیں بس تم خوش ہوجاو۔ اچھا یہ بات ایک سائیڈ پر کرو اور میری بات سنو اگر تم مرجاتی تو اکرم ایک دن تمھارے لیے رو لیتا ،دو دن رولیتا پھر سب تھم جاتا،وہ آنکھیں بھی سوکھ جاتیں۔ کیونکہ کسی ایک کے چلے جانے سے دنیا نہیں رکتی۔اسی طرح تم مرجاتی تو وہ کسی اور کو ڈھونڈ لیتا لیکن تمھارے لیئے مرتا نہیں اسی لئے حوصلہ رکھو اور اگر دعائیں قبول کروانا چاہتی ہو تو سب سے پہلے اپنے والدین کی عزت کرو۔اگر نہیں کروگی تو سب کھودوگی۔اس لئے ذرا میری باتوں پر دھیان دو اور مجھے جانے دو کیونکہ میری کلاس کا ٹائم ہوگیا ہے۔"
اچھا ٹھیک ہے یار۔bye.میں تمھاری باتوں کے بارے میں تفصیل سے سوچوں گی۔thanks for ur advice."
"Bye".
اتنی دیر میں ثنا وہاں سے چلی گئ اور اقراء موقع دیکھتے ہی وہاں اگئ۔

"اسلام علیکم نور آپی"

"وعلیکم السلام."

"کہاں جا رہی ہیں اپ؟"

کچھ نہیں بس میری کلاس کا ٹائم ہوگیا ہے۔"

"اچھا لیکن مجھے آپ سے بات کرنی تھی۔"

"تو کرو۔"۔ "پر آپکی کلاس تو کلاس ہے نہ"

تم کرو میں آج کلاس بنک کر دیتی ہوں تمھارے لئے،خوش ہوجاو تم۔"

"تھینک یو".

چائے پئیں گی پلیز۔"

"نہیں یار میں نہیں پی رہی۔"

"کیوں".

"یار میں چائے ثنا کے ساتھ پی چکی ہوں۔"

"تو کیا ہوگیا نور آپی ایک میرے ساتھ بھی پی لیں تھوڑا سا فریش ہو جائیں گی۔" "لیکن اقراء۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"

لیکن ویلن کچھ نہیں نور اپی۔اچھا یہ چھوڑیں یہ تو پوچھیں کہ ضروری بات کیا کرنی ہے۔"

"ہاں بھی بتاؤ کیا بات کرنی ہے۔"

"نور آپی میرا ایک کزن ہے صائم،اپ جانتی ہی ہیں اسے۔"

"ہاں تو کیا ھوا اسے؟"
(جاری ہے)
*******

امید ہے کہ آپ لوگوں کو یہ قسط پسند آئے گی۔میں نے یہ دو اقساط بہت مشکل سے لکھی ہیں کیونکہ مجھے اردو میں لکھنے کی عادت نہیں ہے اور آپ لوگوں کی خوشی کیلئے مجھے کرنا پڑا۔اس لیے اسے پڑھیں اور بتائیں ک کیسی تحریر ہے اور اگر کوئ غلطی ہے تب بھی بتائیں۔شکریہ

                                            روشنی(Complete)Where stories live. Discover now