(special episode)قسط نمبر 21

183 28 22
                                    

گھر میں منگنی کی تیاریاں شروع ہوگئیں تھیں۔نور اندر سے بالکل ٹوٹی ہوئی تھی،وقتی طور پر سب کے سامنے مسکرا دیتی تھی لیکن اندر اسکےکیا تھا یہ وہ اور اسکا اللہ ہی جانتا تھا۔

"یا اللہ میں نے تجھ سے کتنا کہا تھا کہ اسکو مت چھیننا مجھ سے،تو پھر تو ایسا کیوں کر رہا ہے۔یا اللہ کچھ دن بعد اسکی منگنی،ایک تو پتا نہیں اس کے سسرال والوں کو جلدی کیا ہے اور اوپر سے نور کے نخرے نہیں ختم ہوتے۔یا اللہ اب بھی وقت ہے اب بھی کوئی جادو،کوئی کرشمہ،کوئی معجزہ کر کہ وہ میری ہوجائے۔یا اللہ!بیشک عدنان مر جائے میری بلا سے،لیکن نہیں ناحق بددعا تو الٹی پڑ جاتی ہے اچھا یا اللہ اسکو کچھ نا ہو پر وہ نور کا بھی نا ہو۔پلیز یا اللہ!"یہ کہہ کر صائم جائے نماز طے کر کہ نیچے آرہا تھا کہ سامنے سے نور اگئی۔صائم سیڑھی کی دائیں طرف ہوتا تو وہ بھی دائیں طرف ہوجاتی،وہ بائیں طرف ہوتا تو وہ بھی بائیں طرف ہوجاتی۔کافی دیر تک یہ ہوتا رہا آخر تنگ آکر نور نے خود ہی جگہ دے دی۔

"جائیں بھائی،ائم سوری آپ کا راستہ روکنے کیلئے۔"

"اٹس اوکے بہنا۔"دونوں کو ایک دوسرے کی باتیں چب رہی تھیں لیکن وہ خاموش رہے۔

                           ********
آج چاند رات تھی اور اقراء نور کو مہندی لگا رہی تھی۔

"ایک کام کرو اقراء ان کے ہاتھوں پر A لکھ دو۔اخر ہماری بہنا عدنان بھائی کی ہونے جارہی ہیں،اب تو ہاتھوں پر کیا سارے جسم پر ان کا ہی حق ہوگا۔"صائم نور کے اوپر چبتی نظر ڈال کر کہہ رہا تھا۔نور نے نظریں جھکا لیں اور اقراء مستقل مسکرا رہی تھی۔اقرء کے جانے کے بعد نور نے مہندی اٹھالی اور پکڑ اپنے ہاتھ پر کچھ لکھنے لگی۔پہلے الٹی طرف لکھنے لیکن پھر اسے خیال آیا کہ اگر کسی نے دیکھ لیا تو پھر اسنے سیدھی طرف لکھنا ہی مناسب سمجھا۔اس نے اپنے ہاتھ کی سیدھی طرف ایک دل بنایا اور اس میں S لکھا۔

جو کہ اسکے ہاتھ کی خوبصورتی کو بڑھا رہا تھا۔کچھ دیر میں نور کے سسرال والے آگئے اور وہ تیار ہوچکی تھی۔

"بچیوں جاؤ ذرا نور کو لے آؤ!"اقراء کی امی نے اقراء اور سارہ کو ہدایت کی۔اور وہ دونوں نور کو کو لینے چلی گئیں۔

"ارے واہ!نور آپی آپ کتنی پیاری لگ رہی ہیں!"اقراء نے نور کے گال پر بوسہ دیتے ہوئے کہا۔اور نور صرف مسکرا دی۔تھوڑی دیر میں نور کو لان لے آیا گیا۔نور منگنی کے جوڑے میں بہت خوبصورت لگ رہی تھی۔

اقراء اور سارہ نے نور کو لان میں پڑے جھولے جس میں عدنان بھی بیٹھا تھا بیٹھا دیا۔کافی دیر عدنان نور سے نظریں نا ہٹا سکا۔اور صائم کو عدنان کو دیکھ کر تپ چڑھنے لگی۔"چلو بھائی منگنی کی رسم شروع کرتے ہیں"عدنان کی امی نے کہا۔دوسری طرف نور کی امی کو وڈیو کال کردی گئی۔وہ خود پریشان تھیں کہ نور اس رشتہ کیلئے راضی کیسے ہوگئی۔خیر منگنی کی رسم شروع ہوگئی۔

پہلے نور نے انگھوٹی پہنانی تھی اور اس نے پہنا دی۔اس پاس تالیوں کی آواز گونج رہی تھی۔نور اور صائم دونوں نے آنکھیں میچی۔اور صائم نے اپنا رخ دوسری طرف کرلیا یعنی کہ صائم کی پیٹھ نور کی طرف تھی۔صائم کا بس نہیں چل رہا تھا کہ عدنان اور نور کو آگ لگا دے۔

اب عدنان کی باری تھی۔وہ انگھوٹی پہنانے ہی لگا تھا کہ اسکا فون بجنے لگا اور وہ ایکسکیوز می کہہ کر اٹھ کر چلا گیا۔اس کے اس طرح جانے سے لوگ طرح طرح کی باتیں کرنے لگے اور نور کی ممانی جان کو بھی اسکی یہ حرکت ایک آنکھ نا بھائی۔

                              ********
صائم بھی عدنان کے پیچھے چلا گیا۔

"اسلام علیکم!"عدنان نے فون اٹھاتے ہوئے کہا کیونکہ وہ اس بات سے بے خبر تھا کہ صائم اس کے پیچھے کھڑا تھا۔دوسری طرف کوئی کیا بول رہا تھا کچھ پتا نہیں۔

"جان میں نے تم سے کہا ہے نہ کہ میں اسے جلدی ہی چھوڑ دوں گا۔تم یقین مانو کہ میں پورا کا پورا تمھارا ہوں۔یقین تو کرو میرا۔"اگلی طرف سے فون کٹ چکا تھا اور صائم کو عدنان کی بات سن کر اپنے کانوں پر یقین نہیں آرہا تھا۔عدنان نے جلدی سے دوسرا فون ملایا۔

"ہاں یار شانی میری بات سن ہمیں اس لڑکی کا جلدی کام تمام کرنا ہوگا۔ارے یار مارنا نہیں ہے،میں امی سے کہوں گا کہ ہمیں شوپنگ پر بھیج دیں اور پھر شوپنگ کے بہانے ااسے اپنے اس فلیٹ پر لے جائیں گے اور پھر۔۔۔۔"عدنان شراب پیتے ہوئے کہہ رہا تھا اور صائم کا منھ یہ سن کر کھلا کا کھلا رہ گیا۔پھر صائم ہوش میں آیا اور عدنان کے پاس جاکر اسے پیٹنے لگا۔

"ابے سالے چھوڑ مجھے،چھوڑ!"

"نہیں چھوڑوں گا! اتنا ماروں گا کہ آئیندہ نور تو کیا کسی لڑکی کے بارے میں بھی تو یہ نا سوچے۔"

"اچھا ٹھیک ہے میں تم سے معافی مانگتا ہوں"

"ابے سالے تو مجھ سے معافی نا مانگ جا کر نور کے پاؤں پڑ اس سے معافی مانگ اور سب کو اپنی حقیقت بتا ورنہ کلمہ پڑھ لے۔"

"نہیں نہیں میں ابھی مرنا نہیں چاہتا میں سب کو سب کچھ بتا دوں گا،نور سے معافی بھی مانگ لوں گا پر خدا کیلئے مجھے چھوڑ دو۔"صائم نے اسے گریبان سے پکڑ کر نور کے پاؤں میں پھینک دیا۔

                              ********

                                            روشنی(Complete)Where stories live. Discover now