"یہ پوچھیں کہ کیا نہیں ہوا اسے؟
اتنے خاموش رہنے لگے ہیں، نا زیادہ کھانا کھاتے ہیں، ہنسنے کے لئے تو شاید اب انھیں رشوت دینی پڑے اور تو اور ان کا ویٹ بھی بہت کم ہوگیا ہے۔""کیوں بھئ اسے پیار ویار تو نہیں ہوگیا ہے؟"
"پیار ہوں! ہو ہی نہ جائے انھیں پیار کرنا تو دور پیار لفظ سے بھی نفرت ہے۔"
"تو یہ سب تم مجھے کیوں بتا رہی ہو؟"
"وہ میری بھولی نور آپی اس لئے کیونکہ میں ان سے پیار کرتی ہوں اور انھیں ٹھیک،اچھا اور خوش دیکھنا چاہتی ہوں۔اور اس کیلئے مجھے آپکی مدد چاہیے ہے۔"
"اقراء تم سب جانتے بوجھتے ہوئے بھی صائم سے پیار کرتی ہو۔"
"او ہو نور آپی وہ سب پرانی باتیں ہیں اور اب تک تو صائم بھائ نے بھی یہ باتیں بھلادی ہیں تو مجھے کیا پرابلم ھوگی۔"
"اس نے وہ سب بھلا دیا ہے،ہممم۔۔اچھی بات ہے۔اچھا یہ بتاو کہ میں تمھاری مدد کیسے کر سکتی ہوں؟"
"دیکھیں!آپ نے انھیں ٹھیک کرنا ہے۔"
"ٹھیک کرنا ہے پر کیسے؟"ماہنور نے کنفیوز سا چہرا بنا کر کہا۔😕
"جیسے اپنے ثنا آپی کی مدد کی ہے۔"
ماہنور کے چہرے کے تاثرات ابھی بھی ویسے تھے۔
"یعنی کہ آپکا ان سے بات کرنی ہے، ان کو سمجھانا ہے اور کیسے۔""لیکن اقرا ء اگر وہ مجھے پہچان گیا تو؟
"نہیں پہچانیں گے میں پہچانی تھی پہلی بار میں جو وہ پہچانیں گے اور ویسے بھی اگر پہچان بھی گئے تو کیا فرق پڑتا ہے وہ سب بھلا چکے ہیں۔"
"تو پھر آج آپ میرے ساتھ چل رہی ہیں؟""نہیں بھئ! آج تو میرا رشتہ دیکھنے کچھ لوگ آرہے ہیں۔کل ول سہی۔ اچھا یار اقراء مجھے اگلی کلاس کے لیے جانا ہے۔اللہ حافظ!"
"ہمم۔۔۔اللہ حافظ۔" اقراء نے اداس سا منھ بنا کر کہا۔
*********
"اسلام علیکم امی!" ماہنور نے گھر میں گھستے ہوئے ایک نظر مہمانوں پر ڈالتے ہوئے دبی آواز میں کہا۔
"اسلام علیکم انٹی، اسلام علیکم انکل،کیسے ہیں آپ لوگ؟""ٹھیک ہی ہیں۔" انکل شاہرخ اور آنٹی شاہدہ(رشتے والے)نے برا سا منھ بناتے ہوئے کہا۔
"ماہنور تم اتنی دیر سے کیوں آئی ہو؟" ماہنور کی امی نے داانت پیستے ہوئے پوچھا۔
(جاری ہے)
********
امید ہے کہ آپ کو یہ قسط اچھی لگی ہوگی۔میں پھر سے وہی کہوں گی اگر کوئی غلطی ہے تو بتائیں۔کیونکہ انسان غلطیاں کر کے ہی سیکھتا ہے۔شکریہ!
ESTÁS LEYENDO
روشنی(Complete)
Romanceیہ ایک فرضی کہانی ہے جو ک ایک لڑکی رانیہ کے بارے میں ہے۔ دراصل یہ رانیہ اور صائم کی محبت بھری کہانی ہے۔اس لیے پڑھئے اور کہانی کا مزہ لیجئے۔اور مجھے کمنٹ کرکے اپنی رائے کا اظہار کریں 😇