بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
Mery yaara teri yaariyan
episode 1تارا کہتا ہے ✨
میں یہ چاہوں گا😍
تم نہ ہو دور کبھی 😘
ہم کہتے ہیں🙂
اک ہم اور تم 💞
سارے رہیں گے ساتھ ❣️❣️
ہم نہ بھولیں گے کبھی 🥰
وہ ساری یادیں 👌🏻😉
وہ سب زمانہ 😊
جو ہم نے گزارا ایک ساتھ 🤗🤗ذرا تصور کیجئے کہ ایک کالج کی کینٹین ہے۔ ہر طرف اسٹوڈنٹس نظر آرہے ہیں۔ ایسے میں ایک میز کے گرد بیٹھی ہوئیں وہ چاروں لڑکیاں ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑے درج بالا گانا چلا چلا کے گا رہی ہیں۔ کینٹین پر موجود تمام اسٹوڈنٹس ان سے بے نیاز اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہیں۔ پتہ ہے ایسا کیوں ہے ؟؟
ایسا اس لیے ہے کہ وہ اس گانے کے عادی ہوچکے ہیں۔ ہر ہفتے میں تقریبا تین بار تو وہ اس گانے کو لازمی سنتے ہیں۔ یہ چاروں بیسٹ فرینڈز ہیں اور یہ عام لڑکیاں نہیں ہیں۔ ویسے تو ہر لڑکی خاص ہوتی ہے لیکن یہ واقعی میں سب سے الگ ہیں اور ان کی دوستی ۔۔۔۔۔ان کی دوستی ایسی کہ جس کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔
اب میرا خیال ہے ان سب سے ملاقات ہوجائے۔۔۔
ناک پہ چشمہ اور ہاتھ میں کتابیں پکڑے یہ ہیں دیا کنول۔ ان کی زبان پر ہر وقت کھجلی ہوتی رہتی ہے اور ہر بات کا الٹا جواب دینا تو انہوں نے اپنے اوپر فرض عین سمجھ رکھا ہے۔ بہت شرارتی ہیں اور تینوں دوستوں کے خیال میں انتہا درجے کی کاہل، سست الوجود، نکمی اور چٹوری ہیں۔ انہیں ہر وقت چائے کی طلب رہتی ہے۔
اگلا نمبر ہے نایاب راجپوت کا۔یہ چھ فٹ کی بندی بے حد کنجوس ہیں اور اپنے پیسے نکالتے ہوئے ان کی جان جاتی ہے پر دل کی بہت اچھی ہیں۔ انہیں لیپا تھوپی (سجنے سنورنے) کا بہت شوق ہے اور ان میں خود کو اور دوسروں کو باندری بنانے یعنی میک اپ کرنے کے علاوہ کوئی اور خوبی نہیں ہے۔ ان کی تیسری خواہش سیاست میں آنا ہے اور باقی دو خواہشیں انہوں نے کبھی سوچی ہی نہیں ۔ انہیں بھی چاۓ سے بلا کا عشق ہے ۔
اب ہم ملتے ہیں زوباریہ طلال سے ۔ان کو دیکھ کے دل بے اختیار یہ گانے پر مجبور ہو جاتا ہے: "کجرا رے۔۔۔۔ کجرا رے تیرے کالے کالے نینا۔۔۔۔"
جی ہاں۔۔۔۔ صحیح سمجھے۔۔۔۔محترمہ کی آنکھیں اس قدر حسین ہیں کہ وہ خود بھی ان میں گوڈے گوڈے ڈوب جاتی ہیں۔۔۔(بھئی شیشہ دیکھتے وقت۔۔۔)
یہ ملٹی ٹیلنٹڈ ہیں ۔جو انہیں غصہ دلاۓ اس کا منہ توڑنے میں انہیں کوئی مضائقہ نہیں
۔۔۔ لیکن محترمہ بہت معصوم ہیں۔۔۔۔ اگر ان سے پوچھا جائے کہ پلیس آف برتھ کیا ہے تو جواب ملے گا ہاسپٹل۔یہ چوتھی ویل ڈریسڈ لڑکی ہیں جنت نور۔ یہ ایک حاضرجواب لڑکی ہیں اور بقول ان کے ، ان کے زیادہ تر پیسے ٹھونسنے میں خرچ ہوتے ہیں۔۔۔۔بھئی سکے اور نوٹ ٹھونسنے میں نہیں۔۔۔۔ کھانا ٹھونسنے میں۔۔۔۔ یہ بوریت میں گانے گانا شروع کر دیتی ہیں ۔۔۔ نہ نہ نہ۔۔۔۔ یہ پاگل نہیں ہیں۔۔۔۔بس کوئی اور کام کرنے کو دل ہی نہیں کرتا۔ جنت نور ایک نرم دل ،جلد پریشان ہو جانے والی ،جلد رو پڑنے والی، جلد غصہ کرنے والی لڑکی ہیں۔ان کی آنکھیں بہت دلکش ہیں۔۔۔۔ ۔بہت حسین۔۔۔ براؤن، آئینے کی طرح شفاف۔۔۔
Chalo g...here's episode one🌺💗💖...detailed intros of heroines.....ab batayen k kon achi hai???😜😜😜
YOU ARE READING
Mery yaara teri yaariya
Humorچار دوستوں کی زندگی کی کہانی ۔۔۔۔امید ہے آپ سب کو پسند آئے گی ۔۔۔۔۔جنت نور ۔۔۔دیا کنول۔۔۔ نایاب راجپوت۔۔۔ذوباریہ طلال 😍😍😍انجواۓ۔۔۔