Episode 12

228 47 45
                                    

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔💗💕❤💖💞

میرے یارا تیری یاریاں
بقلم
لائبہ صدیق
قسط ١٢

چار سو اندھیرا اپنے پر پھیلا چکا تھا۔ روڈ کے دونوں اطراف قطار میں خوبصورت  بنگلے کھڑے تھے۔ کہیں کہیں اسٹریٹ لائٹس روشن تھیں۔  آسمان پر ننھے ننھے تارے ٹمٹما رہے تھے۔ ہر طرف ہو کا عالم تھا۔ تھوڑی تھوڑی دیر بعد دور  سے ایک الو کے بولنے کی آواز آ جاتی۔ ایسے میں چار ہیولے ایک گھر سے نکلے اور دبے قدموں سامنے والے گھر کی طرف بڑھنے لگے۔  سر تا پیر کالے لباس میں ملبوس، چہرے کالے نقاب سے ڈھکے ہوئے، وہ محتاط انداز میں آگے بڑھ رہے تھے۔
گھر کی دیوار کے پاس پہنچ کر وہ رک گئے۔ ان میں سے ایک ہیولا نیچے جھکا اور دوسرا اس کی کمر پر پیر رکھ کر دیوار پھلانگ گیا۔ باقی دو ہیولوں نے بھی ایسا ہی کیا۔ چوتھا  ہیولا باہر ہی کھڑا چوکنا انداز میں ادھر ادھر دیکھ رہا تھا ۔ دیوار کے اس پار وہ تینوں ہیولے ایک کونے میں لگے درخت کی طرف بڑھ رہے تھے۔ درخت کی ایک شاخ سے ایک پنجرہ لٹکایا گیا تھا اور اس میں تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آسٹریلین طوطے!!!

ان تینوں کو دیکھ کر طوطے  پنجرے میں ہی پھڑپھڑانے لگے۔

"شششش!!! کیوں مرواؤ گے یار!!"

ایک ہیولا سرگوشی نما انداز میں بولا۔

" میں نے تو بولا تھا پکڑے گئے تو بینڈ بج  جائے گی لیکن یہ دیا میڈم کو ہی شوق چڑھا تھا 'چلو یار طوطوں کو آزاد کروا کے ثواب کماتے ہیں'۔۔۔۔۔ہنہہہ۔۔۔۔۔"

جنت نے سرگوشی میں اس کی نقل اتاری ۔

"چپ کر جاؤ تم لوگ۔۔۔۔"

زوباریہ نے ڈپٹنے والے انداز میں کہا۔ آواز ہنوز دھیمی تھی۔
دیا نے آگے بڑھ کر پنجرہ کھول دیا اور سارے طوطے پھڑپھڑاتے ہوئے ان کے پاس سے نکل گئے۔
اب وہ تینوں واپسی کے سفر پر گامزن تھیں۔ دیا نے گارڈن میں پڑا ایک اسٹول اٹھا کر دیوار کے پاس رکھا اور وہ تینوں باہر کھڑی نایاب کی مدد سے کود گئیں۔ جس خاموشی سے وہ میجر انکل کے طوطے اڑا کر آئی تھیں ، بقول دیا...ان کے فرشتوں کو بھی خبر نہیں ہونی تھی۔

  "نہیں تجھے کیا لگتا ہے وہ بیوقوف ہیں؟ یا پھر ان کے ماتھے پر بیوقوف لکھا ہے؟؟"

جنت کو دھڑکا لگا ہوا تھا کہ اگر ان کو پتہ چل گیا تو خیر نہیں۔

"لکھا تو نہیں ہے کہے تو جا کے لکھ دوں؟؟ "

دیا نے چپس منہ میں ڈالتے ہوئے کہا۔

اس وقت وہ چاروں زوباریہ کے روم میں بیٹھی تھیں۔ اپنا مشن پورا کرنے کے بعد پیٹ پوجا کی صورت میں خوشی منائی جا رہی تھی نہ۔۔۔۔

"اور ویسے بھی۔۔۔۔ میں نے انہیں وارن کیا تھا۔۔۔۔"

دیا نے ریپر ڈسٹ بن میں پھینکا اور اگلا پیکٹ کھول لیا ۔

Mery yaara teri yaariyaWhere stories live. Discover now