Episode 13🎀

216 46 44
                                    

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔💗💖

میرے یارا تیری یاریاں
بقلم لائبہ صدیق
قسط ١٤

ستارے پورے آسمان پر جگمگا رہے تھے۔یوں لگ رہا تھا جیسے کالی چادر پر موتی چمک رہے ہوں۔ مانو پھوپھو لان میں کرسی پر بیٹھیں، ٹانگیں اوپر کیے، ایک ہاتھ میں تسبیح پکڑے، دوسرے ہاتھ سے تسبیح کے دانے گراتے ہوئے، ہلتے ہوئے ہونٹوں کے ساتھ چوکنا انداز میں ادھر ادھر دیکھ رہی تھیں ۔
کل کے واقعہ کا خوف کافی حد تک کم ہو چکا تھا ۔طلال صاحب اور باقیوں نے ممکنہ حد تک ان کی تسلی کروائی تھی ، مگر ۔۔۔۔۔دل میں ڈر تو بیٹھ چکا تھا نہ ۔۔۔۔۔۔

"چھکااا۔۔۔۔۔۔!!!!"
نایاب نے اچھلتے ہوئے زور سے گلا پھاڑا۔ وہ تینوں کرکٹ کھیل رہی تھیں۔ دیا غائب تھی۔

" بس بھی کرو اب تم لوگ۔۔۔۔ چلو اندر چلتے ہیں۔۔۔"
مانو پھوپھو نے ٹانگیں کرسی سے اتاریں ۔

"ارے۔۔۔۔۔"
انہوں نے ماتھے پر ہاتھ مارا ۔

"کیا ہوا پھوپھو۔۔۔؟؟"

زوباریہ بیٹ وہیں رکھ کر پھوپھو کے قریب آگئی تھی ۔

"میں نے تم لوگوں کو شبنم کی شادی والا واقعہ تو بتایا ہی نہیں ۔۔۔۔"انہوں نے جیسے افسوس کیا ۔

ان تینوں نے ایک دوسرے کی طرف ٹھنڈی سانس بھر کے دیکھا ۔۔۔۔۔مانو پھپھو کا کچھ نہیں ہوسکتا تھا۔

وہ اٹھ کھڑی ہوئیں اور اندر جانے کے لئے مڑیں تو ان کی نظر چھت پر پڑی۔

لان کے بلب کی مدھم روشنی میں ان کو ایک سایہ نظر آیا ۔وہ شاید کوئی عورت تھی۔ اس کے بال چھت کی منڈیر سے نیچے لٹک رہے تھے ۔ پھوپھو اس کا چہرہ دیکھنے سے قاصر رہیں۔ وہ بالوں کی اوٹ میں چھپا ہوا تھا۔ اس نے کالا لباس زیب تن کیا ہوا تھا ۔خوف کے مارے ان کی گھگی بندھ گئی۔ ان کی آواز نے ساتھ دینے سے انکار کر دیا تھا ۔

ان تینوں نے حیرت سے پھپھو کی طرف دیکھا۔ ان کا چہرہ ایسے سفید پڑ گیا تھا جیسے بدن سے سارا خون نچوڑ لیا گیا ہو۔ جنت نے زور سے ان کا کندھا جھنجوڑا۔

"وہ چھت پر۔۔۔۔" بمشکل ان کے حلق سے یہ آواز الفاظ نکلے۔ انہوں نے انگلی سے سایے کی طرف اشارہ کیا۔

" چھت پر کیا پھوپھو۔۔۔؟؟"
جنت نے ناسمجھی سے چھت کی طرف دیکھا۔

"وہ سایہ۔۔۔۔"
انہوں نے کپکپاتی آواز سے کہتے ہوئے بے یقینی سے جنت کی طرف دیکھا ۔ کیا اسے وہ جناتی چیز نظر نہیں آرہی تھی؟؟

" کون سا سایہ پھوپھو؟؟"

زوباریہ کے کہنے پر پھوپھو نے خوف سے اسے دیکھا۔ اگلے ہی لمحے وہ چلاتے ہوئے گھر میں بھاگیں۔۔۔۔

" بھوت!!! بھوت !!!"

☆☆☆☆☆☆

"دیکھو طلال۔۔۔۔ مجھے ابھی کے ابھی سٹیشن چھوڑ دو۔۔۔۔۔۔ اگر تم نہیں چھوڑو گے تو میں خود چلی جاؤں گی۔۔۔۔۔۔"
مانو پھوپھو نے حتمی لہجہ اپنایا ۔

Mery yaara teri yaariyaWhere stories live. Discover now